Damadam.pk
Sadlarka11's posts | Damadam

Sadlarka11's posts:

Sadlarka11
 

ہر شخص اپنی سنائی ہوئی
کہانی میں ہمیشہ مخلص ہوتا ہے

Sadlarka11
 

یہ رات یوں نہ جاتی تو کچھ اور بات تھی
جذبوں کی آگ ہمیں جلاتی تو کچھ اور بات تھی
کئے بار ہاتھ سے ہاتھ ملایا ہے اس نے
جو دل سے دل ملاتی تو کچھ اور بات تھی
میں بھی بہکی آنکھوں سے کوئی حسیں شرارت کرتا
تو بھی بھاگ کر بالکنی میں جاتی تو کچھ اور بات تھی
اپنے کپ سے اس کے کپ میں ڈالی تھی چائے
بھولی یہ رمز سمجھ جاتی تو کچھ اور بات تھی
وقتِ رخصت ہلکی سی مسکان دے کر یار
تو جو سینے سے لگاتی تو کچھ اور بات تھی

Sadlarka11
 

اتنی تاخیر سے مت مل کے ہمیں صبر آ جائے
اور پھر ہم بھی نظر تجھ سے چرانے لگ جائیں

Sadlarka11
 

ہم کہاں کے دانا تھے، کس ہنر میں یکتا تھے
بے سبب ہوا غالبؔ دشمن آسماں اپنا

Sadlarka11
 

یہ وفا کی سخت راہیں
یہ تمہارے پائے نازک
نہ لو انتقام مجھ سے
مرے ساتھ ساتھ چل کے

Sadlarka11
 

اُس کے حصے میں ٹھوکریں..!!
ہیں فقط..!
جِــــــــس کے حصے میں تُو..!
نہیں آیا..!!

Sadlarka11
 

امیرؔ اُس راستے سے جو گُزرتے ہیں وہ لُٹتے ہیں
محلہ ہے حسینوں کا کہ قزّاقوں کی بستی ہے۔۔۔!

Sadlarka11
 

ڈوبنے والا تو کچھ دیر سے ڈُوبے شاید..
ڈُوبتا دیکھنے والوں کو بڑی جلدی ہے..

Sadlarka11
 

یہ سوچ کر کہ وہ کھڑکی سے جھانک لے شاید
گلی میں کھیلتے بچے لڑا دیے میں نے

Sadlarka11
 

سب رفتگاں کو بھولنے آئے ہمارے پاس
ہم سے کسی کو پہلی محبت نہیں ہوئی

Sadlarka11
 

جانے کس خطۂ اضداد سے ہے میرا خمیر
آگ میں کانپتا ہوں برف جلاتی ہے مجھے

Sadlarka11
 

وعدۂ وصل بھی اِک حرفِ تسلّی نکلا
میرا دل رکھنے کو "ہاں" کہہ گۓ جاتے جاتے

Sadlarka11
 

دلِ مجبُور بھی کیا شے ہے، کہ در سے اپنے
اُس نے سَو بار اُٹھایا ، تو میں سَو بار آیا

Sadlarka11
 

فاصلے اتنے بڑھ چکے ہیں ہمارے مابین ہمدم
کہ ایک بالشت میں صدیوں کی دوریاں ہیں

Sadlarka11
 

دِنوں کے بعد مجھے اُس نے دُکھ دیا تھا کوئی
میں اُس سے یہ بھی نہیں کہہ سکا، زیادہ ہے...!!!!

Sadlarka11
 

کتنی آسانی سے مجھ سے ___چھین لیا گیا
اک مدت کی ریاضت سے کمایا ہوا شخص!!

Sadlarka11
 

نیند آتی ہے مجھے رات بڑی مشکل سے
پھر کوئی خواب مری آنکھ میں آ لگتا ہے
کب تلک لوٹ کے آؤ گے بچھڑنے والو
خالی رستے پہ کھڑا شخص برا لگتا ہے

Sadlarka11
 

ہر گُمان جس پہ وار ڈالا ہے
اس نے ہی مجھ کو مار ڈالا ہے

Sadlarka11
 

میں خود میں برائیاں ڈھونڈتا رہ گیا
اُس نے جب کہا تھا تُو میرے لائق نہیں

Sadlarka11
 

بچھڑ گیا ہے تو اب اس کا ساتھ کیا مانگو
ذرا سی عمر ہے اب غم سے نجات کیا مانگوں
وہ ہوتا تو ہوتی ضرورتیں بھی بہت
اکیلی ذات کے لیے میں کائنات کیا مانگوں