Damadam.pk
Sania-Ahmed's posts | Damadam

Sania-Ahmed's posts:

Sania-Ahmed
 

مانا بابا کہ غلطی ہم انسانوں کی ہی ہوتی ہے مگر اس غلطی میں بھی تو پہلا ٹکڑا شیطان ہی لگاتا ہے ناں
بابا:پہلا ٹکڑا شیطان لگاتا ہے مگر میرا سوہنا تو دوسرا ٹکڑا لگا کہ اس کہ بہکاوے کا پزل مکمل نہ کیا کر
بلکہ اسکے ٹکڑا لگانے سے پہلے ہی رب سے مدد مانگ لیا کر
اوریہ بات یاد رکھیں میرا سوہنا کہ وہ مردود تب ہی وار کرتاہے جب انسان رب کے دائرے سے باہر ہو اس لیے رب کہ دائرے میں رہا کر
کیونکہ رب کا حصار ہی محفوظ اور مضبوط پناہگاہ ہے

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
نگاہیں اس کو نہیں پا سکتیں اور وہ تمام نگاہوں کو پالیتا ہے اس کی ذات اتنی ہی لطیف ہے اور وہ اتنا ہی باخبر ہے
سورت الانعام:103

Sania-Ahmed
 

وہ کونسی چیز ہے جو بغیر روح کے سانس لیتی ہے؟؟
جواب:صبح
قرآن مجید میں ہے ،اورقسم ہے صبح کی جب دم بھرے

Sania-Ahmed
 

جو دیا جا رہا ہے
رب کا شکر ادا کرتے ہوئے لے لیجیے
کیونکہ ہو سکتا ہے کہ
عطا آپ کی چاہ ہی ہو
یا پھر
آپ کی پسند تک پہنچنے کی سیڑھی
رب کے دیےحلال میں راضی رہنا سیکھ
کیونکہ حرام بالآخر یہ بتا دے گا
کہ وہ کیوں حرام کیا گیا ہے

Sania-Ahmed
 

جب وجود "میں میں اور صرف میں"سے راضی ہونے لگے تو
سمجھ جانا چاہیے کہ
نفس کو بڑائی کی لت چکی ہے
اللہ ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین یارب العالمین

Sania-Ahmed
 

رب کی نافرمانی کرنے والا مجرم ہوتا ہے اور مجرمکی مدد کرنا جرم کو فروغ دینا ہے
اس لیے تیرہ نافرمانی کہ باوجود تیری مدد کر کے تجھے گناہوں میں بڑھاوا دے یہ رب سوہنا کبھی نہیں کرے گا ہاں مجرم کو آسانی تب ہی ملتی ہے جب وہ اپنا گناہ تسلیم کر لے
پتر مدد اس صورت میں آئے گی جب تو انجانے میں بھٹک کر غلط راہ پر چلا جائے کیونکہ تب تو مجرم نہیں مظلوم ہو گا
اس لیے میرا پتر رب کے کہے کہ برخلاف جا کر رب سے بھلائی کی توقع کبھی نہ رکھنا
بلکہ غلط کام کرتے ہوئے ہمیشہ یاد رکھنا کہ گناہگار اور رب کے حکم کا انکار کرنے والے جہنم میں ہانک دیے جاتے ہیں بھلے وہ اخروی زندگی کہ جہنم ہویا اس جہاں میں دکھوں ذلتوں کی جہنم
مکمل

Sania-Ahmed
 

بابا::یہ ٹھیک ہے میرا سوہنا کہ رب ہر شےپر قادر ہے اور وہ چاہے تو شیطان کو بھی اپنے کام کے لیے استعمال کر لے
لیکن میرا پتر اس کا یہ مطلب نہیں کہ تجھے غلط راہ پہ چلنے کا اذن دے دیا گیا ہے
کیا مطلب بابا
بابا::مطلب میرا سوہنا کہ اگر تو جانتے بوجھتے غلط راہ پہ جائے گا یہ سوچ کر کہ اگر رب نے تیرے ساتھ بھلائی کرنی ہے تو غلط راہ بھی پھول بن جائے گی تو تیری سوچ غلط ہے
کیوں بابا رب تو کچھ بھی کر سکتا ہے ناں
بابا:: ہاں رب کچھ بھی کر سکتا ہے لیکن وہ اپنے اصولوں میں بہت سخت بھی ہے
اب اگر رب نے کہہ دیا ہے کہ فلاں راہ پہ خطرہ ہے اور اس راہ پہ چلنے میں نقصان اور گمراہی ہے اس لیے اس راہ پہ ابن آدم نہ جائے
اس کے باوجود اگر بندہ ان راہوں پر چلا جائے یہ سوچ کر کہ رب بچا لے گا ،تو تیرا یہ سوچنا غلط ہےکیونکہ رب نے تو پہلے ہی اس راہ پرجانے منع کر دی

Sania-Ahmed
 

ضروری تو نہیں میں عرش کا ہی طلبگار ہوتا
ضروری یہ بھی نہیں کہ میں راہ کی خاک ہوتا
ہوسکتا ہے کہ نصیب سب سے الگ پاپا ہو ہم نے
ضروری نہیں چند لمحوں میں زندگی کا لب لباب ہوتا

Sania-Ahmed
 

اس نے واضح کیا ہے کہ نامحرم کیساتھ کسی قسم کا تعلق حرام ہے تو ایسا دل جو حرام کی طرف بلائے ٹوٹ بھی جائے تو گناہ نہیں
بلکہ رب کے حکم کی پیروی ہو گا
تو پتر اسمیں پہلا خیال شیطانی وسوسہ ہے
جبکہ دوسرا بھلائی کا ہے
جو خیال حلال کی اور رب کی رضا کی طرف بلائے وہ بھلائی کا ہوتا ہے
باقی سب تو پتر میرے شیطانی چکروں کے ایسے دھاگے ہیں جو شیطان کہ حسدیں پلی ہوئی غلط فہمی نے ازل سے ہی لگائے ہوئے ہیں
بنی نوع انسان کو راہ سے بے راہ کرنے کے لیے
ختم شد

Sania-Ahmed
 

بابا اکثر چیزوں کی سمجھ نہیں لگتی کہ وہ شیطانی وسوسہ ہیں کہ بھلائی
خیر و شر کا چکر دل کو عجیب سا بوجھل کیے رکھتا ہے
بابا:پتر جو شے حرام کی طرف بلائے وہ شیطانی وسوسہ ہے اور جو حلال کی راہ دیکھائے وہ بھلائی ہے
ایک مثال دیتا ہوں
تجھے پتہ ہے ناں کہ رب نے نامحرم سے غیر ضروری کلام سے منع فرمایا ہے
ہاں بابا
بابا: تو پتر اب اگر کوئی نامحرم تجھے یہ کہے تیرے بغیر میرا دل نہیں لگتا مجھ سے تھوڑی دیر بات کر لیا کر
اب یہاں تجھے ایک خیال یہ آئے کہ تھوڑی دیر سے کیا جاتا ہے رب تو جانتا ہے ناں میری نیت
بات کر لینی چاہئیے کسی کا دل ٹوٹ جائے گا اور دل توڑنا گناہ ہے
جبکہ دوسرا خیال تجھے اس طرف موڑے کہ ناں ناں رب نے کسی صورت اجازت نہیں دی نامحرم سے غیر ضروری بات کی

Sania-Ahmed
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کیساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اسے عمل کراتا ہے
عرض کیا گیا : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!کیسے عمل کراتا ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
موت سے پہلے اسے عمل صالح کی توفیق دیتا ہے
ترمذی:2142

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اے ہمارے رب
آپ ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کر دینا ،اس کے بعد کہ جب آپ نے ہمیں ہدایت دی اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرمانا ،بےشک آپ ہی بےحد عطا کرنے والے ہیں
سورت آل عمران8

Sania-Ahmed
 

صحت کو نقصان پہنچنے کے ڈر سے ناقص چیزیں چھوڑ دیتے ہو
مگر
آخرت کے خوف سے گناہ نہیں چھوڑتے

Sania-Ahmed
 

بےکار ہےوہ دل جس میں اللہ کی یاد نہ ہو
بےکار ہے وہ آنسو جس میں اللہ کا خوف نہ ہو
بےکار ہے وہ خیرات جس میں اللہ کی رضا نہ ہو
بےکار ہے وہ رات جس میں اللہ کی عبادت نہ ہو
بےکار ہے وہ اولاد جس میں والدین کی فرمانبرداری نہ ہو
بےکار ہے وہ عدالت جس میں انصاف نہ ہو
بےکار ہے وہ علم جس پر عمل نہ ہو
بےکار ہے وہ زبان جس پر اختیار نہ ہو
بےکار ہے وہ بہن جس میں حیا نہ ہو
بےکار ہے وہ طالب علم جس کے دل میں احترام استاد نہ ہو

Sania-Ahmed
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
اس شخص کی مثال جو اپنے رب کا ذکر کرتا ہے اور اسکی مثال جو اپنے رب کا ذکر نہیں کرتا
زندہ اور مردہ کی سی ہے
صحیح البخاری:6407

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اورکاش آپ دیکھیں جب کہ فرشتے ان لوگوں کو فوت کرتے ہیں جنہوں نے کفر کیا وہ ان کے چہروں اورپیٹھوں پر مارتے ہیں اور(کہتےہیں)چکھو (مزہ)جلانے والی آگ کےعذاب کا
سورت الانفال :50

Sania-Ahmed
 

ہم اکثر بظاہر صفائی کے ہی شوقین ہوتے ہیں
اور قالین کے نیچے کوڑا جمع کرتے ہیں
بالکل اسی طرح کا سلوک
ہم اپنے تعلقات میں بھی کرتے ہیں
اس طرح دل گندے ہوتے ہیں
اور بظاہر ہنس ہنس کر ملتے ہیں
یہ رویہ یہ اخلاق اللہ کو پسند نہیں
اپنا جائزہ ضرور لیجیے

Sania-Ahmed
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
اللہ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت حلال نہیں ہے،اطاعت صرف نیک کاموں میں ہے
صحیح البخاری:7257

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
لوگ تو صرف دنیاوی زندگی کے ظاہر کو ہی جانتے ہیں اور آخرت سے بالکل ہی بے خبر ہیں
سورت الروم:07

Sania-Ahmed
 

بد بختی کے اسباب پانچ ہیں
نماز میں کوتاہی
والدین کی نافرمانی
قرآن سے روگردانی
بری صحبت
تقدیر سے شکوہ