کوئی کام نہیں ہے، ضروری ہے کہ انسان کو جب کوئی کام ہو تب ہی ملے؟" اس نے سہولت سے سوال کیا۔ "تو پھر اس طرح بیچ راہ میں روکنے کا مقصد جان سکتی ہوں میں؟" وہ سنجیدہ تھی۔ "ایسے ہی، آپ نظر آگئیں تو سوچا کچھ علیک سلیک ہی کرلوں، ویسے آپ اسی ایریا میں رہتی ہیں؟" اس نے بتاتے ہوئے پوچھا۔ وہ بس بات کرنے کا بہانہ ڈھونڈ رہا تھا۔ "جی یہاں آگے ہی گھر ہے میرا۔" اس نے مختصر بتایا۔ "اوہ واہ! گریٹ، میں بھی یہاں آگے ہاسٹل میں رہتا ہوں، یہ تو بہت اچھا ہوگیا ملنے میں آسانی ہوگی ہمیں۔" اس نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain