--- تیرے بعد 💔 تیرے بعد میں نے کسی کا دھیان نہیں رکھا کسی کی عزت نہیں کی، کسی کا مان نہیں رکھا یوں تو رہے دسترس میں کئی عزیز لوگ پر تیرے بعد کسی کا نام جان نہیں رکھا کوئی ہنسا، کوئی بولا، کوئی پاس آیا بہت پر میں نے کسی کو بھی اپنا گمان نہیں رکھا میری باتوں میں چھپے درد کو سمجھے کون؟ میں نے چہرے پہ کبھی بھی یہ اعلان نہیں رکھا رات کی تنہائیاں اب بھی تجھے پکارتی ہیں میں نے خوابوں میں بھی تیرا دھیان نہیں رکھا دھڑکنیں اب بھی ویسی ہیں، بے ترتیب سی دل نے کسی اور کا کبھی سامان نہیں رکھا بچھڑ کے تجھ سے خود کو بہت خفا پایا تیرے بغیر دل میں کوئی ارمان نہیں رکھا یادیں تیری آج بھی سانسوں میں بسی ہیں بس تیرا خیال ہے، کوئی جہان نہیں رکھا
ہماری ساری زندگی اس خوش فہمی میں گزر جاتی ہے کہ ہم دوسروں کے لیے بہت اہم ہیں لیکن درحقیقت یہ اہمیت دوسروں کے "مطلب " سے شروع ہو کے "مطلب" پہ ختم ہوتی یے۔۔ ہم لوگوں کے لیے اس وقت تک ہی اہم ہوتے ہیں جب تک ان کا مطلب اور غرض ہم سے جڑا رہے۔۔ جیسے ہی "مطلب" ختم ہوا میں کون اور تو کون والا حساب ہوتا ہے اور ہماری مخلصی دھری کی دھری رہ جاتی ہے حد تو یہ ہے کہ اتنی سی بات سمجھنے میں ساری عمر لگ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔ 🖤