Damadam.pk
Sajid-ali-frome-haripur's posts | Damadam

Sajid-ali-frome-haripur's posts:

Sajid-ali-frome-haripur
 

حکومت نے قومی یکساں نصاب کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جس میں ڈاکٹر مریم چغتائی ڈین لمز سکول آف ایجوکیشن بھی شامل ہیں۔ کچھ روز قبل عادت سے مجبور ہوکر ڈاکٹر ہود بائی نے اس کمیٹی کی تجاویز کو پڑھے بغیر ڈان میں کالم داغا کہ یہ پاکستان کے تعلیمی نظام کے ساتھ ضیاء الحق سے بھی بڑی زیادتی ہورہی ہے معیار کو مزید پست تر اور اسلامائزیشن کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ میں صوبوں سے کہتا ہوں کہ وہ اسے resist کریں۔ وہ کالم ڈاکٹر ہود بائی کہ کسی فین بوائے نے ٹوئٹر پر شیئر کیا تو ڈاکٹر چغتائی نہ اس پر کہا کہ یہ بے بنیاد باتیں ہیں ایسا کچھ نہیں ملک بھر سے چار سو ماہرین جن مختلف تعلیمی بورڈز کے نمائندے مدارس کے نمائندے پرائیویٹ سکولز کے نمائندے وغیرہ وغیرہ شامل تھے۔ جنہوں نے 8 مہینے تک اس معاملے کو دیکھا اور پھر اسلام آباد میں ایک چار روزہ Continue

Sajid-ali-frome-haripur
 

⭕ *#شعرنمبر6* ⭕
یہ فقر مردِ مسلماں نے کھو دیا جب سے
رہی نہ دولت سلمانی و سلیمانی
⭕ *#لغت* ⭕
*سلمانی:* حضرت سلمانؓ سے منسوب، جو مشہور صحابیِ رسول اکرمﷺ تھے
*سلیمانی:* پیغمبر حضرت سلیمان علیه السلام سے منسوب
⭕ *#تشریح*⭕
مسلمان نے جب سے یہ فقر کھو دیا، وہ دنیا میں بالکل ذلیل و خوار ہو گیا نہ اُس کے پاس دولتِ سلمانیؓ رہی، نہ دولتِ سلیمانی علیه السلام۔
💎 دولتِ سلمانی سے مراد حضرت سلمان فارسیؓ کی پاکیزہ اسلامی سیرت یعنی تقویٰ۔ اور
💎 دولتِ سلیمانی سے مراد ہے حضرت سلیمان علیه السلام کی سی سلطنت اور حکومت۔
🔰🔰🔰🔰🔰
حکیم الامّت حضرت علامہ اقبال رحمة اللّٰه علیه*
*ولادت* : 9 نومبر 1877ء
*وصال* : 21 اپریل 1938ء
*اپــــنامــقــام_پــیـداکـــر*

Sajid-ali-frome-haripur
 

⭕ *#شعرنمبر5* ⭕
اسی سے پوچھ کہ پیشِ نگاہ ہے جو کچھ
جہاں ہے یا کہ فقط رنگ و بو کی طغیانی
⭕ *#لغت* ⭕
*طغیانی:* طوفان
⭕ *#تشریح*⭕
صرف فقیر ہی مجھ کو بتا سکتا ہے کہ یہ جو کچھ مجھے نظر آتا ہے، یہ جہان (بمعنی پاٸدار ہستی) ہے، یا فقط رنگ و بو کی طغیانی ہے۔ یعنی حُسن و جمالِ نسواں، دولت، محلات، باغات، خطابات اور جاگیریں یہ سب محض فانی اور عارضی چیزیں ہیں، بلکہ فریبِ نظر ہیں۔ ان میں سے کسی کو ثبات نہیں ہے۔
🔰🔰🔰🔰🔰
Continue

Sajid-ali-frome-haripur
 

💎 دوسرا معنٰی یہ ہے کہ صرف فقیر یا مومن ہی اس حقیقت سے آگاہ ہوتا ہے کہ اس عالمِ رنگ و بو میں کونسی چیز باقی یعنی لاٸقِ اختیار ہے، اور کونسی چیز فانی اور اس لیے قابلِ ترک ہے۔ دنیا میں لوگ جس غلطی میں مبتلا ہیں وہ یہ ہے کہ باقی اور فانی میں امتیاز نہیں کر سکتے۔ اسی لیے اکثر مسلمان اپنی جہالت کی بناء پر، باقی کو چھوڑ کر فانی اشیاء کے حصول میں اپن
Continue

Sajid-ali-frome-haripur
 

⭕ *#شعرنمبر4* ⭕
وجود صیرفیِ کائنات ہے اس کا
اسے خبر ہے، یہ باقی ہے اور وہ فانی
⭕ *#لغت* ⭕
*صیرفیِ کاٸنات:* کاٸنات کا کھوٹا کھرا پرکھنے والا
⭕ *#تشریح*⭕
فقیر کی شخصيت، کاٸنات کی ہر شۓ کو پرکھنے کی کسوٹی ہوتی ہے۔ اس کے دو معنی ہیں۔
💎 پہلا معنٰی یہ ہے کہ فقیر کی شخصيت، معیارِ خیر و شر بن جاتی ہے۔ نیک کام یا نیکی وہ ہے، جسے فقیر یا مومن نیکی قرار دے (نہ وہ جسے انگریز یا دوسرے کفار نیکی قرار دیں)
Continue

Sajid-ali-frome-haripur
 

⭕ *#شعرنمبر3* ⭕
پسند روح و بدن کی ہے وا نمود اس کو
کہ ہے نہایتِ مومن خودی کی عریانی
⭕ *#لغت* ⭕
*وا نمود:* آشکار کرنا
⭕ *#تشریح*⭕
فقیر (راہبوں کے اصولِ حیات کے خلاف) تو ہمیشہ اپنی روح اور اپنے بدن کی میدانِ جنگ میں نمائش کرتا رہتا ہے۔ یعنی وہ راہبوں کی طرح جنگلوں میں خلوت کی زندگی بسر نہیں کرتا۔ فقیر روح و بدن کی نمود پر مجبور ہے۔ اس لیے کہ
*ہے نہایتِ مومن خودی کی عریانی*
یعنی مومن کی معراج یہ ہے کہ اس کی خودی اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ عُریاں ہو جاۓ۔ الغرض مومن کے روحانی کمالات کی انتہا یہ ہے کہ اُس کی خودی اپنی پوری قوت کے ساتھ، منظرِ عام پر آ جاۓ اور وہ منظرِ عام عموماً میدانِ جہاد ہی ہوتا ہے۔
🔰🔰🔰🔰🔰
Continue

Sajid-ali-frome-haripur
 

چنانچہ حضورِ انور ﷺ ارشاد فرماتے ہیں *"لَا رُھٗبَانِیَةَ فِی الٗاِسٗلَامِ"* اب دونوں میں فرق دکھاتے ہیں۔
🔰🔰🔰🔰🔰
⭕ *#شعرنمبر2* ⭕
سکوں پرستٸ راہب سے فقر ہے بیزار
فقیر کا ہے سفینہ ہمیشہ طوفانی
⭕ *#لغت* ⭕
*پرستی:* آرام طلبی، سکوں
*راہب:* پادری، تارکِ دنیا
*سفینہ:* کشتی
⭕ *#تشریح*⭕
فقیر وہ ہے، جو راہبوں کی عُزلت گزینی اور گوشہ نشینی سے سخت بیزار ہو، فقیر کی زندگی تو سراپا ہنگامہ اور سراسر انقلاب ہوتی ہے۔ اس کی کشتی ہمیشہ طوفان کا مقابلہ کرتی یے۔
🔰🔰🔰🔰🔰
Continue

Sajid-ali-frome-haripur
 

🇼🇪🇩🇳🇪🇸🇩🇦🇾
🆉🅰🆁-🅱🔶🅴🔶🅺🅰🅻🅴🅴🅼
*#ضــربِ_کلیـــم 1936**
💠 *#دورِحاضرکےخلاف_جنگ*
💠 *#اِسلام اور مُسلمان*
💠 *#47فقر_و_راہبی*
🔰🔰🔰🔰🔰
⭕ *#تمہید* ⭕
اس نظم میں اقبالؒ نے فقر اور رہبانیت کا فرق واضح کیا ہے۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ فقر ایک اسلامی اصول ہے اور رہبانیت ایک غیر اسلامی اصول ہے۔
🔰🔰🔰🔰🔰
⭕ *#شعرنمبر1* ⭕
کچھ اور چیز ہے شاید تری مسلمانی
تری نگاہ میں ہے ایک، فقر و رہبانی
⭕ *#لغت* ⭕
*راہبی:* ترکِ دنیا کر کے گرجے میں بیٹھ جانا
⭕ *#تشریح*⭕
فرماتے ہیں کہ اے مخاطب ! اگر تُو فقر اور راہبی کو ایک ہی بات سمجھتا ہے تو پھر تُو مسلمان نہیں ہے، بلکہ کسی اور مذہب کا پیرو ہے۔ کیونکہ اسلامی تعلیمات کی رُو سے فقر اور رہبانیت ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ چنانچہ حضورِ انور ﷺ ارشاد فرماتے ہیں *"ل
Continue

Sajid-ali-frome-haripur
 

پر جانا ناجائز ہے: سوائے روضہ رسولﷺ کے کسی مزار پر جانے کی اجازت نہیں ۔
📒(جمل النور فی نہی النساء عن زیارۃ القبور، فتاویٰ رضویہ جلد 9، صفحہ 541، مطبوعہ )
اﷲ تعالیٰ کے نیک بندوں کے مزارات شعائر اﷲ ہیں‘ ان کا احترام و ادب ہر مسلمان پر لازم ہے‘ خاصان خدا ہر دور میں مزارات اولیاء پر حاضر ہوکر فیض حاصل کرتے ہیں۔ صحابہ کرام علیہم الرضوان اپنے مولیٰﷺ کے مزار پر حاضر ہوکر آپﷺ سے فیض حاصل کیا کرتے تھے… پھر تابعین کرام صحابہ کرام علیہم الرضوان کے مزارات پر حاضر ہوکر فیض حاصل کیا کرتے تھے‘ پھر تبع تابعین‘ تابعین کرام کے مزارات پر حاضر ہوکر فیض حاصل کیا کرتے تھے‘ تبع تابعین اور اولیاء کرام کے مزارات پر آج تک عوام وخواص حاضر ہوکر فیض حاصل کرتے ہیں اور انشاء اﷲ یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا
Last part

Sajid-ali-frome-haripur
 

کے لئے سفر کرتے ؟
🔹پتہ چلا مزارات پر حاضری حضور علیہ السلامﷺ ، آپ کے اصحاب اور امت کے مجتہدین، محدثین اور مفسرین کی سنت ہے اور یہی اہلِ اسلام کا طریقہ رہا ہے اور اس مبارک عمل پر شرک کے فتویٰ دینے والے صراط ِمستقیم سے بھٹکے ہوئے ہیں۔
▫مزارات ِ اولیاء پر ہونے والی خرافات
اکثر مخالفین مزاراتِ اولیاء مزارات پر ہونے والی خرافات کو امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کی طرف منسوب کرتے ہیں ،جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مزارات اولیاء پر ہونے والی خرافات کا اہلسنت و جماعت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ نے اپنی تصانیف میں ان کا رد بلیغ فرمایا ہے۔
▫ عورتوں کا مزارات
Continue

Sajid-ali-frome-haripur
 

کا یہ سفر کرنا بھی ناجائز تھا؟
▫محمد بن معمر سے روایت ہے کہ کہتے ہیں: امام المحدثین ابوبکر بن خذیمہ علیہ الرحمہ، شیخ المحدثین ابو علی ثقفی علیہ الرحمہ اور ان کے ساتھ کئی مشائخ امام علی رضا بن موسیٰ رضی ﷲ تعالیٰ عنہما کے مزار پر حاضر ہوئے اور مزار کی خوب تعظیم فرمائی۔
📒(تہذیب التہذیب، حروف العین المہملہ، مطبوعہ دارالفکر،بیروت)
اگر مزاراتِ اولیاء پر جانا شرک ہوتا تو…❗
🔹کیا حضورﷺ اپنی والدہ ماجدہ اور شہداء احد کے مزاروں پر تشریف لے جاتے؟
🔹کیا صحابہ کرام حضورﷺ کے مزار پر انوار پر حاضری دیتے؟ کیا تابعین، محدثین، مفسرین، مجتہدین مزارات اولیاء پر حاضری
Continue

Sajid-ali-frome-haripur
 

سارے سفر جائز ہیں اور ان کا انکار کوئی بھی نہیں کرسکتا۔ تو پھر مزارات اولیاء کے لئے سفر کرنا ناجائز کیوں ہوگا بلکہ لاکھوں شافعیوں کے پیشوا امام شافعی علیہ الرحمہ (سن وصال 204ھ) فرماتے ہیں۔ میں امام ابو حنیفہ رضی اﷲ عنہ سے برکت حاصل کرتا اور ان کے مزار پر آتا ہوں۔ اگر مجھے کوئی حاجت درپیش ہوتی ہے تو دو رکعتیں پڑھتا ہوں اور ان کے مزار کے پاس جاکر ﷲ سے دعا کرتا ہوں تو حاجت جلد پوری ہوجاتی ہے۔
📒 (رد المحتار، مقدمہ، مطبوعہ دارالفکر ، بیروت)
▫فائدہ:امام شافعی علیہ الرحمہ اپنے وطن فلسطین سے عراق کا سفر کرکے امام صاحب کے مزار پر تشریف لاتے تھے اور مزار سے برکتیں بھی حاصل کرتے تھے۔کیا ان
Continue

Sajid-ali-frome-haripur
 

سارے سفر جائز ہیں اور ان کا انکار کوئی بھی نہیں کرسکتا۔ تو پھر مزارات اولیاء کے لئے سفر کرنا ناجائز کیوں ہوگا بلکہ لاکھوں شافعیوں کے پیشوا امام شافعی علیہ الرحمہ (سن وصال 204ھ) فرماتے ہیں۔ میں امام ابو حنیفہ رضی اﷲ عنہ سے برکت حاصل کرتا اور ان کے مزار پر آتا ہوں۔ اگر مجھے کوئی حاجت درپیش ہوتی ہے تو دو رکعتیں پڑھتا ہوں اور ان کے مزار کے پاس جاکر ﷲ سے دعا کرتا ہوں تو حاجت جلد پوری ہوجاتی ہے۔
📒 (رد المحتار، مقدمہ، مطبوعہ دارالفکر ، بیروت)
▫فائدہ:امام شافعی علیہ الرحمہ اپنے وطن فلسطین سے عراق کا سفر کرکے امام صاحب کے مزار پر تشریف لاتے تھے اور مزار سے برکتیں بھی حاصل کرتے تھے۔کیا ان
Continue

Sajid-ali-frome-haripur
 

: ہے کہ توکیا کررہا ہے؟ جب مروان اس کی طرف بڑھا تودیکھا وہ صحابی رسولﷺ حضرت ابو ایوب انصاری رضی ﷲ عنہ تھے۔ اور انہوں نے جواب دیا۔ ہاں میں جانتا ہوں۔ میں رسول ﷲﷺ کے پاس آیا ہوں ’’لم ات الحجر‘‘ میں کسی پتھر کے پاس نہیں آیا۔
📒(مسند امام احمد بن حنبل،حدیث نمبر 23646، مطبوعہ دارالفکر ، بیروت )
▫سوال: حدیث شریف میں ہے کہ تین مسجدوں (مسجد حرام، مسجد اقصیٰ اور مسجد نبوی شریف) کے سوا کسی جگہ کا سفر نہ کیا جائے۔ پھر لوگ مزارات اولیاء پر حاضری کی نیت سے سفر کیوں کرتے ہیں؟
جواب: اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ ان تینوں مسجدوں میں نماز کا ثواب زیادہ ملتا ہے۔ چنانچہ مسجد الحرام
Continue

Sajid-ali-frome-haripur
 

۔ جیسا کہ حضرت مالک دار رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی ﷲ عنہ کے زمانے میں لوگ قحط میں مبتلا ہوگئے۔ ایک صحابی نبی کریمﷺ کی قبر اطہر پر آئے اور عرض کیا۔ یارسولﷺ آپ اپنی امت کے لئے بارش مانگئے کیونکہ وہ ہلاک ہوگئی۔
📒(مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الفضائل، حدیث نمبر 32002، مکتبہ الرشد، ریاض، سعودی عرب)
▫فائدہ: زیارت مزار کے ساتھ، صاحب مزار سے مدد طلب کرنا صحابہ کا طریقہ ہے۔
▫حضرت داؤد بن صالح سے مروی ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک روز مروان آیا اور اس نے دیکھا کہ ایک آدمی حضور نبی کریمﷺ کے مزارِ انور پر اپنا منہ رکھے ہوئے، تو اس (مروان) نے کہا: کیا تو جانتا
Continue

Sajid-ali-frome-haripur
 

▫فقہ حنفی کی مایہ ناز کتاب رد المحتار میں حضور خاتم المحققین ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ (وصال1252ھ) فرماتے ہیں:
امام بخاری علیہ الرحمہ کے استاد امام ابن ابی شیبہ سے روایت ہے کہ حضور علیہ السلام ہر سال شہداء احد کے مزارات پر تشریف لے جاتے تھے ۔
📒(رد المحتار ، باب مطلب فی زیارۃ القبور ،مطبوعہ دارالفکر، بیروت)
▫امام فخر الدین رازی علیہ الرحمہ (سن وصال606ھ) اپنی تفسیر میں فرماتے ہیں: حضور علیہ السلام ہر سال شہداء احد کے مزارات پر تشریف لے جاتے اور آپﷺ کے وصال مبارک کے بعد چاروں خلفاء کرام علیہم الرضوان بھی ایسا ہی کرتے تھے
📒(تفسیر کبیر، زیر تحت آیت نمبر 20، سورہ الرعد)
▫سوال: کیا صحابہ کرام علیہم الرضوان بھی کسی کے مزار پر جاتے تھے؟
جواب: جی ہاں! صحابہ کرام علیہم الرضوان حضورﷺ کے مزار اقدس پر حاضری دیا کرتے تھے۔ جیسا
Continue

Sajid-ali-frome-haripur
 

🔵مزارات پر حاضری🔵
▫سوال: مزاراتِ اولیاء پر جانا کیسا ہے؟
جواب: مزاراتِ اولیاء پر جانا جائز اور مستحب کام ہے۔ جیسا کہ حضرت بریدہ رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ : رسول ﷲﷺ نے فرمایا کہ میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیاتھا۔ اب زیارت کیا کرو۔
📒( مسلم شریف ، کتاب الجنائز، ،حدیث نمبر 2260، مطبوعہ دارالسلام، ریاض سعودی عرب)
▫سوال: کیا حضورﷺ بھی مزارات پر تشریف لے جایا کرتے تھے؟
جواب: حضور علیہ السلام بھی مزارات پر تشریف لے جایا کرتے تھے۔ جیسا کہ مسلم شریف میں حضرت ابو ہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ حضور علیہ السلام نے اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کی۔ آپﷺ نے وہاں گریہ فرمایا اور جو صحابہ آپﷺ کے ساتھ تھے وہ بھی روئے۔
📒(مسلم شریف ، کتاب الجنائز،حدیث 2258، مطبوعہ دارالسلام، ریاض سعودی عرب)
▫فقہ حنفی کی مایہ ناز کتاب
Continu

Sajid-ali-frome-haripur
 

تنگ آ کر وہ شراب خانے کے باہر بیٹھ گیا۔ جو شرابی باہر آتا اور اسے کچھ دے دیتا، ساتھ میں دعا کا کہتا کہ ہم تو بڑے گناہگار ہیں، کیا پتہ تجھے دیا ہوا ہی بخشش کا باعث بن جائے۔مجھے سمجھ آ گئی تھی کہ گناہ کر کے شرمندہ ہونا نیکی کر کے تکبر کرنے سے بہتر ہے۔یہ قصہ میرے لئے turning point ثابت ہوا۔ ہم سب کو اپنے آپ کا جائزہ لینے کی شدید ضرورت ہے۔ ضرور امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکریں لیکن judgement کا کام رب کے لئے چھوڑ دیں۔ نیکی کا کام دل میں امت کا درد اور محبت لے کر کرنے سے ہو گا، اپنے آپکو باقیوں سے برتر سمجھ کر نہیں۔ کانٹے بچھا کر پھولوں کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟نفرتیں پھیلا کر محبتیں کسیے سمیٹی جا سکتی ہیں؟دوسروں کی اصلاح کریں لیکن اپنے رویئے پر کڑی نگاہ رکھنا نہ بھولیں۔*وسلام شکریہ اللہ حافظ

Sajid-ali-frome-haripur
 

مجھے یہ بھول جاتا تھا کہ اللّٰہ تعالٰی نے ساری زندگی زنا کرنے والی اس عورت کو پیاسے کتے کو پانی پلانے پر بخش دیا۔ مجھے یہ تو دکھائی دیتا کہ فلاں لڑکی نے پردہ نہیں کیا، مجھے یہ بھول جاتا کہ رائی جتنا تکبر مجھے کہیں جہنم میں نہ گرا دے۔ مجھے یہ تذکرہ کرنا تو یاد رہتا کہ فلاں نے داڑھی رک لی اور نماز ادا نہیں کی، مجھے یہ بھول جاتا کہ کسی کی غیبت کر کے مردار بھائی کا گوشت کھانے کی مرتکب تو میں بھی ہو رہا ہوں۔یہ سلسلہ کچھ عرصہ یونہی چلتا رہا۔ پھر ایک بار کسی نے بڑے پیارے انداز میں ایک قصہ سنایا۔ قصہ ایک فقیر کا تھا۔ وہ مسجد کے آگے مانگنے بیٹھا۔ نمازی باہر نکلے تو انہیں اپنی نمازوں پر بڑا زعم تھا۔ فقیر کو ڈانٹ کر بھگا دیا۔ وہاں سے اٹھ کر فقیر مندر گیا۔ پجاری باہر آئے تو اس کے ساتھ وہی سلوک یہاں بھی ہوا۔*
*تنگ آ کر وہ شراب

Sajid-ali-frome-haripur
 

*اشفاق احمد کہتے ہیں کہ نیا نیا دین پڑھنا شروع کیا تھا۔ نمازیں وقت پر ادا ہونے لگیں، اذکار، نوافل، تلاوتِ قرآن۔ میوزک کی جگہ دینی لیکچرز، پردہ۔ ایک کے بعد ایک تبدیلی۔۔ زندگی میں سکون تو تھا ہی لیکن اب سکون کی انتہا ہونے لگی۔ تشکر سے دل بھر گیا۔ جہاں ایک طرف سب کچھ perfection کی طرف جا رہا تھا، وہاں ساتھ ہی ایک بہت بڑی خرابی نے ہلکے ہلکے دل میں سر اٹھانا شروع کیا۔ تکبر! جی۔ یہی شیطان کی چالیں ہیں۔ اول تو وہ دین کی طرف آنے نہیں دیتا۔ اگر اس مرحلے میں ناکام ہو جائیں تو ریا کاری کروا کے نیکی ضائع کرواتا ہے ، دل میں تکبر ڈال کر ضائع کرواتا ہے۔مجھے یہ تو نظر آتا تھا کہ فلاں نے تین ہفتے سے نمازِ جمعہ ادا نہیں کی تو اسکے دل پر مہر لگ گئی ہے، مجھے یہ بھول جاتا تھا کہ اللّٰہ تعالٰی نے ساری زندگی زنا کرنے والی