Damadam.pk
Samrakhan222's posts | Damadam

Samrakhan222's posts:

Samrakhan222
 

*وہ ایک رب ہی تو ہے جو تمہیں جانتا ہے۔۔...!!!*
*جو تمہیں سمجھتا ہے۔۔۔!!!*
*جو تمہارا دل دیکھتا ہے۔۔..!!!*
*کیوں لوگوں کے پاس جاتے ہو۔۔۔!!!*
*کیوں لوگوں سے دل لگاتے ہو۔۔۔!!!*
*مکڑی کے جالے ہیں یہ سب* *سہارے۔۔!!!*
*اسے تھامو۔۔۔!!!*
*مضبوط سہارا ہےوہ...!!*
*گرنے نہیں دیتا وہ۔۔۔۔!!!*
*بکھرنے نہیں دیتا وہ۔۔۔!!!*

Samrakhan222
 

ہمارے بَخت میں لِکھا ہوا _سہولت سے
بس ایک دَرد ہے جو ہر طرح مُیسر ہے.🌸♥️

Samrakhan222
 

*کبھی کبھار کھو جانا چاہیے🫶 یہ دیکھنے کے لیے نہیں کہ کون تلاش کرتا ہے،🩵🌎 بلکہ یہ دیکھنے کے لیے کہ کسے ہمارا احساس🌸 ہے اور کون ہمارے ساتھ مخلص ہے ورنہ تلاش کرنے والے تو اپنی مطلب کے لیے بھی ڈھونڈتے ہیں🍁*

Samrakhan222
 

عید کا دن تو گزر گیا جیسے تیسے
غم تو یہ ہے کہ بڑی عمر پڑی ہے تجھ بن

Samrakhan222
 

اللّٰہ تعالی جانتا ہے آپ کو اب کوئی راستہ نظر نہیں آرہا اور آپ دُکھی دل کے ساتھ ایمان کی روشنی لیے چلتے جا رہے ہیں , وہ جلد ہی آپ کی زندگی میں صبح روشن کر دے گا ان شاء اللّٰہ 💜✨💯😇
˙

Samrakhan222
 

مبارک عیدیں انہیں جن کو تم میسر ہو
ہمارے ہاتھ خالی ہیں ہمارا سوگ بنتا ہے

Samrakhan222
 

اگر کوئی نئے کپڑے پہن کر اداس ہو تو اسے ہونے دیجیے گا ، طنز مت کیجیے گا کہ عید پر بھی خوش نہیں ہو ! 🙂
سب کے پاس سب نہیں ہوگا۔
کسی کی باپ کے بغیر پہلی عید ہوگی، کسی کی ماں کے بغیر، کوئی ماں باپ کا اکلوتا ہوگا تو کسی کے پاس دوست نہیں ہوں گے ۔💯
خوشی کو بانٹنے کے لیے ، اس میں اضافہ کرنے کے لیے ، اگر ہو سکے تو کچھ ایسا پوسٹ مت کیجیے گا جسے دیکھ کر کوئی احساسِ کمتری میں مبتلا ہو جائے۔
”ہر کسی کی عیدیں ایک جیسی نہیں ہوتیں “
آپ کے پاس نعمت ہے، آپ لطف اندوز ہوں، الحمدللہ کہیں! ♥️🌸

Samrakhan222
 

اس نے کہنا تھا فقط عید مبارک مجھ کو
اور مری عید نے تہوار میں ڈھل جانا تھا۔

Samrakhan222
 

کبھی بھی اگر تمہارا ماضی تم سے ملنے آۓ تو اس کے لیئے دروازہ بالکل مت کھولنا کیونکہ اس کے پاس تمہارے لیئے نیا کچھ بھی نہیں ہے.

Samrakhan222
 

مشورہ تو دیں جب کوئی بہت یاد آ رہا ہو اور وہ میسر بھی نا ہو تو کیا کرنا چاہیے 😟😟

Samrakhan222
 

بِچھڑنے والے تیری باقِیات میں شامل
وہ ایک ہجر کا آنسو وہ ایک شام کا دُکھ۔

Samrakhan222
 

کتنا عجیب لگتا ہے ماں
کل تیری صحت کے لیے دعا گو تھے آج تیری جنت کے لیے

Samrakhan222
 

کتنی ویران سی رہ جاتی ہے دل کی بستی
کتنے چپ چاپ سے،چلے جاتے ہیں جانے والے

Samrakhan222
 

میرے اللّٰہ
تو میری ہر پریشانی سے واقف ہے اپنی رحمت سے میری ساری پریشانیاں دور فرما مجھے اس راستے پر چلا جو صرف تیری طرف آتا ہو مجھ سے راضی ہو جا
آمـــــــــــین یا ربی۔۔۔🤲

Samrakhan222
 

ایک دوسرے سے پیار کریں کیونکہ جدائی کبھی وارننگ نہیں دیتی،
ایک دوسرے سے حال دریافت کرتے رہیں کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ آخری کال یا ملاقات کب ہوگی،
ایک دوسرے کا ساتھ برداشت کریں کیونکہ لفظ " کاش " جانے والے کو واپس نہیں لا سکتا.
اور یاد رکھیں کہ زندگی میں ایک مہربان لفظ، مُردے کی پیشانی پر بوسے دینے سے کہیں زیادہ بہتر ہے.
➖ علی طنطاوی
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Samrakhan222
 

ڈپریشن بہت بری بیماری ہے اللہ سب کو اس سے بچاے

Samrakhan222
 

ہجر دی رات دا پچھلا پہر
ٹھنڈی ٹھار ہَوا تے میں!!
کِسے بے دید دی راہ وِچ رُل گئے
ہنجو، خواب، وفا تے میں!!

Samrakhan222
 

ایک لمحے میں بکھر جاتا ہے تانا بانا
اور پھر عمر گزر جاتی ہے یکجائی میں

Samrakhan222
 

کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا
کہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا
تمام شہر میں ایسا نہیں خلوص نہ ہو
جہاں امید ہو اس کی وہاں نہیں ملتا
کہاں چراغ جلائیں کہاں گلاب رکھیں
چھتیں تو ملتی ہیں لیکن مکاں نہیں ملتا
یہ کیا عذاب ہے سب اپنے آپ میں گم ہیں
زباں ملی ہے مگر ہم زباں نہیں ملتا
چراغ جلتے ہی بینائی بجھنے لگتی ہے
خود اپنے گھر میں ہی گھر کا نشاں نہیں ملتا

Samrakhan222
 

زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں
ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں
فیض احمد فیض