دو ھی تو کام تھے دلِ ناداں کو اے عدم
جیتا چلا گیا _____ کبھی مَرتا چلا گیا
لوگ صرف قبروں میں نہیں,گردِ حالات میں بھی دفنائے ہوئے ہوتے ہیں,کسی ایک کا بھی ہاتھ پکڑ کر نکال سکیں تو ضرور نکال لیجیے یقین کریں!
آپ کو دو بھرپور زندگیاں جینے جتنا لطف آئے گا
میں نے سمجھا تھا کہ تو ہے تو درخشاں ہے حیات
تیرا غم ہے تو غمِ دہر کا جھگڑا کیا ہے
تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے؟
تو جو مل جائے تو تقدیر نگوں ہو جائے
یوں نہ تھا، میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
ان گنت صدیوں کے تاریک بہیمانہ طلسم
ریشم و اطلس و کمخاب میں بُنوائے ہوئے
جابجا بکتے ہوئے کوچہ و بازار میں جسم
خاک میں لتھڑے ہوئے خون میں نہلائے ہوئے
لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجے
اب بھی دلکش ہے ترا حسن مگر کیا کیجے
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں میں محبت کے سوا
راحتیں او ربھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
آسیبِ جفت سے ہوۓ ہیں یوں وابستہ
ہر دل سے اتر جاتے ہیں چار دن کے بعد
ہمارے نام کے صدمے، کسی نے جھیلنے کب ہیں
سو ہم جیسوں کو مرجانے میں دشواری نہیں ہوگی
زندگی میں ہمیشہ خود پر ڈیپینڈ کرنا چاہیےخود سے توقعات لگانا چاہئیں کسی دوسرے سے لگائی گئی توقعات ہمیشہ تکلیف دیتی ہیں
(ارتضاعلی)
فاصلوں سے اگر مسکراہٹ لوٹ آۓ تمہاری
تو تمہیں حق ہے کہ تم دوریاں بنا لو ھم سے
فنافی العشق ہونے کو جو بربادی سمجھتے ہو،،،
تو پھر یہ طے ہے تم دنیا کو بنیادی سمجھتے ہو
What is difference between
Plan
Plain and
Plane?
نغمہ ہائے غم کو بھی اے دل غنیمت جانیے
بے صدا ہو جائے گا یہ ساز ہستی ایک دن
غالب
کچھ لوگ یوں ہی شہر میں ہم سے بھی خفا ہیں۔
اب ہر ایک سے اپنی بھی طبعیت نہیں ملتی
گردشیں برباد کرنے پہ رہیں کوشاں مگر
ہم رہے آباد اپنی خــانہ ویرانی کــے ســـاتھ
رویندر جین
شکست کھا کہ بھی توہین زندگی نہ ہوئی
ہزار کام ہوئے ہم سے ، خودکشی نہ ہوئی 🖤
مسکرا دو ہماری حالت پر
یہ بھی اک طرز غمگساری ہے
عبدالحمید عدمؔ
He who does not trust enough, Will not be trusted.
دوسروں کی خامی اور اپنی خوبی پر یقین کرنے کے لیے کسی دلیل کی ضرورت نہیں پڑتی ۔
دانستہ ہم نے اپنے سبھی غم چھپا لیے
پوچھا کسی نے حال تو بس مسکرا دئیے
جس طرح موسم بدلنے کا ایک وقت ہوتا ہے، اسی طرح وقت بدلنے کا بهی ایک موسم ہوتا ہے۔
کبھی تو ختم ہوں گی یہ اداسیاں یہ تنہائیاں
ایک دن تو اچھا ہوگا چار دن کی زندگی میں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain