زندگی تب سے بہت آسان ہو گئی ہے جب سے میں نے سمجھ لیا کہ لوگ لوگ ہی ہوتے ہیں لوگوں کو لوگ مل ہی جایا کرتے ہیں نہ کوئی کسی کا انتظار کرتا ہے اور نہ ہی کوئی کسی کے نہ ہونے سے مرتا ہے🔥🙂
جب انسان بے حد تکلیف میں ہوتا ہے اور مُسکُرا کر یہ کہتا ہے کے میں نے یہ معاملہ "اللہ کے سپرد کیا" ۔ تو یقین مانو فرش سے لیکر عرش تک ہر چیز لرز جاتی ہے ۔ اور وہ آہ سیدھا ساتویں آسمان تک پہنچ جاتی ہے ۔ ٹوٹے دل سے نکلی ہوئی دُعا اور آہ کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی ۔اور جب معاملہ اللّٰہ کے سپرد کر دیا جاۓ تو ظالم بچ نہیں پاتا ۔وہ رحمن اور رحیم تو ہے مگر کیا تُم نے سُنا نہیں ؟ وہ ذوالجلال بھی ہے ۔
میں لوگوں کو جانچنے اور پرکھنے میں آج بھی اتنی ہی ناکام ہوں جتنی پہلے تھی 😊 کوئی ڈگری کوئی تجربہ میری سمجھداری میں اضافہ نہیں کر سکا میں کبھی لوگوں کے رویوں میں منافقت نہیں پہچان سکی... میں کبھی لوگوں کے پل میں بدل جانے والے رویوں کو نہیں جان سکی ایک گھڑی میں خود سے پرایا کر دینے والوں کو نہیں سمجھ سکی میں آج بھی اتنی ہی ناکام ہوں جتنی پہلے تھی 😊 Samaawat
"-میں نے ایسے بھی مرد دیکھے ہیں۔ جو سجدوں میں اپنے عشق کے لیے رویا کرتے ہیں ۔ جس کی نظریں ہر عورت پر نہیں پڑتی ۔ جس کے دل و دماغ میں بس ایک نام ایک چہرہ اور ایک آواز گونجتی ہے ۔ وہ ہر کسی سے عشق نہیں لڑاتا ۔ ہر کسی کے پیچھے نہیں بھاگتا ۔۔!! میں نے ایسے بھی مرد دیکھے ہیں 💔
کبھی کبھار دل ایک ہی دعا پہ اٹک جاتا ہے, پھر ہم چاہ کر بھی اس دعا سے آگے نہیں جا پاتے...! لوگوں کو لگتا ہے ہم اللہ سے ضد کر رہے ہیں جبکہ وہ ہماری تکلیف کا انداز ہوتا ہے, وہ ہماری اذیت بیان کرنے کا طریقہ ہوتا ہے, جو اللہ کے سوا کوئی نہیں سمجھ پاتا...! پھر ایسا ہوتا ہے جس دعا سے آگے دل نا جا سکے اللہ اس پر کن فرما دیتا ہے.. اور اگر وہ چیز آپکے لیے نا ہو تو اسکا خیال بھی دل سے مٹا دیتا ہے, لیکن جو بھی ہو دعا کے لیے اللہ ہمیشہ نصیب میں گنجائش رکھتا ہے!! 🌸❤💯✨ Samaawat
اس دنیا میں میرا کیا ہے..؟ میری تو ذات بھی میری نہیں ہے تو ہم کسی انسان کو یا کسی چیز کو اپنا کیسے کہہ سکتے ہیں..؟ اگر ہمیں کچھ ہمارا لگتا ہے تو وہ صرف رب ہے ہمارا رب....! بڑے یقین سے بڑے مان سے جب میں "میرا رب" کہتی ہوں تو روح تک ایک ایسی تسکین ملتی ہے کہ میں بیان نہیں کر سکتی میرا رب....! الحمداللہ 😊❤🥀