جیو تو ایسے کہ مرگ جی اٹھے تم سنگ
اور مرو تو کہے زندگی--یہ کون مرگیا
جب دل میں اللہ کا مرتبہ کم ہو جاتا ہے
تو گناہوں میں لذت ملتی ہء اور گناہ کرنے آسان ہو جاتے ہیں
اللہ کو کھو دیا تو باقی کا بچا ؟؟؟؟
کچھ بھی نہیں کبھی بھی نہیں اس کے سوا
لوٹ جاو اس کہ طرف
اللہ کے واسطے
بہت برا راستہ ہے گناہوں کا دلدل ہے دھنستے جاو گے اس مین
اس سے پہلے اللہ تم سے منہ پھیر لیں
توبہ کر لو
اس سے جڑ جاو
جڑ جاو اس سے
دور جدید کا ایک بہت بڑا فتنہ برہنگی ہے
برہنہ وڈیوز برہنہ عورتیں اور مرد اور بدکاری
جو ان سے بچ گیا وہ اپنا ایمان بچا گیا
آنکھیں بصارت کی محتاج
اور بصارت اللہ کہ محتاج ہے
اللہ کی پناہ مانگا کریں
آنکھوں اور بصارت کی برائی سے
وہ ان دونوں کا مالک ہے
اللہ پاک ہماری دل ،آنکھ کان زبان میں نور پیدا کردے
ہمیں ہر قسم کے شر سے محفوظ فرمائے آمین
منافقت کی انتہا میں نفس امارہ سے بڑھکر کوئی نہیں
ساری زندگی انسان سے لذتیں مانگتا ہے
پھر اسے رب سے دور کر کے جھنمی بنا دیتا ہے
نفس لوامہ
ایک کھرا ،کڑوا اور سچا دوست ہے
جو بات بات پر برے دوست یعنی نفس امارہ کی باتیں ماننے سے روکتا رہتا ہے
موذن ہماری کامیابی کے لیے ایک اعلان کرتا رہتا ہے تاکہ سن کر مسجد آ جاو
ایک اعلان وہ ہمارے لیے کرے گا
لیکن ہم اسے سن نہیں سکیں گے
یہ اللہ کہ دی ہوئی مہلت ہی ہے بس
یہ میرے پیارے رحیم مالک کی محبت ہی ہے کہ ہمیں دن مہں پانچ وقت نماز کے لیے بلاتا ہے
غور کرنے کی بات یہ ہے کہ
ہماری اس سے کیسی محبت ہے
کیا ہم اس آواز پر لبیک کہتے ہیں
سورت الفرقان
آیت 27
اور اس دن ظالم شخص اپنے ہاتھوں کو چبا چبا کر کہے گا ہائے کاش کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کہ راہ اختیار کی ہوتی
توبہ النصوح
پکی توبہ
کا مطلب ہے کہ گناہ کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا جائے
جب نصیحت اثر نہ کرے
تو سمجھ لیں کہ
دل نور سے خالی ہو چکا ہے
آنکھ دل کا دروازہ ہے اس کی حفاظت کرو
شر اور آفات اسی رستے سے دل میں داخل ہوتی ہیں
صبر میں کڑواہٹ ضرور ہے
لیکن بے صبری مزید مصیبتوں اور پریشانیوں کا دروازہ ہے
نیک اعمال دل کو ایسے تروتازہ رکھتے ہیں
جیسے بارش زمین کو رکھتی ہے
نیک اعمال ایمان کا ایندھن ہے
برے اعمال ایمان کا زنگ ہے
جو برابر کرتے رہیں تو ایمان تباہ ہو جاتا ہیں
اگر کوئی آپ کو صرف ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے تو پریشان مت ہو
بلکہ اللہ کا شکر اداکرنا
کہ ان کو اندھیروں میں روشنی کی ضرورت ہےاور وہ
آپ ہو
تمسخر اٹھایا گیا کالی رنگت کا سر محفل
غلاف کعبہ سے الفت رکھنے والوں کو یہ زیب نہیں دیتا
🌷🌷
ہر ایک فرد شاہکار ہے
سب سے اعلی مصور کا
اور ہر شاہکار
کسی نہ کسی حوالے سے محتلف ہے
اور یہ اختلاف
ہر شاہکار کو انفرادیت بخشتا ہے
کہ وہ منفرد ہے
بھولی ہوں آج اسے(اللہ کو) مگن ہوں اپنی ہی دھن میں
بروز محشر وہ (اللہ)جو بھولے تو کیا تماشہ ہو گا
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
تم ایسے عذاب سے بچو جو صرف گناہ کرنے والوں ہی پر نہیں آئے گا بلکہ گناہ دیکھ کر خاموش رہنے والوں کو بھی اپنی پکڑ میں لے گا خوب جان لو کہ اللہ سخت سزا دینےوالا ہے
سورۃ الانفال:25
کیسے کامیاب ہو گے
جب ہمارے قول و فعل میں تضاد ہو گا
مزہ تو تب ہے
جب فعل قول پرسبقت کے جائے
لم تقولون مالا تفعلون
انسان کا ظاہر اور باطن ایک ہونا چاہئیے
کہا جائیگا تمہارا یہ (انجام)اس لیے ہوا کہ تم زمین میں ناحق اتراتے تھے اور اس لیے کہ تم اکڑتے تھے ،تم جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاو، تم اس میں ہمیشہ رہو گے ،چنانچہ تکبر کرنے والوں کا ٹھکانہ بہت برا ہے
سورۃ غافر:75,76
واللہ علیم بذات الصدور
اور اللہ دل کے بھیدوں سے واقف ہے
وہ سب جانتا ہے کب کہاں کیا ہم نے سوچا عمل تو بعد کی بات ہے
وہ ہماری سوچ بھی جانتا ہے اور ہم بے خوف و خطر بڑے بڑے گناہ کرتے ہیں اور اس پر دلیری بھی دکھاتے ہیں اکڑتے ہیں
اپنا اپنا محاسبہ انسان کرے تو ڈر جائے کہ کیسے کیسے کام کیے ہیں وہ دیکھ رہا تھا سن رہا تھا
کیا جواب ہو گا ہمیں حیا نہ آئی ذرا
ندامت نہ ہوئی
شیطان کی ماننے والوں میں سے بن گئے
ہم تو اللہ کے بندے تھے ناں
پھر شیطان کے پیروکارں میں سے کیسے ہو گئے
ابھی وقت ہیں ناں
معافی مل سکتی ہے
توبہ قبول ہو سکتی ہے
نیکی کی جا سکتی ہے
خود کو اس دلدل سے نکالا جا سکتا ہے
توبہ کا دروازے ہمیشہ کھلا ہے
دیر تو ہماری طرف سے ہے
یااللہ معاف فرما دیجیے معاف کر دیجیے اللہ جی معاف کر دیجیے
سب سے بدترین شخص
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
تم قیامت کے روز سب سے بدترین اس شخص کو پاؤ گے جو دوغلا ہے، ادھر لوگوں سے کچھ بات کرتا ہے اور ادھر لوگوں سے کچھ بات کرتا ہے
مشکوٰۃ المصابیح:4822
علم رکھنے والے سے لڑنا آسان ہوتا ہے
لیکن
یقین رکھنے والے سے لڑنا مشکل ہوتا ہے
اپنے رب پر یقین کامل رکھیں
وہ آپ کو کبھی بھی کسی بھی میدان میں اکیلا نہیں چھوڑے گا
ان شاءاللہ بہت جلد سب ٹھیک ہو جائے گا
وہ رحمن ہے بہترین سے نوازے گا
ہر کام،بات میں مصلحت ہوتی ہے
بےشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
شیطان تمہیں مفلسی سے ڈراتا ہے اور بےحیائی کا حکم دیتا ہے اور اللہ تم سے اپنی مغفرت اور فضل کا وعدہ کرتا ہے اللہ بڑی وسعت والا ،ہر بات جاننے والا ہے
سورۃ البقرہ:268
گناہ دل میں جلتےایمان کے چراغ کو بجھا دیتے ہیں اور گناہوں کی کثرت انسان کو مکمل تاریکیوں میں لے جاتی ہے
پھر
نہ دل کا نور باقی رہتا ہے
نہ زندگی کا سکون
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain