السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں
1-اللہ پاک کاذکرکرنا نہ چھوڑیں ورنہ اپاس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللہ آپ کو یاد رکھے
تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا
سورت البقرہ'152
2-شکرنہ چھوڑیں ورنہ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے
اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا
سورت ابراھیم'07
3-دعا کو نہ چھوڑیں ورنہ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے
تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا
سورت غافر:60
4-استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے
اللہ ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں
سورت انفال 33
جب اللہ سزادیتا ہے تو وہ دولت نہیں چھینتا ،اولاد نہیں چھینتا
بلکہ نمازوں لذت
دل کا نور
اپنی محبت
سجدے کا سکون چھینتا ہے،
عمل کی توفیق چھینتا ہے
مال تو اللہ نے فرعون کو بھی دیا تھا لیکن فرعون کی سرکشی کی وجہ سے وہ تاعمر اللہ کی محبت سے محروم رہا
جوکوئی بھی اللہ کے حکموں سے منہ موڑتا ہے اللہ اس سے ایمان کی لذت چھین لیتا ہے
چاہے وہ حکم نماز کا ہو ،سچ بولنے کاہو ،پردے کا ہو یا کوئی بھی ہو ۔۔۔
اے اللہ
ہم اس بات سے تمہاری پناہ مانگتے ہیں کہ ہم الٹے پاؤں (دین سے )لوٹ جائیں یا اپنے دین کے بارے میں فتنہ۔ ڈال دیے جائیں
صحیح البخاری:6593
آمین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مومن تو وہ ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو انکے دل کانپ اٹھتے ہیں
سورت انفال :02
کچھ دل ایسے ہوتے ہیں جو بہت نرم ہوتے ہیں ،جنہیں بہت زیادہ وعظ و نصیحت کی ضرورت نہیں ہوتی وہ تو صرف اللہ کا ذکر ،اس کا نام سنتے ہی کانپ اٹھتے ہیں
اے اللہ تو ہمارے دلوں کوبھی اس طرح بنا دے آمین یارب العالمین
آپ دین پہ اس لیے نہیں چل رہے کہ دنیا چھوڑنی پڑے گی ۔۔۔؟
اور اگر دنیا کی باتیں ماننے کیوجہ سے اللہ نے چھوڑ دیا تو کون آپ کو بچائے گا ؟؟؟؟
دنیا اس سے زیادہ روشن نہیں ہو سکتی
جتنی روشنی آپ کے اندر ہے
اور اپ کےاندر روشنی اتنی ہی ہوتی ہے
جتنا آپ کا خالق سے تعلق
اپنی نگاہوں کو حیا کا پیکر بنائیں
جب گناہ پہ کسی غیر محرم کی طرف اٹھے یا کوئی نامناسب مناظر سامنے آئے تو خود اس وقت یاد کروانا کہ مجھے ان آنکھوں سے اللّٰہ کا دیدار کرنا ہے
کیا مجھے یہ زیب دیتا ہے کہ اپنے پاک پروردگار کا دیدار کرنے والی آنکھوں کو ناپاک چیزوں سے خراب کروں
اندر سے ٹوٹ جانا بھی اللہ کا احسان ہوتا ہے
جب تک انسان اس کیفیت سے نہیں گزرتا
اسکو صحیح معنوں میں احساس نہیں ہوتا کہ اللہ کے آگے درد اور تڑپ سے سجدہ ریز کیسے ہوا جاتا ہے
جنت کا خزانہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
اے عبداللہ بن قیس ! کیا میں تمہیں ایک کلمہ نہ بتا دوں جو جنت کے خزانوں میں سے ہے -
میں نے عرض کیا:
ضرور ارشاد فرمائیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
لاحول ولاقوۃ الاباللہ
صحیح البخاری:6409
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اور جو میرے ذکر (درس نصیحت) سے منہ موڑے گا اس کیلیے دنیا میں تنگی ہو گی اور قیامت کے روزہم اسے اندھا اٹھائیں گے
سورت طہ:124
بد بخت ہے
وہ شخص جو خود تو مر جائے
لیکن اس کا گناہ نہ مرے
اللہ پاک دیکھ رہا ہے
اللہ پاک سن رہا ہے
دل کے مردہ ہونے کی علامت یہ ہے کہ
گناہوں کے زخم اسے تکلیف نہیں دیتے
گناہ کی راہ پہ خوشیاں تلاشنے والے بڑے نادان ہوتے ہیں
کیونکہ گناہ کی راہ صرف دکھ دینے والے عذاب کی راہ ہے
مومن کا دل رب نے اپنی محبت کی پروگرامنگ کر کے بنایا ہے
جب جب یہ رب کی محبت اور اس کے حکم ورضا پہ کسی اور شے کو ترجیح دے گا تب تب یہ اداس اور پریشان ہو گا
بابا:
پتر ناامیدی کے اندھیرے اگر تیرےچاروں طرف بھی چھاجائیں ناں تو یاد رکھنا کہ تیرے سر پہ موجود رجوع معافی اور عطا کی بتی کبھی نہیں بجھی ہو گی
وہ جلتی رہتی ہے بندے کہ انتظار میں
کیونکہ
اس روشنی کا مالک جانتا ہے کہ اس کے بندے آخر کار ضرور پلٹیں گے اس کی طرف جو سکون ،عظمتوں اور رحمتوں کا اکلوتا وارث ہے
دنیا صرف وہی مانتی ہے جو دنیاکی راہ میں لگایا جاتا ہے
جبکہ
رب وہ قبول کرتا ہے جو اس کی رضا کے لیے بھلے تھوڑا ہی سہی بےشک چپکے سے ہی کسی خالی کاسےمیں ڈال دیا جاتا ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کہہ دیجیے !جس موت سے تم بھاگتے پھرتے ہو وہ تو تمہیں پہنچ کر رہے گی پھر تم سب چھپے کھلے کے جاننے والے(اللہ)کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور وہ تمہیں تمہارے کئے ہوئے تمام کام بتلا دے گا
سورت الجمعہ :08
سلام میں پہل کرنا سنت ہے
سلام میں پہل کرنے والا اللہ عزوجل کا مقرب ہے
سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے بری ہے
السلام علیکم
کہنے پر دس نیکیاں ہے
ساتھ ورحمتہ اللہ بھی کہیں گے تو بیس نیکیاں اور ہو جائیں گی
اور برکاتہ شامل کریں گے تو
تیس نیکیاں ہو جائیں گی
بعض لوگ اس کے ساتھ جنت المقام اور دوزخ الحرام کے الفاظ بڑھا دیتے ہیں جو غلط طریقہ ہے
سلام کا جواب فورا اور اتنی اونچی آواز سے دینا واجب ہے کہ سلام کرنے والا سن لے
کامیابی ان کی پیروی کرنے میں نہیں جو چاند پر گئے
بلکہ ان کی پیروی کرنے میں ہے
جن(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اشارے سے چاند دو ٹکڑے ہو گیا
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یقیناً تم جو کچھ بھی کر رہے ہو اس کے بارے میں ضرور تم سےپوچھا جائے گا
سورت النحل:93
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain