دھوکہ ہے اک فریب ہے منزل کا ہر خیال ۔۔۔۔
سچ پوچھئے تو سارا سفر واپسی کا ہے ۔۔
یہ پہلی گرمیاں ہیں جو میں مہنگائی کی وجہ سے ناران کاغان نہیں جاسکی نہیں تو ہر بار پیسے نہ ہونے کی وجہ سے نہی جاتی تھا 🙂
میرے مولا ! جب میں نفس کے بہکاوے میں آکر تاریک راہوں کا مسافر بننے لگوں تو اپنے نور سے مجھے راہِ ہدایت دکھانا آمین ۔۔۔
ہم سے رکھے نہ کوئی خیر کی اُمید کہ ہم
ایسے بیزار ہیں دُنیا سے,خُدا جانتا ہے
کسی دانا اور حکیم کا قول ہے کہ تین چیزوں کے متعلق زیادہ غور و فکر مت کرو...
ایک فقر و افلاس کہ جتنا سوچو گے، اُتنا تمھارے اور غم اور پریشانی میں اضافہ ہو گا اور تمھاری حرص بڑھے گی۔
دوسرے تم پہ ظلم ہو جائے تو ہر وقت اُسی کے متعلق مت سوچتے رہو کہ اِس طرح تمھارا دل سخت ہو جائے گا، کینہ اور دشمنی بڑھتی جائے گی اور غصہ کبھی ختم نہیں ہو گا۔
تیسرے دنیا میں لمبے عرصے تک جینے کی سوچ نہ رکھو؛ اس سے تم میں مال جمع کرنے کی محبت پیدا ہو جائے گی؛ تم عمر اسی میں ضائع کر دو گے اور نیک عمل کو ٹالتے رہو گے...!!!
(تنبیہ الغافلین، ص: 572)
🌹🌹
نبوت کا دروازہ آج سے 1444 سال پہلے بند ہو چکا ہے اور ہمارا یہ ایمان ہے کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ اللہﷻ کے آخری رسول ہیں
ﻗﺪﺭ ﮐﯿﺠﺌﯿﮯ ﺍُﻥ ﮨﺎﺗﻬﻮﮞ ﮐﯽ ﺟﻦ ﮨﺎﺗﻬﻮﮞ ﻧﮯ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺑﻨﯿﺎﺩﯾﮟ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﮐﺮﺗﮯ ﮐﺮﺗﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﺎﺗﻬﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻻﭨﻬﯿﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﺗﺴﺒﯿﺤﯿﮟ ﭘﮑﮍ ﻟﯽ ﮨﯿﮟ.
۔۔۔
زمین پھٹ سکتی ہے
آسمان گر سکتا ہے،قیامت قائم ہو سکتی ہے🔥
لیکن محمدؐ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا
اور یہی ہمارا ایمان ہے💯
گوشت ہضم نہیں ہوتا !
1۔ کولڈرنکس نہ لیں۔
2۔ گوشت پیٹ بھر نہ کھائیں، آدھا پیٹ پر بس کر دیں۔
3۔ کھانے کے بعد یہ چٹنی آدھی پیالی تھوڑی تھوڑی کر کے چاٹیں
مزیدار چٹنی
اجزاء: ہرا دھنیا، ہرا پودینہ، ہری مرچ، دہی
ان شاء اللہ العزیز گوشت ہضم ہوگا، بھاری پن ختم ہوگا۔
شئیر کیجیئے 😊
چلی اب گُل کے ہاتھوں سے لٹا کر کارواں اپنا
نہ چھوڑا ہائے بلبل نے چمن میں کُچھ نشاں اپنا
یہ حسرت رہ گئی کیا کیا مزے سے زندگی کرتے
اگر ہوتا چمن اپنا گُل اپنا باغباں اپنا
الم سے یاں تلک روئیں کہ آخر ہو گئیں رسوا
ڈوبایا ہائے آنکھوں نے مژہ کا خانداں اپنا
رقیباں کی نہ کُچھ تقصیر ثابت ہے نہ خوباں کی
مُجھے ناحق ستاتا ہے یہ عشق بدگماں اپنا
مرا جی جلتا ہے اُس بلبل بیکس کی غربت پر
کہ جن نے آسرے پر گُل کے چھوڑا آشیاں اپنا
جو تُو نے کی سو دُشمن بھی نہیں دُشمن سے کرتا ہے
غلط تھا جانتے تھے تُجھ کو جو ہم مہرباں اپنا
کوئی آزردہ کرتا ہے سجن اپنے کو ہے ظالم
کہ دولت خواہ اپنا مظہرؔ اپنا جان جاںؔ اپنا
(مظہرؔ مرزا جان جاناںؔ)
انتخاب: فیصل خورشید
ہوتی ہے تیرے نام سے وحشت کبھی کبھی
برہم ہوئی ہے یوں بھی طبیعت کبھی کبھی
اے دل کسے نصیب یہ توفیق اضطراب
ملتی ہے زندگی میں یہ راحت کبھی کبھی
تیرے کرم سے اے الم حسن آفریں
دل بن گیا ہے دوست کی خلوت کبھی کبھی
جوش جنوں میں درد کی طغیانیوں کے ساتھ
اشکوں میں ڈھل گئی تری صورت کبھی کبھی
تیرے قریب رہ کے بھی دل مطمئن نہ تھا
گزری ہے مجھ پہ یہ بھی قیامت کبھی کبھی
کچھ اپنا ہوش تھا نہ تمہارا خیال تھا
یوں بھی گزر گئی شب فرقت کبھی کبھی
اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود
محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی
——
✦•حدیث مبارکہ
رسول اللّه ﷺ نے فرمایا:
رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس نے صبح یعنی فجر کی نماز ادا کی وہ اللہ کی حفاظت میں ہے۔
(مسلم: 1493)
پھر اُس کے عرش کے ٹھنڈے سائے میں
ایک لفافہ کھولا جائے گا
اور آپ کا ربّ آپ کو بتائے گا
کہ
کب کب آپ اُس سے کہہ کر رو دیئے اور وہ دُور سے دیکھ کر مسکراتے ہوئے لکھتا جا رہا تھا___
'من معبود
الى العبد'
ان کہی اگر ربّ سے کہی ہو تو
رائیگاں نہیں جائے گی!
ہمیں سب سے زیادہ نقصان ہمارے اپنے اندر کی برائی پہنچاتی ہے۔۔اپنے نفس کو سدھاریں گے تو سب کام سدھر جائیں گے !!!
ہر چیز کا بوجھ آنکھوں پر ہی کیوں آجاتا ہے ؟
زندگی کی تھکاوٹ ، خوابوں کا بوجھ ، بیماری کا اثر اور اداسی کی نمی
ہر چیز کا بوجھ آنکھوں پر ہی کیوں آجاتا ہے ؟
زندگی کی تھکاوٹ ، خوابوں کا بوجھ ، بیماری کا اثر اور اداسی کی نمی
انتظار کے آنسو اللہ کا ایک جلوہ ہے
اللہ تو دل میں ہوتا ہے،
روبرو نہیں آتا اور جو چیز روبرو آتی ہے وہ آنسو ہوتی ہے
واصف علی واصف
وفادار ہونا اور اپنے ملک سے محبت رکھنا اسلامی ایمان کا حصہ ہے۔ قرآن کہتا ہے کہ ’’اے ایمان والو اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے میں سے صاحب اختیار لوگوں کی اطاعت کرو‘
اُمید لوگو کا واحد سہارا ہے۔ اگر اُمید ختم ہو جائے تو زندگی ختم ناامید انسان زندہ رہ کر بھی ذہنی طور پر مردہ ہو جاتا ہے۔۔
سچی باتیں
مشکل راستے
اور
سیدھے لوگ
اکثر لوگوں کو پسند نہیں آتے۔۔۔۔۔
🍁🍁🍁
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain