دن کے اجالے میں بہت زیادہ ہنسنے والے لوگ اپنے آنسوؤں کو معتبر رکھتے ہیں رات کی مہیب خاموشی اور تاریکی میں بہنے والے انکے آنسوؤں کی گواہ محض خدا کی ذات ہوتی ہے 🖤
اگر ہمیں پیپر کرنے کے لیے قلم نہیں ملا تو ہم اور کیا چیز استعمال کرسکتے ہیں، پینسل سے کر لیتے ہیں، کوئلہ استعمال کر لیتے ہیں، یا پھر اپنے خون سے کر لیتے ہیں، پانی نہیں دیا گیا تو پھر اس میں پیاس برداشت کرتے ہوئے بھی اپنا دھیان پیپر پر ہی رکھنا ہے۔ جتنی دیر ہم پیاس برداشت کرسکتے ہیں ہم کو کرنی ہے۔ مگر پیپر خالی نہیں چھوڑنا۔ خالی پیپر دیکھ کر کوئی ہمیں مارکس نہیں دے گا اور نہ ہی ہمارا یہ عذر مانا جائے گا کہ قلم نہیں تھا۔ پیاس لگ رہی تھی۔ وغیرہ وغیرہ…
کمرۂ امتحان میں آنے کے بعد یہ شور مچانے کے بجائے کہ فلاں کا پیپر آسان ہے، فلاں کو فلاں نقل کروا رہا ہے۔ فلاں کو کم سوال حل کرنے کے لیے دیئے گئے ہیں، فلاں کو زیادہ وقت دیا جا رہا ہے۔ فلاں کو زیادہ شیٹس دے دی گئی ہیں۔ فلاں کا پیپر کوئی اور حل کر رہا ہے۔ فلاں کو دی جانے والی شیٹ اور قلم مجھ سے بہتر ہے۔ فلاں کو پانی اور دوسری سہولیات دی جا رہی ہیں۔ فلاں کو کیلکولیٹر استعمال کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ فلاں نے کتاب کھولی ہوئی ہے۔ کیا بہتر نہیں ہے کہ ہم صرف اور صرف اپنے کوئسچن پیپر پر توجہ دیں۔ اس کو حل کریں یہ دیکھیں کہ اس میں سے کتنے سوال ہمیں آتے ہیں اور کتنے نہیں۔ جو سوال آتے ہیں، ان کا جواب ہم کتنی اچھی طرح دے سکتے ہیں اور جو نہیں آتے ان کا جواب لکھنے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے۔
ہم زندگی کے امتحانی کمرے میں بیٹھ کر پیدائش سے موت تک مختلف قسم کے ٹیسٹ دینے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں کر رہے ہوتے، ہر ٹیسٹ کا دورانیہ الگ ہوتا ہے، اس کی ٹائپ الگ ہوتی ہے۔ بعض کو سوال نامہ ذرا آسان مل جاتے ہیں، بعض کو خاصا مشکل، بعض کا سوال نامہ سلیبس پر پھیلا ہوا ہوتا ہے، بعض کا مختصر جوابات مانگتا ہے بعض کا طویل، بعض پیپرز خوبصورت ہینڈ رائٹنگ میں کرتے ہیں بعض بہت گندی لکھائی میں کرتے ہیں۔ مگر ایک بات تو طے ہے کہ ہم سب دے پیپرز ہی رہے ہیں اور یہ پیپرز کیسے بھی کیوں نہ ہوں، ان کا مارکر ایک ہی ہوتا ہے، اس کے پاس ہمارا پورا پروفائل ہوتا ہے ہمارے سارے کوائف ہوتے ہیں۔ ہر ضروری اور غیر ضروری خبر ہوتی ہے ہمارے بارے میں اور وہ میرٹ پر پوری دیانت کے ساتھ ہمیں مارکس دے دیتا ہے۔ اور وہ مارکر اللہ ہے۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain