فرض اور واجب عبادتوں کے بعد سب سے خوبصورت عبادت دوسروں کا درد محسوس کرنا، اسے بانٹ لینا اور کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لے آنا ہے۔ خوش رہیں ،خوشیاں بانٹیں۔ کوشش کریں ایسا دروازہ بنیں جس میں سے بھلائی داخل ہو نہ کہ شر کیونکہ جس دروازے سے بھلائی داخل ہوتی ہو وہ دروازے کبھی اللہ پاک بند نہیں کرتا
صحبتیں انسان کے اوپر رفتہ رفتہ نامعلوم انداز سے اثر کرتی ہیں۔ پاکیزہ ہوں تو انسان کی روح نکھرنا شروع ہو جاتی ہے۔ اور اگر یہی صحبتیں بری ہوں تو ایمان کو کھرچ کر دل سیاه و سخت کر دیتی ہیں
جب ھم سے کوئی ھمارا پیارا بچھڑ جاتا ہے تو دعا یہ کیا کریں کہ اللہ ھمیں ابدی زندگی میں خوشیوں کے ساتھ ھمیشہ کی رہنے والی جنتوں میں اپنے دیدار کے ساتھ اکھٹا کردے آمین یہ دنیا تو عارضی ہے یہاں کے لیے اتنی کوشش کریں جتنا یہاں رہنا ہے اور آخرت کے لیے اتنی جتنا وہاں رہنا ہے
In English, we say, "Cascade," but in poetry, we say, “You always kept umbrellas even on sunny days, and I always forget to carry one even on rainy days.”