کچھ ایسا ہو کوئی شام ڈھلے کوئی ہاتھ میں تھامے ہاتھ میرا کوئی لے کے مجھ کو ساتھ چلے کوئی بیٹھے میرے پہلو میں میرے ہاتھ میں اپنا ہاتھ رکھے اور پونچھ کے آنسو آنکھوں سے وہ دھیرے سے یہ بات کہے یوں تنہا سفر اب کٹتا نہیں چلو ہم بھی تمہارے ساتھ چلیں.....
میں آپ کے ساتھ ہوں " ، یہ لفظ جسے بھی بولیں ، سچے دل سے بولیں اور سوچ سمجھ کر بولیں ۔اِن لفظوں میں چُھپی سچائی جیسے دل کو خوشی دیتی ہے ، اسی طرح ان لفظوں میں چھپا دھوکا بہت زیادہ اذیت دیتا ہے ، اور یہ اذیت اکثر " آہ " کی صورت اختیار کرلیتی ہے ۔☺🖤