Damadam.pk
Sania-Ahmed's posts | Damadam

Sania-Ahmed's posts:

Sania-Ahmed
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا
نیکی حسن اخلاق کانام ہے
اور گناہ وہ ہے جو آپ کے دل میں کھٹکے اور آپ ناپسند کریں کہ لوگوں کو اس کی خبر ہو
صحیح مسلم :2553

Sania-Ahmed
 

عشق تو ہے میری رضا تو ہے
میرا ایمان ہے۔ خدا تو ہے
دل میں تو ہے نظر میں بھی تو ہے
ابتدا تو ہے انتہا تو ہے
عکس دیکھا ہے ذات کا تجھ میں
کیوں کہوں ذات سے جدا تو ہے
عشق میں تیرے کھو کے کہنا پڑا
ہرطرف تو ہے جابجا تو ہے
نہ غرض ہے علاج کی
میرے ہر درد کی دوا تو ہے
میرا ایمان ہے خدا تو ہے

Sania-Ahmed
 

فیک نام سے آئی ڈی بنا کر فحاشیاں پھیلانے والے
یہ جان لیں کہ
فرشتے آپ کے حقیقی نام سے آپ کا نامہ اعمال لکھ رہے ہیں

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اور جو لوگ بری چالوں میں لگے رہتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اور ان کامکر و فریب نیست و نابود ہو جائے گا
سورت فاطر :10

Sania-Ahmed
 

اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ احکامات کے مطابق زندگی نہیں گزارتے نہ ہی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا (نہ مانا،ان کے مطابق عمل نہ کیا)وہی بائیں (یعنی)دوزخ والے ہیں ،انہیں چاروں اطراف سے آگ میں بند کر دیا جائے گا
سورت البلد :19,20
ایک اور جگہ فرمایا
اللہ کے سوا کسی اور کو معبود نہ بنا لینا(کسی اور کے نظام کو نہ اپنا لینا،کسی اور کی ہدایت پر نہ چلنا )ورنہ ملامتیں سن کر اور بےکس ہو کر بیٹھے رہجاو گے
سورت بنی اسرائیل :22
سن اے تہذیب حاضر کے غلام
غلامی سے بدتر ہے بے یقینی

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اور نصیحت کرتے رہیں یقینا یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی
سورت الذاریات :55

Sania-Ahmed
 

سب سے بہترین عطا ہدایت
اسی راہ میں دوسری بہترین عطا محبت ہے

Sania-Ahmed
 

مقابلہ اپنے لیے فتح چاہتا ہے اور دوسروں کے لیے شکست
اور
یہی مقابلے کی برائی ہے
واصف علی واصف

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جو آیتیں اللہ کی اپنے سامنےپڑھی جاتی ہوئی سنے پھربھی غرور کرتا ہوااس طرح اڑ رہے ہو گویا سنی ہی نہیں تو ایسے لوگوں کو درد ناک عذاب کہ خبر(پہنچا) دیجیے
سورت الجاثیۃ؛08

Sania-Ahmed
 

مومن کا دل رب نے اپنی محبت کی پروگرامنگ کے لیے بنایا ہے
جب جب یہ رب کی محبت اور اس کے حکم و رضا پہ کسی اور شے کو ترجیح دے گا تب تب یہ اداس اور پریشان رہے گا

Sania-Ahmed
 

رب کا ہر دم مجھ پر مہربان ہونا اکثر خوفزدہ کر دیتا ہے کہ جو رب رحمانیت میں اتنا رحمان ہے
وہ اپنی قہاریت میں نہ جانے کتنا قہار ہو گا
کیونکہ رب اپنے کہے کہ خلاف نہیں جاتا
اس رحمان کی رحمانیت حق ہے
تو
یقینا قہاریت بھی برحق ہو گی
بیشک ظالم اور سر کش لوگ جہنم کا ایندھن ہو گے
بےشک اس کی رحمت اس کے غضب پر حاوی ہے
اب ہم ہر منحصر ہے
ہم کونسی راہ چنتے ہیں

Sania-Ahmed
 

اے اللہ
میرے دل کو نفاق سے
میرے عمل کو ریا و نمود سے
اور میری زبان کو جھوٹ سے
اور میری آنکھوں کو خیانت سے پاک کر دے
اور بےشک تو آنکھوں کی خیانت اور دلوں کی چھپی ہوئی باتوں کو جانتا ہے
آمین اللھم آمین

Sania-Ahmed
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا
جس نے
سبحان اللہ وبحمدہ
سبحان اللہ العظیم
دن میں سو مرتبہ کہا ،اس کے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں ،خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں
صحیح البخاری؛6405

Sania-Ahmed
 

اے اللہ بخش دے
میری خطا ،میری جہالت ،میرے کام میں زیادتی اور وہ جس کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتا ہے
اے اللہ
ہنسی مذاق میں ،سنجیدگی میں ،بھول کر اور جان بوجھ کر کیے ہوئے میرے گناہ بخش دے اور یہ اب میرے اندر ہیں
صحیح البخاری:6399
آمین ثم آمین یارب العالمین

Sania-Ahmed
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا
اللہ تعالیٰ نے بے مقصد گفتگو کرنے ،بہت زیادہ سوالات کرنے اورمال ضائع کرنے کو ناپسندفرمایا ہے
صحیح البخاری:5975
غیر ضروری سوالات سے منع کیا گیا جو ہم دوسروں کو کریدنے کے لیے کرتے ہیں فضول خرچی سے منع کیا گیا ہے

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اور ہم نے تم لوگوں کوایک دوسرے کے لیے آزمائش بنا دیا تاکہ دیکھیں کیا تم صبر کرتے ہو
سورت الفرقان:20

Sania-Ahmed
 

اللہ تمھاری غیبی مدد کرتا ہے؟
اللہ سب کی غیبی مدد ہی کرتا ہے لیکن بہت کم دل ہیں جو محسوس کرتے ہیں جو اللہ کی محبت کو محسوس کر کہ آبدیدہ ہو جاتے ہیں دل آنکھیں اندھے ہوتے ہیں جو معاملات کے سدھار کو محسوس ہی نہیں کر پاتے
تم بات ایسے کرتی ہو جیسے اللہ کی ساری محبت تمھارے پاس ہو
ہاں تو ہے نا اللہ کی ساری محبت سب کے پاس ہے اور یہ واحد محبت ہے جس میں جیلسی نہیں ہوتی خوشی ہوتی ہے سکون ملتا ہے
تم پہلے تو اتنی محبت سوچ نہیں رکھتی تھی تو اب کیسے ؟
پہلے بھی رکھتی تھی بس فرق یہ ہے کہ اب یہ سوچ میرے لفظوں میں بھی مہکتی ہے
اللہ تم سے بہت محبت کرتا ہے
اللہ سب سے بہت محبت کرتا ہے

Sania-Ahmed
 

اللہ غمگین دلوں کی مدد کرتا ہے
کیسے مدد کرتا ہے ؟
قرآن کی آیتوں سے _ اپنے بندوں کے الفاظوں سے _ دل میں آئے خیال سے اللہ تو ہر حال میں مدد کرتا ہے
تو پھر جب اللہ نے اتنی مدد کی ہے تھماری تو تم خاموش کیوں ہو خاموشی غم کی علامت نہیں ؟
نہیں کس نے کہا خاموش تو میں اس لیے ہوں کیونکہ میں صبر کر رہی ہوں خاموش تو مجھے اللہ کی محبت کر دیتی ہے
خاموش میں اس لیے ہوں کہ اللہ کی محبت کو محسوس کرتی ہوں میں خاموش اس لیے ہوں کہ اللہ کی محبت کی انتہا کو ہر بار محسوس کرتی ہوں
میں خاموش اس لیے ہو جاتی ہوں کہ اللہ میری ہر طرح سے مدد کرتا ہے

Sania-Ahmed
 

کیا ہو خاموش کیوں ہو ؟
کچھ نہیں بس دل بھر گیا ہے
کس سے؟
دنیا سے
تو کہاں جانا ہے؟
اللہ کے پاس
اللہ تو جنت میں ملے گا ناں
اللہ تو دنیا میں بھی مل سکتا ہے
تمھیں مل گیا ہے ؟
ہاں_ جب دل بھر جایا کرتے ہیں تو وجود خاموش ہو جایا کرتے ہیں جب خاموش وجود کو کوئی نہیں سنتا تو اللہ ہی سنتا ہے پھر ہر بار اللہ مل جاتا ہے جب جب پکارو مل جاتا ہے
انسان نہیں ملتے اللہ مل جاتا ہے
اللہ غمگین دلوں کی مدد کرتا ہے

Sania-Ahmed
 

روشنی سے آگے کی بات ہے
بس نور __ ذات ہی ذات ہے
کلیم اللہ ہے اور طور ہے
تقاضا_عشق ہے اور التفات ہے
آزمائش کڑی سے گزرنا ہے
سفر_محبت کی شروعات ہے
دین و ایمان تولے جائیں گے
میزان_حق ہے اور مکافات ہے
خدائے رحمن و رحیم کے حضور
ندامت ہے التجا ہے درخواست ہے
~مبین نثار~