Damadam.pk
Sahir.awan's posts | Damadam

Sahir.awan's posts:

Sahir.awan
 

وہ بُلائیں تو کیا تماشا ہو
ہم نہ جائیں تو کیا تماشا ہو
یہ کناروں سے کھیلنے والے
ڈوب جائیں تو کیا تماشا ہو
بندہ پرور جو ہم پہ گزری ہے
ہم بتائیں تو کیا تماشا ہو
آج ہم بھی تری وفاؤں پر
مسکرائیں تو کیا تماشا ہو
تیری صورت جو اتفاق سے ہم
بھول جائیں تو کیا تماشا ہو
وقت کی چند ساعتیں ساحر
لوٹ آئیں تو کیا تماشا ہو

Sahir.awan
 

سیـــاہ رات ، ________ ڈوبتــا دل
الجھـی ہوئـی زندگـی ، تھکـے ہوئـے ہم

Sahir.awan
 

If you have to choose between being kind and being right, choose being kind and you will always be right.

Sahir.awan
 

یہ وقت ہمیشہ ہمیں اکیلا چھوڑ کر خود کیوں چلا جاتا ہے؟

Sahir.awan
 

سردیوں میں کھڑکیوں کے اوس پڑے شیشوں پہ آپ کے ہاتھ لاشعوری طور پہ کیا لکھیں گے؟

Sahir.awan
 

لوگ کہتے رہے ستارہ تھا
آسمانوں میں وہ اشارہ تھا
میں نے دونوں کو ہی بُھلا ڈالا
کچھ محبت تھی, کچھ خسارہ تھا
وصل اک خواب, آخری ہچکی
عشق ہجرت کا استعارہ تھا
تم نے بس ہاتھ ہی تو چھوڑا ہے
کون سا تم نے تیر مارا تھا
جسکو سمجھا تھا یہ محبت ہے
وہ تو حرفِ سُخن تمھارا تھا
ڈوبتے پل مجھے خیال آیا
اِس سمندر کا اک کنارہ تھا
میں نے ہجرت کو چن لیا صاحب
ساتھ رہنے میں بھی خسارہ تھا
دل میں کیوں درد ہو رہا ہے بتول
وہ تو اک عارضی سہارا تھا

Sahir.awan
 

بدلنا آسان نہیں ہوتا
ہاں دیکھاوا تو پھر ہو ہی جاتا ہے

Sahir.awan
 

ایک وحشت ہے کہ ہوتی ہے اچانک طاری🖤
ایک غم ہے کہ یکایک ہی اُبل پڑتا ہے🥀

Sahir.awan
 

یہ سرد راتیں بھی بن کر ابھی دھواں اڑ جائیں
وہ اک لحاف میں اوڑھوں تو سردیاں اڑ جائیں
بہت غرور ہے دریا کو اپنے ہونے کا
جو میری پیاس سے الجھے تو دھجیاں اڑ جائیں

Sahir.awan
 

ضروری نہیں ہے جو ہم چاہیں وہی ہو لیکن ضروری یہ ہے کہ جو ہو رہا ہے اس پہ ہم صبر اور شکر کریں تا کہ پھر وہ ہو جو ہم چاہتے ہیں _💕