ہم لوگ بھی کتںے عجیب ہیں
جان کر گناہ کر کے اپنا سکون گنواتے ہیں
مسلسل برائی کر کے عبادت میں سکون چاہتے ہیں
گناہ پر جمے رہے کر نیکی پر مہارت چاہتے ہیں
کچھ ناں کر کے اللہ والے بننا چاہتے ہیں
اب اس کا مطلب یہ نہیں کہ نیکی کرنا چھوڑ دیا جائے
عبادت کرنا بند کر دیا جائے
بلکہ وہ چیزیں چھوڑنی چاہیئے جن سے اللہ نے منع فرمایا ہے
میری ایک درخواست ہے کہ
آپ لوگ اشعار وغیرہ کیساتھ ماڈلز کی تصویریں نہ لگایا کریں
وہ خود گناہ کا ارتکاب کر چکی لیکن آپ کیوں اس کو پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں؟
اکثر جواب ملتا ہے کہ آج کل سبھی ایسا کرتے ہیں
کسی نے آپ کی جگہ جواب نہیں دینا اللہ کو آپ نے اپنے عمل کا دینا ہے برائی دیکھ کر چپ رہنا بھی غلط ہے کم از کم آپ خود کو تو اس چیز سے روک سکتے ہیں ۔
میں یہ وہ ایسے ۔۔۔۔۔
سارے بہانے چھوڑ کر بس اللہ پاک کی رضا کے لیے ایک کام چھوڑ کر دیکھو
ایک کام سے باز آ کر دیکھو
میں نے خود سے ایک وعدہ کیا ہے
وہ کیا؟
وہ یہ کہ جو اس خوبصورت دین اور قرآن کی نعمت مجھے میرے رب نے دی ہے میں اسے دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گی
جو میں نے دیکھا میں اسے دوسروں کو بھی دیکھاؤں گی
ان شاءاللہ
محروم تماشا کو پھر دیدہ بینا دے
دیکھا ہے جو کچھ میں نے اوروں کو بھی دکھلا دے
الم
یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں ،ہدایت ہے متقین کے لیے
جانتی ہو اس قرآن سے ہدایت کسے ملتی ہے؟
کسے؟
جو متقی ہو
متقی؟؟
ہاں متقی۔۔۔!اور جانتی ہو متقی کون ہوتا ہے ؟
میں نے نفی میں سر ہلایا
وہ جو بدلنا چاہتا ہو ،وہ جس کو گناہ ڈستے ہو ،وہ جو عہد کر چکا ہو کہ بس اللہ تعالیٰ ۔۔۔اور گناہوں میں زندگی نہیں گزار سکتا ،جو جھکنے کے لیے تیار ہو ،جس کے دل میں عاجزی ہو ۔۔وہ ہوتا ہے متقی!
اور ایک پتے کی بات بتاؤں جو متقی بن جاتا ہے اسے ہدایت مل جاتی ہے اور جسے ہدایت مل جاتی ہے وہ مفلحون کے رستے پر گامزن ہو جاتا ہے
اس نے البقرہ کے پہلے صفحے پر چمکتی آنکھوں سے دیکھ کر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا
ابن تمیمیہ فرماتے ہیں
جس کا سینہ نہ کھل رہا ہو ،ایمان کی مٹھاس اور ھدایت کا نور نہ مل رہا ہو وہ زیادہ سے زیادہ توبہ واستغفار کرے
ابن القیم فرماتے ہیں
انسان گناہوں کا ارتکاب کرتا رہتا ہے
حتی کہ وہ انہیں حقیر اور معمولی سمجھنا شروع کر دیتا ہے
یہی ہلاکت اور بربادی کی نشانی ہے
آپ کے بے ترتیب خیالات
ترتیب کیساتھ تحریری صورت میں
کتابوں میں پائے جاتے ہیں
انہیں تلاش کرتے رہیئے ۔۔
کسی نہ کسی کتاب میں
کسی بوسیدہ سے پنے میں
آپ آج بھی زندہ ہیں
اپنا آپ تلاش کیجئے
انہی کتابوں کی روشنائی میں
وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ (اپنی اولاد )کا میرے نام کے اوپر نام رکھو ۔مگر میری کنیت اختیار نہ کرو اور جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا تو بلاشبہ اس نے مجھے دیکھا ۔کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آ سکتا اور جو شخص مجھ پرجان بوجھ کر جھوٹ بولے وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانہ تلاش کرے
صحیح البخاری:110
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
وہ تو تم کو یہی حکم دے گا کہ تم بدی اور بےحیائی کے کام کرو اور اللہ کے ذمے وہ باتیں لگاؤ جن کا تمہیں علم نہیں ہے
سورت البقرہ 169
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
ہر روز صبح کے وقت دو فرشتے آسمان سے نازل ہوتے ہیں تو ان میں سے ایک کہتا ہے کہ :اے اللہ !خرچ کرنے والے کو بدل عطا فرما ،جبکہ دوسرا کہتا ہے کہ :اے اللہ!بخیل جو تباہی سے دوبار کر
صحیح البخاری:1442
صحیح مسلم:1010
مشکوٰۃ المصابیح:1860
ہر آدمی ایک آیت کو اپنے طور پر دیکھتا ہےاور خود سے ریکیٹ کرتا ہے
وہ اسے کسی اور اینگل سے دیکھ رہے ہونگے
مگر
وہ جو چیز بھی ہو گی ،وہ اس آیت کا آخری راز کبھی نہیں ہو گا
آپ کوہر دفعہ وہ آیت یا وہ سورۃ یا صرف وہ لفظ کوئی نیا راز دے گا
اور کوئی بھی راز آخری نہیں ہو گا
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اندھا اور بینا برابر نہیں نہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور بھلے کام کئے بدکاروں کے برابر ہیں تم ( بہت) کم نصیحت حاصل کر رہے ہو
سورت مومن:58
قرآن مجید کی کس سورت کی کس آیت میں ہے کہ
شیطان اپنے متبعین سے (قیامت کے دن)لاتعلقی کا اظہار کرے گا ؟؟
1-سورت ھود
2-سورت ابراھیم
3-سورت لقمان
راستے دو ہی ہیں
اول
مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا
دوم
وہ اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے بھی انہیں بھلا دیا
کون سے راستے پر چلنا ہے خود چن لو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
میں ٹیک لگا کر نہیں کھاتا (کیونکہ یہ متکبرین کا طریقہ ہے)
سنن ابو داؤد:3769
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
تمام منافق مرد اور عورت آپس میں ایک ہی ہیں یہ بری باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بھلی باتوں سے روکتے ہیں اور اپنی مٹھی بند رکھتے ہیں یہ اللہ کو بھول گئے اللہ نے انہیں بھلا دیا بےشک منافق ہی فاسق و بدکردار ہیں
سورت التوبہ :67
ایک انا منصور نے کہی
ایک انا فرعون نے پکاری
ایک انا مظہرووحدت کی
ایک انا وحدت کی انکاری
انا انا میں فرق ہیں
ایک رحمت
ایک خواری ہے
برائی نہ پھیلایا کرے
مختلف لڑکوں اور لڑکیوں کی تصویریں اشعار کے ساتھ لگانا یہ بھی گناہ جاریہ ہے دو پل کی تعریف کے لیے ساری عمر کاخسارہ نہ کیجیے
ادھر جان نکلے گی
ادھر علان ہو گا
کل نفس ذائقہ الموت
ادھر ویوز ٹوٹ جائیں گے
فالوورز ختم ہو جائیں گے
ادھر دوستیاں ختم ہو جائیں گی
ادھر رشتے داریاں ختم ہو جائیں گی
ادھر عہدےختم ہو جائیں گے
ادھر اہمیت ختم ہو جائیں گی
سب کچھ مال غرور اب کچھ مٹی میں مل جائے گا
اگر اچھائی نہیں پھیلانی تو برائی بھی نہ پھیلاو گانوں کے سٹیٹس نہ لگایا کریں جس کو روکو وہ کہتا ہے کہ آپ کو نہیں پتہ میوزک کے پیچھے سبق آمیز بات ہے یہی تو سازش ہے آپ کو برائی کی طرف لانے کی
جتنی دنیا دیکھتی ہے اتنا گناہ آپ کے حصےایسی چیزیں جہنم جانے کا سبب بنتی ہے یہ ویز فالوورز آپ کو آخرت کی عدالت میں بری الزمہ کروا
قرآن تو نصیحت ہے جی
ہر لفظ ہر آیت ہر سورت ہر پارہ
نصیحت
کسی نے مجھ سے کہا تھا کہ مجھے ڈرانے والی آیات بہت پسند ہے
اور مجھے عجیب لگا کہ اس کی رحمت اس کے غضب پر حاوی ہے
پیار کرو ناں اللہ سے
شاید تب بہت زیادہ ناسمجھ تھی
اب لگتا ہے ڈرانے والی آیات زیادہ اس کے قریب کرتی ہے
جہاں اس کی محبت حوصلہ امید دیتی ہے وہی ایسی آیات باز رکھتی ہے گناہوں سے
اذیت
کسی بھی طرح کی ہو سکتی ہے
لیکن مجھے لگتا ہے سب سے بڑی اذیت ہوتی ہے نمازکا رہ جانا نمازمیں خشوع خضوع نہ ہونا اللہ کو محسوس نہ کر پانا دل کا بےبس ہو جانا الفاظ ہو جانا بس آنکھوں سے آنسو رواں رہنا
اس کی محبت کو محسوس نہ کر پانا
اس سے اچھے سے ہمکلام نہ ہو پانا
آنکھوں سے آنسو خشک ہو جانا
گناہوں پر ندامت نہ ہونا
ایک ڈر ہوتا ہے ناں کہ کہیں اللہ کو نہ کھو دوں کہیں اس سے دور نہ ہو جاؤں کیا کیوں کر رہی ہوں
پتہ نہیں کن لفظوں میں بیاں کروں
دنیاوی اذیتیں چھوٹی ہے اس کے آگے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain