سُــنو_____ محبت تُـــم شــفا کا پانی ہو جســکا گھــونٹ بھرنے سے فصــلِ جاں کے دامــن میں پھــول کھلنے لگتے ہیں اور دکھــوں کے جنــگل میں سُــکھ اترنے لگتے ہیں💞
صاحب میں نے اپنی زندگی کے گزرے ہوۓ ایام سے جو سیکھا ہے وہ ہے خاموش ہو جانا کوئی دل دکھاۓ،خاموش ہو جاٶ کوئی آپ کے بارے میں غلط بات کرے، خاموش ہو جاٶ رونے کا دل چاہے، خاموش ہو جاٶ اذیّت حدوں کو چھونے لگے، خاموش ہو جاٶ ماضی کے دکھ دن و رات کے کسی بھی پہر آپ کو رلانے آئیں، خاموش ہو جاٶ کوئی آپ کو آپ کی برداشت کی آخری حد تک ستاۓ، تب بھی خاموش ہو جاٶ آپ کی اس خاموشی کا اجر آپ کو آپ کا رب ایسے عطا کرے گا کہ آپ کی آنکھیں تشّکر سے بھیگ جائیں گی۔ آپ کا دل ان شکر کے سجدوں میں ہی کہیں رہ جاۓ گا اور اس لمحے آپ کو احساس ہو گا کہ خاموش ہو جانا کس قدر بہتر ہے گلہ و شکوہ کرنے سے۔