Damadam.pk
Sadlarka11's posts | Damadam

Sadlarka11's posts:

Sadlarka11
 

*کوئی سکھلائے محبت کے قرینے اُس کو*
*خط کے غصے میں کبوتر نہیں مارے جاتے*

Sadlarka11
 

محبت کا تقاضہ ہے ذرا دوری رکھی جائے
بہت نزدیکیاں اکثر بڑی تکلیف دیتی ہیں

Sadlarka11
 

کتنا نادم ہوں کسی شخص سے شکوہ کر کے
مجھ سے دیکھا نہ گیا اس کا پشیماں ہونا

Sadlarka11
 

*دستک تو بڑی بات ہے ۔۔۔ تم جب سے گئے ہو،*
*اس گھر کے دریچوں سے ہوا تک نہیں گزری..*
💔

Sadlarka11
 

*اُسے بتاؤ کہ ترکِ وفا کے خط میں کبھی*
*خبر کے ساتھ دُعائیں نہیں لکھا کرتے۔۔۔۔۔!!!*
🔥

Sadlarka11
 

آخرِ شب کے ہم سفر فیض نجانے کیا ہوئے
رہ گئی کس جگہ صبا، صبح کدھر نکل گئی

Sadlarka11
 

اس سے پہلے بھی محبت کا قرینہ تھا یہی
ایسے بے حال ہوئے ہیں مگر اس بار کہ بس

Sadlarka11
 

عِشق گھڑے دا مٹھا پانی!!!!
پی نہ بیٹھیں زہر اے اڑیا...

Sadlarka11
 

وفا کروں گا کسی سوگوار چہرے سے
پرانی قبر پہ کتبہ نیا سجا دوں گا

Sadlarka11
 

وہ سب کچھ یاد رکھتا ہوں بھلانا جس کا بہتر ہو
مگر جو یاد رکھنا ہو سراسر بھول جاتا ہوں

Sadlarka11
 

دل کی دھڑکن میں توازن آ چلا ہے خیر ہو !
میری نظریں بُجھ گئیں یا تیری رعنائی گئی ؟

Sadlarka11
 

*اُسے بھاتی نہیں تھی میری شرارتی طبیعت*
*اُسے ترسا کے رکھ دیا میں نے سنجیدہ ہو کر*
🖤

Sadlarka11
 

مہکتی ہواؤں کا یہ اثر ہیں مجھ پر؟
یا خیال تیرا رقصاں ہیں مجھ میں!
میرے دل کی بےخودی کا یہ عالم ہیں ؟
یا تیرا تصور ہیں مدہوش مجھ میں!
کس سے کرتا ہوں میں میرے دل کی باتیں
یہ کون رہتا ہیں میرے ساتھ مجھ میں
آپ آ کر دیکھ تو لیجیے حالتِ دل میری
بھلا کون بسا ہے؟ آپ کے سوا مجھ میں
مت کیجیے اپنی پارسائی کو مجروح آپ؟
میں آوارہ ہوں سارے عیب ہیں مجھ میں

Sadlarka11
 

تصویر بناتا ہوں تری خون جگر سے
دیکھا ہے تجھے میں نے محبت کی نظر سے
جتنے بھی ملے رنگ وہ سب بھر دیئے تجھ میں
اک رنگ وفا اور ہے لاؤں وہ کدھر سے

Sadlarka11
 

روشنی دل کے دریچوں میں بھی لہرانے دے
اس کو احساس کے آنگن میں اتر جانے دے
حبس بڑھ جائے تو بینائی چلی جاتی ہے
کھڑکیاں کھول کے رکھ، تازہ ہوا آنے دے
تیرے روکے سے وہ بد عہد کہاں رکتا ہے
پاؤں چھونے سے تو بہتر ہے اسے جانے دے
جن میں اب تک میرے بچوں کا لہوں جلتا ہے
ان مکانوں پہ تو پرچم مرا لہرانے دے
تو جو آیا ہے تو جی بھر کے تجھے دیکھیں گے
بارش اشک ذرا آنکھ سے تھم جانے دے

Sadlarka11
 

یاد کرنے کے وسیلے نہ بنا
اپنے بیٹے پہ مرا نام نہ رکھ
😊

Sadlarka11
 

میری تنہائی بڑھاتے ہیں چلے جاتے ہیں
ہنس تالاب پہ آتے ہیں چلے جاتے ہیں
اس لیے اب میں کسی کو نہیں جانے دیتا
جو مجھے چھوڑ کے جاتے ہیں چلے جاتے ہیں
میری آنکھوں سے بہا کرتی ہے ان کی خوشبو
رفتگاں خواب میں آتے ہیں چلے جاتے ہیں
شادیٔ مرگ کا ماحول بنا رہتا ہے
آپ آتے ہیں رلاتے ہیں چلے جاتے ہیں
کب تمہیں عشق پہ مجبور کیا ہے ہم نے
ہم تو بس یاد دلاتے ہیں چلے جاتے ہیں
آپ کو کون تماشائی سمجھتا ہے یہاں
آپ تو آگ لگاتے ہیں چلے جاتے ہیں
ہاتھ پتھر کو بڑھاؤں تو سگان دنیا
حیرتی بن کے دکھاتے ہیں چلے جاتے ہیں

Sadlarka11
 

*تمام نقشِ تمنا فریب تھے، سو تھے*
*میں سارے نقشِ تمنا بگاڑ ڈالوں گا*

Sadlarka11
 

بس یہی سوچ کے پہروں نہ رہا ہوش مجھے
کرد یا ہو نہ کہیں تو نے فراموش مجھے
ہچکیاں موت کی آنے لگیں اب تو آجا
اور کچھ دیر میں شاید نہ رہے ہوش مجھے

Sadlarka11
 

لفظوں کا خزانہ بھی کبھی کام نہ آئے
بیٹھے رہیں لکھنے کو ترا نام نہ آئے