Damadam.pk
Sania-Ahmed's posts | Damadam

Sania-Ahmed's posts:

Sania-Ahmed
 

اللہ نے تمہیں دل دیا ہے
تم بھی اس کو دل دے دو

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اے ایمان والو بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور تھان اور فال نکالنے کے پانسے تیریہ سب گندی ،باتیں شیطانی کام ہیں ان سے بالکل الگ رہو تاکہ فلاح یاب ہو
سورت المائدہ :90

Sania-Ahmed
 

حدیث مبارکہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
تم میں سے کوئی شخص بھی بائیں ہاتھ سے نہ کھائے اور نہ اس کے ساتھ پئیں
کیونکہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ کیساتھ کھاتا پیتا ہے
رواہ مسلم
مشکٰوۃ المصابیح:4163

Sania-Ahmed
 

پردہ اگر چھوٹی سی بات ہوتی
تو
اتنی بڑی کتاب میں اس کا ذکر نہ ہوتا

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ آل فرعون کا حال ہوا اور ان کا جو ان سے پہلے تھے انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا پھر اللہ تعالیٰ نے بھی انہیں ان کے گناہوں پر پکڑ لیا اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینےوالا ہے
سورۃ آل عمران:11

Sania-Ahmed
 

معاملات میں تاخیر نہیں ہوتی
بلکہ اللہ ان کے لیے صحیح وقت
انتخاب کرتا ہے
و قل امر مستقر
اور ہر کام کا ایک وقت مقرر ہے
القرآن:54:03

Sania-Ahmed
 

حضرت حسن بصری فرماتے ہیں
اللہ کے انسان سے رخ پھیر لینے کی ایک علامت یہ ہے کہ
وہ اسے لایعنی امور میں مشغول کر دے

Sania-Ahmed
 

جس کا ارادہ آخرت کی کھیتی کا ہو ہم اسے اس کی کھیتی میں ترقی دیں گے اور جو دنیا کی کھیتی کی طلب رکھتا ہو ہم اسے اس میں سے ہی کچھ دے دیں گے ایسے شخص کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں
سورت الشوریٰ ؛20

Sania-Ahmed
 

اگر آپ کو وہ فصل پسند نہیں جو آپ کاٹ رہے ہیں
تو
ان بیجوں کی جانچ کیجیے جو آپ بو رہے ہیں

Sania-Ahmed
 

اذیت تب ملتی ہے اللہ ہم سے ناراض ہو جائے
جب نمازیں خشوع سے خالی ہو جائیں
جب قرآن میں دل نہ لگے
جب سجدے کی توفیق چھن جائے
جب لبوں سے اللہ کا۔ ذکر مٹ جائے
جب ضمیر ملامت کرنا چھوڑ جائے
جب اللہ سے محبت میں آنکھ سے آنسو ختم ہو جائے
جب مایوسی پہلو میں بسیرا کر لے
جب دنیا کی رنگینیوں میں کھو جاؤ
یہ اذیت اتنا درد دیتی ہے اپنا آپ نوچنے کا دل کرتا ہے ہر گناہ یاد کر کے دل تڑپتا ہے دل کرتا ہے سب واپس پلٹ دے

Sania-Ahmed
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
تم نیک اعمال کی طرف جلدی کرو
ان فتنوں کے خوف سے جو سخت تاریک رات کی طرح ہیں
جس میں آدمی صبح کے وقت مومن اور شام کے وقت کافر ہو گا، شام کے وقت مومن اور صبح کے وقت کافر ہو گا
دنیاوی ساز وسامان کے بدلے آدمی اپنا دین بیچ دے گا
ترمذی :2190

Sania-Ahmed
 

یہ بڑی بات ہوتی ہے کہ
لوگ آپ کو یاد کریں دین کے حوالے سے یا اچھے کردار کے حوالے سے یاد کریں
انسان گنہگار ہے لیکن اللہ سے بہت سوں کے عیب پر اپنی رحمت سے پردہ ڈال رکھا ہے کیونکہ وہ اللہ کی راہ میں کوشش کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنا آپ اللہ کو سونپنے کی فکر کرتے ہیں اگر چہ ان سے بھی بھول چوک ہوتی ہے،ان سے بھی بعض چیزیں سنور نہیں رہی ہوتی ،ان سے بھی غلط کام ہو جاتے ہیں لیکن وہ اللہ کے بندے بننے کی فکر میں رہتے ہیں وہ آہستہ آہستہ چلتے ہے تو اللہ پاک ان کی راہ ہموار کر دیتا ہے
اللہ نے بندے کی بڑائی کو عاجزی سے منسلک کر دیا ہے

Sania-Ahmed
 

جن لوگوں کو اللہ کی عظمت کی پہچان ہوتی ہے
وہ نیکیاں کر کے بھی روتے ہیں
اور
جو لوگ اللہ کی عظمت سے ناواقف ہوتے ہیں
وہ گناہ کر کےبھی ہنستے ہیں

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جنہوں نےکفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا ہم انہیں عذاب پر عذاب بڑھاتے جائیں گے یہ بدلہ ہو گا ان کی فتنہ پردازیوں کا
سورت النحل :88

Sania-Ahmed
 

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
سچے شخص کے لیے مناسب نہیں کہ وہ بہت زیادہ لعنت کرنے والا ہو
رواہ مسلم
مشکواۃ المصابیح #4819

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جو شخص کسی نیکی یا بھلے کام کی سفارش کرے اسے بھی اسکا کچھ حصہ ملے گا اور جو برائی اور بدی کی سفارش کرے اس کے لیے بھی اس میں سے ایک حصہ ہےاور اللہ پاک ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے
سورت النساء:35

Sania-Ahmed
 

میں قابل نہیں پر دعا ہے یہی کہ
اللھم انا نسألک رضاک والجنۃ
میں قابل نہیں پر دعا ہے یہی کہ
کہ کاتب کو تو اپنی رضا دے
الہی گناہوں کی عادت چھوڑا دے
مجھے اپنے در کا گداگر بنا دے
آمین

Sania-Ahmed
 

قابل ذکر قصہ ہے نمرود کا
وہ بھی انکار کرتا تھا معبود کا
اس کا مغز ایک مچھر نے کھا کر کہا
یوں بڑھائی جتانے سے کیا فائدہ
اپنی شہرت پہ انسان یوں نہ مچل
ایک دن آ دبوچے گی تجھ کو اجل
روح کو صاف کر ،نیک اعمال کر
صرف ظاہر بنانے سے کیا فائدہ
خواب غفلت میں سوئے ہوئے مومنو
عیش و عشرت بڑھانے سے کیا فائدہ

Sania-Ahmed
 

خواب غفلت میں سوئے ہوئے مومنو
عیش و عشرت بڑھانے سے کیا فائدہ
تھا حکومت کا فرعون کو بھی نشہ
ظلم پر ظلم خلقت پہ کرتا رہا
جب سمندر میں ڈوبا تو کہنے لگا
اس حکومت کے پانے سے کیا فائدہ
کتنا مشہور قصہ ہے شداد کا
روح جب اس کے تن سے نکالی گئی
مرتا مرتا بھی لوگوں سے کہتا گیا
ایسی جنت بنانے سے کیا فایدہ
مال داری میں مشہور قارون تھا
وہ مخالف تھا موسی و ہارون کا
علیہ السلام
جب زمین میں دھنسایا تو کہنے لگا
ایسے بے جاں خزانے سے کیا فائدہ

Sania-Ahmed
 

خواب غفلت میں سوئے ہوئے مومنو
عیش و عشرت بڑھانے سے کیا فائدہ
اپنے رب کو جوانی میں بھولا ہے تو
اور طاقت کے بوتے پہ پھولا ہے تو
جب جوانی ڈھلے گی تو پچھتائے گا
پھر یوں رونے رلانے سے کیا فائدہ
خواب غفلت میں سوئے ہوئے مومنو
عیش و عشرت بڑھانے سے کیا فائدہ