Damadam.pk
Sania-Ahmed's posts | Damadam

Sania-Ahmed's posts:

Sania-Ahmed
 

چلو آؤ کرتے ہیں توبہ کے سجدے
تیری چاہ میں دھن کی حالت کے سجدے
فقط تیری چاہت کے حسرت کے سجدے
محبت کے سجدے اطاعت کے سجدے
تیرے شکر والے شہادت کے سجدے
تیری بندگی کی حمایت کے سجدے
عطا کر خدارا صداقت کے سجدے
آمین یارب العالمین

Sania-Ahmed
 

شاید تمھاری ہمت ٹوٹنے والی ہو تم بالکل گرنے کے قریب ہو
شاید تمھارے تمھارے رب سے وابستہ امیدیں تمھیں پوری ہوتی نظر نہ آتی ہو
شاید آپ بار بار آزمائی جا رہی ہو
تو یاد رکھنا جب پیاری چیز ذبح کرنے کا حکم آتا ہے تو امتحان تب لیا جاتا ہے جب تک اندرتک نہ جانچ کر لی جائے
پھر اس کڑے امتحان کے بعد جو بلندیاں ملتی ہیں وہی
ابراہیم علیہ السلام کو خلیل اللہ اور اسماعیل علیہ السلام کو نبی اللہ بناتی ہے

Sania-Ahmed
 

تمھارے رب کا مقصود تمھیں غم دینا نہیں تھا
شاید اس نے عارضی غم میں مبتلا کر کہ تمھیں مستقل غم سے بچا لیا ہو
اللہ پاک کے ہر کام میں مصلحت ہوتی ہے
انسان جلدبازہے صبر اور شکر سے کام لیں ان شاءاللہ آپ کا رب آپ کو بہترین سے نوازے گا
آپ خوش ہو جاؤ گے

Sania-Ahmed
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
جس نے کوئی تصویر بنائی اللہ تعالیٰ اس کو عذاب دیتا رہے گا یہاں تک کہ مصور اس میں روح پھونک دے اور وہ اس میں روح نہیں پھونک سکے گا ،اور جس نے کسی قوم کی بات کان لگا کرسنی حالانکہ وہ اس سے بھاگتے ہوں قیامت کے دن اس کے کان میں سیسہ ڈالا جائے گا
امام ترمذی کہتے ہیں
1-ابن عباس کی حدیث حسن صحیح ہے
2-اس باب میں عبداللہ بن مسعود ،ابوہریرہ،ابو حجیفہ،عائشہ اور ابن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں
جامع الترمذی:1751

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا ان لوگوں نے جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اللہ ان کے کینوں کو ظاہر ہی نہ کرے گا
سورت محمد:29

Sania-Ahmed
 

غیر اللہ کی قسم
ابن عمر رض نے ایک آدمی کو کہتے سنا کہ ایسا نہیں قسم ہے کعبہ کی
تو اس سے کہا:
غیر اللہ کی قسم نہ کھائی جائے،کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ::
جس نے غیر اللہ کہ قسم کھائی اس نے کفر کیا یا شرک کیا
ترمذی:1535

Sania-Ahmed
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
قیامت کے روز بندے سے سب سے پہلے اس کی نماز کا محاسبہ ہو گا،اگر وہ ٹھیک رہی تو کامیاب ہو گیا،اور اگر وہ خراب نکلی تو ناکام اور نامراد!!
ترمذی:413
سوچئیے ابھی وقت ہے اپنا اپنا محاسبہ کیجیے کیسی نمازیں پڑھ رہے ہیں کوشش کبھی ترک نہ کیجیے گا

Sania-Ahmed
 

خوشخبری ہے ان آنکھوں کے لیے جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی یاد نے رلایا ،ایسے شخص کو کبھی نار جہنم نہ چھوئے گی
حضرت بلال رضی اللہ عنہ

Sania-Ahmed
 

توبہ کے بعد رحم
اگر خوشیوں اور سکون کی صورت میں کیا گیا ہے تو اسے اپنا حق نہ سمجھیں بلکہ رب کا شکر ادا کریں
کیونکہ توبہ کے بعد اکثر لوگوں پہ رحم آزمائش کی صورت میں کیا جاتا ہے اور آزمائش پہ کم لوگ ہی صبر اور شکر کرتے ہیں

Sania-Ahmed
 

جس رب نے یہاں تک زندگی آسانی اور عزت سے پہنچا دی ہے
وہ آگے کے لیے بھی بہترین وسائل اور ذرائع پیدا کر دے گا
بس یقین رکھیے گا
رب سوہنے کی
حاکمیت اور منصوبہ بندی پر

Sania-Ahmed
 

اللہ دیتا سبھی کو بہت کچھ ہے
لیکن
یہ جو انسان کے اندر پلنے والی حرص ہوتی ہے ناں اس کو بہت کچھ بھی
بس کچھ ہی لگتا ہے
اور حرص کا پیٹ تو قبر کی مٹی ہی بھرتی ہے

Sania-Ahmed
 

وہ جب اپنی بڑائی کے زعم میں آسمان چیر جاتا ہے ناں تو تکبر کے اصل وارث کو اپنی پوری شان و شوکت و تمکنت کیساتھ بڑائی اور طاقت کے تخت پہ براجمان دیکھتا ہے تو شرم سے چور چور ہو کر خود بھی پارا پارا ہوجاتا ہے حقیقت یہ ہے کہ انسانی غرور غرور نہیں ہوتا بلکہ پانی کا وہ بلبلہ ہوتا ہے جو آخر ختم ہو جاتا ہے
اور بےشک تکبر تو اسی کو جچتا ہے جو لافانی اور ساری کائنات کا بادشاہ ہے

Sania-Ahmed
 

بلند و بالا پہاڑ کا بھی اپنا ہی ایک سحر ہوتا ہے
ان کو تو اپنی ہیبت و ساخت پہ غرور جچتا ہے کیونکہ یہ رب کا وہ شاہکار ہیں جن کی وجہ سے ہم زمین ہچکولے کھانے سے رک گئی
ترجمہ:اور کیا ہم نے پہاڑوں کو (زمین کی) میخیں نہیں بنایا؟
سورت النبیاء:07
ان پہاڑوں کی وجہ سے زمین کہ پاؤں جم گئے
ترجمہ:اور ہم نے زمین میں بھاری پہاڑ رکھ دیے تاکہ انہیں لے کر ادھر ادھر نہ جھکنے پائے
سورت النبیاء:31
مگر یہ پہاڑ بھی رب کے حکم اور تجلی پہ شق ہق جاتے ہیں اور ہم حضرت انسان ہیں جو تین میں نہ تیرہ میں مگر غرور ایسا کہ پہاڑوں کو چیرتا ہوا آسمانوں چھونا مانگے
سنو
جانتے ہو جب انسانی ساختہ غرور زمین و آسمان چیرتا ہے تو پھر آگے کہاں جاتا ہے بھلا؟
جاری ہے

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
لوگوں کےحساب کا وقت قریب آگیا ہے پھر بھی وہ بےخبری میں منہ پھیرے ہوئے ہیں
سورت النبیاء:01

Sania-Ahmed
 

قرآن مجید کی کس سورت کی کس آیت میں مکھی کا ذکر آیا ہے ؟
جواب:سورت الحج
ترجمہ
لوگو!ایک مثال دی جاتی ہے ٫غور سے سنو ،جن معبودوں کوتم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو وہ سب ملکر ایک مکھی بھی پیدا نہیں کر سکتے،بلکہ اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین لے جائے تو وہ اسے چھڑا بھی نہیں سکتےمدد چاہنے والے بھی کمزور اور جن سے مدد چاہی جاتی ہے وہ بھی کمزور
سورت الحج:73

Sania-Ahmed
 

قرآن مجید کی کس سورت کی کس آیت میں مکھی کا ذکر آیا ہے؟
1-سورت الحج
2-سورت رحمن
3-سورت آل عمران

Sania-Ahmed
 

بیٹھنے کے آداب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
دو آدمیوں کے درمیان گھس کر ان کی اجازت کے بغیر نہ بیٹھا جائے
سنن ابوداؤد:4844

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اور تم ان لوگوں کی طرح مت ہو جانا جنہوں نے اللہ (کے احکام) کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی انہیں اپنی جانوں سے غافل کر دیا اور ایسے ہی لوگ نافرمان (فاسق)ہوتے ہیں
الحشر:19

Sania-Ahmed
 

جسے آپ درکار ہوں گے
وہ آپ کو خود رفو کر لے گا
محبت کا پیوند لگا کر
زیب تن کر لے گا
پھینکنے والے اور ہوتے ہیں
اوڑھنے والے اور
ان کا موازنہ نہ کیجیے
اور خود کو بھی کمتر نہ سمجھیئے
کیونکہ
لباس کی اہمیت وہی جانتا ہے
جسے تن ڈھانپنے کی عادت ہو

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اور دنیا میں زیادہ لوگ۔ ایسے ہیں کہ اگر آپ ان کا کہنا ماننے لگیں تو وہ آپ کو اللہ کی راہ سے بےراہ کر دیں وہ محض بےاصل خیالات پر چلتے ہیں اور بالکل قیاسی باتیں کرتے ہیں
سورت انعام:116