وہ اپنے زعم میں تھا بـے خبر رہا مجھ سے اسے گماں بھی نہیں میں نہیں رہا اس کا ہمیں نے ترک تعلق میں پہل کی کہ فرازؔ وہ چاہتا تھا مگر حوصلہ نہ تھا اس کا #صنم
”بس ایک کار کریش... کسی مرض کی تشخیص ... ایک غیر متوقع فون کال.... کوئی نیا دریافت شده عشق.... یا ایک ٹوٹا ہوا دل... بس اتنی سی دیر لگتی ہے ہمیں ایک بالکل مختلف انسان بننے میں... کتنی خوبصورتی سے نزاکت بھری ہے ہمارے اندر کہ یہ سب چیزیں بس ایک پل میں بدل ڈالتی ہیں اس حقیقت کو کہ ہم کون ہیں ... “
کبھی کبھار ہمیں واقعی کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جس سے ہم اپنا اصل حال بیان کر سکیں وہ حال نہیں جو ہم ہر کسی سے کہتے ہیں کہ میں ٹھیک ہوں بلکہ وہ حال جو اندر سے بکھرا ہوا تھکا ہوا ادھورا سا ہوتا ہے ہمیں ایک ایسا کان چاہیے ہوتا ہے جو صرف سنے نہ حکم دے نہ مشورہ بس خاموشی سے سن لے اور دل کو تھوڑا سا ہلکا کر دے کیونکہ "میں ٹھیک ہوں ہمیشہ سچ نہیں ہوتا یہ صرف ایک پردہ ہوتا ہے دل کی گہری خاموشی پر