بکھرے ہوئے ماحول کو سمیٹنے کے لیے بعض مرتبہ ایکـــــ محبت بھرا احساس، ایکـــــ صبر کا لمحہ اور ایکـــــ رب پر ایمان رکھتے ہوۓ قدم اٹھانا کافی ہو جاتا ہے جو ســـارے بکھرے ہوۓ ماحول کو سمٹا ہوا اور خوبصورت بنا دیتا ہے ★ وہ بکھرا ہوا ماحول جھگڑے کی شکل میں ہو یا ناراضگی کی ★ بے ادبی کی صورت میں ہو یا انا اور رنجش کی ★ تو آگے بڑھیں اور محبت ، ایمان اور صبر کو تھامتے ہوۓ ماحول کو سنوارنے والے/ خوبصورت بنانے والے بن جائیں *🤍نفس کی جنگــــــ جیتنے کے جب ہتھیار موجود ہیـــں تو ماحول بکھرا ہوا نہ چھوڑیں
کوئی دکھ، تکلیف، غم اور پریشانی ہو کوئی راستہ دکھائی نہ دے تو سب بھول جاؤ بس اتنا یاد رکھو حـــســبنا ﷲ ونـــعـم الــوکــیـل As-salamu' Alaikum Have a blessed Friday!
دعا ایسی مصیبت سے بچانے کے لیے بھی فائدہ دیتی ہے جو نازل ہو چکی ہو اور ایسی مصیبت میں بھی جو ابھی نازل نہ ہوئی ہو تو اللہ سے عاجزی سے مانگتے رہیے کہ میرا رب دعائوں کو سننے والا اور قبول کرنے والا ہے
کفر کے چار ارکان ہیں: تکبّر، حَسد، غصہ، شہوت؛ تکبّر تابعداری سے روکتا ہے؛ حَسد نصیحت قبول کرنے اور دوسروں کو نصیحت کرنے سے؛ غصہ عدل سے روکتا ہے؛ شہوت عبادت کیلئے فارغ ہونے سے روکتی ہے امام ابن القيم رحمه الله (الفوائد: 157)
زندگی میں ایمان کے بعد سب سے زیادہ محبت اپنی ذات سے کیجئیے کیونکہ اگر آپ خود سے محبت کریں گے تو جہنم کی آگ سے خود کو بچائیں گے اور جہنم کی آگ سے بچنے کے لیے حقوق اللّٰه اور حقوق العباد دونوں کا ہمیشہ خیال رکھیں گے۔
حمد وثناء اور کبریائی ہے اس ذات کے لیے جس نے ہمیں انسان بنایا اور پھر اپنے حبیب کریمﷺ کا امتی ہونے کا شرف بخشا اور ہمارے دلوں کو نورِ ایمان سے منور فرمایا اے اللّهﷻ ہم کو ایمان پر زندہ رکھ،ہمارا خاتمہ ایمان بالخیر پر ہو اور ہمارا حشر اپنے مقربین کے ساتھ فرما ____ آمین ثم آمین