مومن کی سب سے بڑی دولت اس کا ایمان ہی ہے۔ ساری دنیا ہاتھ سے چلی جائے، ایمان بچ جائے، تو کچھ بھی نہیں گیا۔ ساری دنیا ہاتھ آ جائے، ایمان چلا جائے، تو کچھ بھی ہاتھ نہیں آیا۔ مرتے وقت دنیا جتنی بھی ہاتھ میں ہو، چلی جاتی ہے۔ مگر ایمان اور عمل صالح والی دولت ابد تک ساتھ رہتی ہے۔
ہر دن اگر جہنم کے عذاب اور جنت کی رحمتوں پر مشتمل کوئی تحریر اور بیان سن لیا جائے تو انسان کا ایمان تازہ اور رب سے خوف پیدا ہوتا ہے اور انسان گناہوں سے بچتا ہے
انسان بھی کتنا عجیب ہے - دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر کہتا ہے - جیسی کرنی ویسی بھرنی - اور جب خود تکلیف میں ہوتا ہے تو کہتا ہے - آزمائش تو اللہ کے محبوب بندوں پر ہی آتی ھے