رب جب ہدایت کے دروازے کھولنا چاہتا ہے
تو وہ دل پہ لگے برائیوں کے تالے کی چابی آپ تک پہنچا ہی دیتا ہے
اپنے رب کے فیصلوں /عطا پر مطمئن رہو
کیونکہ
کبھی وہ تمہیں تمہاری مرضی سے دیتا ہے تاکہ تم خوش ہو
کبھی وہ تمہیں اپنی مرضی سے دیتا ہے تاکہ تم اس کی رضا پر راضی ہو اور وہ تمہاری اطاعت پر خوش ہو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
ایک شخص کہیں جا رہا تھا راستے میں اس نے کانٹوں سے بھری ہوئی ایک ٹہنی دیکھی ،پس اسے راستے سے دور کر دیا اللہ تعالیٰ (صرف اسی بات پر )راضی ہو گیا اور اس کی بخشش کر دی
صحیح البخاری:652
کسی نیکی کو حقیر نہ جانو اور نہ ہی کسی گناہ کو چھوٹا سمجھو
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا یہ لوگ پھر سے جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں یقین رکھنے والے لوگوں کے لیے اللہ سے بہتر فیصلے اور حکم کرنے والا کون ہو سکتا ہے
سورت المائدہ:50

قرآن وہ آئینہ ہے
جسے دیکھنے سے پہلے ہم خود کو پرفیکٹ مسلمان سمجھتے ہیں
لیکن جیسے ہی ہم اس میں جھانکتے ہیں
تو ہمیں اپنا اصل چہرہ دکھتا ہے
عقل مند اس کو راہنما بناکر اپنی اصلاح کرتا ہے
اور بیوقوف اسے جھٹلاتا ہے
اور اسے پس پشت ڈال دیتا ہے
جس نگاہ میں حیا نہ ہو اس دل میں ایمان نہیں ہوتا وہاں ایک پختہ کردار نہیں ہوتا ۔۔۔کردار سچ کی جرات پر پنپتا ہے اور یہ جرات اللہ سچ والوں کو عطا کرتا ہے، جس میں حیا نہ ہو اس میں وفا نہیں ہوتی
حیا ہو یا وفا
عطا بالتوفیق اللہ ہے
اس عارضی دنیا میں سارے رشتے ہی عارضی ہیں
کون پہچانے گا حشرکےمیدان میں
سوائے امتی امتی کہنے والے کے
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اگر یہ زندگی ضائع ہو گئی
تو اس دنیا میں آنے کا دوسرا چانس ہمیں نہیں ملے گا
اس لیے لوٹ آئیں
اپنے رب کی طرف
ابھی بھی دیر نہیں ہوئی
بس ایک قدم اٹھائیں
باقی کی منزل اللہ آسان فرمائے والا ہے
ہر گناہ کی ابتدا نظر سے ہی شروع ہوتی ہے
اس لیے اپنی نظر کی حفاظت کرنا بےحد ضروری ہے
اپنی نگاہیں نا محرم پر نہ ڈالنا بہت ہمت اور بہت مشکل کام ہے
جو اللہ کی خاطر حرام سے رکتا ہے
اللہ اس کے دل کو ایمان اور نور سے بھر دیتا ہے

اگر کھوٹے سکے سے کچھ خریدنا ناممکن ہے
تو
نیتوں میں کھوٹ رکھ کے فلاح پانا بھی ناممکن ہے
اللہ کی محبت اسے ملتی ہے جو غیر اللہ سے اپنا دل خالی رکھتا ہے
حفاظت نظر سے دل ، محبت الٰہی میں رنگ جاتا ہے
آنکھوں کی خیانت دل کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہے
غیر محرم کو پہلی بار دیکھنا غلطی ہے
دوسری بار جان بوجھ کر دیکھنا گناہ ہے
تیسری بار دیکھنا ہلاکت ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
جو اللہ سے سوال نہیں کرتا اللہ اس سے ناراض اور ناخوش ہوتا ہے
جامع ترمذی :3373
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پھر کیا تم نے کبھی اس شخص کے حال پر بھی غور کیا جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لیا اور اللہ نے علم کےباوجود اسے گمراہی میں پھینک دیا اور اس کے دل اور کانوں پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا اللہ کے بعد اب اور کون ہے جو اسے ہدایت دے کیا تم لوگ کوئی سبق نہیں لیتے
سورت جاثیه :23
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
انسان زمانہ کو گالی دیتا ہے حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں،
میرے ہی ہاتھ میں رات اور دن ہیں
صحیح البخاری:6181
اخلاقیات
کی زبان پڑھنے لکھنے اور سننے میں بہت ہی میٹھی اور آسان ہے
پر عمل کرتے ہوئے کڑوی چائے کاایک گھونٹ ۔۔۔۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ
جو شخص شہرت کے لیے نیکی کرتا ہے اللہ اس کی تشہیر کرے گا اور جو شخص دکھلاوا کرتا ہے اللہ اس کی حقیقت ظاہر کر دے گا
سنن ابن ماجہ :4206
لڑکیاں کوئی کھلونا یا انٹرٹینمنٹ کی کوئی چیز نہیں ہیں کہ جو غیر محرم اداس ہو تو اس کی دلجوئی اور دل لگی کا سامان کریں
یاد رکھئیے اپنے آپ کو اتنا نہ گرائیں
جو لڑکی خود اپنی عزت کرنا نہ جانتی ہو غیر محرم کو کیا ضرورت پڑی ہے اس کی عزت کی حفاظت کرنے کی
غیر محرم چاہے دوست ہو ،کزن ہو،منگیتر ہو ،رشتے والا ہو،باس ہو ،استاد ہو وہ غیر محرم ہی ہے
اس پر تمام اصول و ضوابط لاگو ہو گے جو اسلام ایک لڑکی کو غیر محرم سے تعامل کے بارے میں حکم دیتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain