تجھے نہ آئیں گی مفلس کی مشکلات سمجھ میں چھوٹے لوگوں کے گھر کا بڑا ہوں، بات سمجھ مرے علاوہ ہیں چھے لوگ منحصر مجھ پر مری ہر ایک مصیبت کو ضرب سات سمجھ فلک سے کٹ کے زمیں پر گری پتنگیں دیکھ تو ہجر کاٹنے والوں کی نفسیات سمجھ شروع دن سے ادھیڑا گیا ہے میرا وجود جو دکھ رہا ہے اسے میری باقیات سمجھ کتاب عشق میں ہر آہ، ایک آیت ہے اور آنسوؤں کو حروف مقطعات سمجھ کریں یہ کام تو کنبے کا وقت كٹتا ہے ہمارے ہاتھوں کو گھر کی گھڑی کے ہاتھ سمجھ دل و دماغ ضروری ہیں زندگی کے لئے یہ ہاتھ پاؤں اضافی سہولیات سمجھ - عمیر نجمی -
ضرورت سے زیادہ بچھونے اور لباس بنانا مکروہ ہے .. حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا "ایک بستر مرد کے لیے ہے ایک اس کی بیوی کے لیے تیسرا بستر مہمان کے لیے اور چوتھا بستر شیطان کے لیے ہے۔ صحیح مسلم: 5452
اپنا محاسبہ کرنا سیکھیے! دوسروں کے عیب تلاش کرنے کے بجائے اپنی طرف نظر کیجیے قوی امید ہے آپ اپنے عیبوں میں ایسے گم ہو جائیں گے کہ کسی دوسرے کے بارے میں کچھ کہنا سننا تو درکنا سوچ بھی نہیں سکیں گے
ہمارا سہارا، ہمارے اعمال میں نہیں، اللّٰہ کی رحمت میں ہے۔ رحمت کا کام ہی یہ ہے کہ وہ محروم کو حق سے سوا دیتی ہے۔ وہ جب چاہے، جسے چاہے، جتنا چاہے نواز دے۔ اللہ پاک آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔ آمین