Damadam.pk
Sania-Ahmed's posts | Damadam

Sania-Ahmed's posts:

Sania-Ahmed
 

لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِيۡمٍ _
کس سورہ کی آیت ہے _؟
1_سورہ التین
2_سورہ البلد
3_سورہ الفجر
4_سورہ العلق

Sania-Ahmed
 

پیاری بہنوں جانتی ہو؟ 🤍✨
الدنیا متاع الغرور
کب ہوتی ہے ؟
جب آپ سے کوئی غیر محرم کہے
آپکی آواز بہت خوبصورت ہے ، آپ سے میں بہت متاثر ہوا ہوں ، آپکی شخصیت بڑی کمال ہے ، آپ اس دنیا کی منفرد ترین لڑکی ہیں ، میں نے آپ جیسی لڑکی آج تک نہیں دیکھی
یہ اور اس جیسے بے شمار جملے جب آپکی سماعت میں گونجنے لگیں تو جان لیں آپ متاع الغرور کے کنارے پر پہنچ چکی ہیں
پیچھے مڑ کر دیکھ لیں اور واپس آجائیں اور اپنے رب کے بہترین جملے کو سنیں.......
اے اطمینان والی روح اپنے رب کی طرف لوٹ آ
یہ کلمہ متاع الغرور کے جملوں سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے
اسی میں نجات ہے
اچھی لڑکیاں رب کی مقرر کردہ حدود میں رہ کر خوشی محسوس کرتی ہیں..

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امام سفیان ثوری رحمہ اللّٰہ کی جیب میں ایک رقعہ ہوتا تھے جسے وہ بار بار دیکھتے رہتے تھے۔ ایک دن وہ ان سے گر گیا؛ لوگوں نے اسے اٹھا کر دیکھا تو اس میں لکھا تھا:
سفیان! اللّٰہ کے سامنے کھڑے ہونے کو یاد رکھنا!
(سیر سلف الصالحین، 1006)

Sania-Ahmed
 

2 رمضان 1444ھ
24 مارچ 2023ء
وہ سو رہی ہے فرشتے اس کے گناہ لکھ رہے ہیں۔
وہ چل رہی ہے کھا رہی ہے لیکن پھر بھی فرشتے اس کے گناہ لکھ رہے ہیں۔
کیوں؟
کیونکہ اس نے ایسی تصاویر اور ویڈیوز نشر کی ہیں جو گناہ کا باعث ہیں۔
جب بھی آپ کوئی ایسی تصویر نشر کرتے ہیں جس میں بے پردگی ہے اور ایسی ویڈیوز نشر کرتے ہیں جس میں بے پردگی کے ساتھ ساتھ میوزک لگا ہوا ہے۔جب تک آپ ڈیلیٹ نہیں کردیتے فرشتے آپ کے گناہ لکھتے جائیں گے۔
اللہ ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

Sania-Ahmed
 

اللَّهُمَّ ذَا الْحَبْلِ الشَّدِيدِ ،
اے اللہ! مضبوط رسی والے،
وَالْأَمْرِ الرَّشِيدِ ،
محکم کام والے،
أَسْأَلُكَ الْأَمْنَ يَوْمَ الْوَعِيدِ ،
میں تجھ سے عذاب کے وعدے والے دن سے امن کا سوال کرتا ہوں
وَالْجَنَّةَ يَوْمَ الْخُلُودِ مَعَ الْمُقَرَّبِينَ الشُّهُودِ ،
اور ہمیشہ رہنے والے دن میں جنت مانگتا ہوں قرب والوں کے ساتھ
الرُّكَّعِ السُّجُودِ ،
رکوع سجدہ کرنے والے ہیں
الْمُوفِينَ بِالْعُهُودِ ،
عہدوں کو پورا کرنے والے ہیں
إِنَّكَ رَحِيمٌ وَدُودٌ ،
بیشک تو بڑا مہربان اور بہت محبت کرنے والا ہے
وَأَنْتَ تَفْعَلُ مَا تُرِيدُ
اور بیشک تو کرتا ہے، جو تو چاہے۔
{جامع ترمذی۔۳۴۱۹}

Sania-Ahmed
 

اکثر عام زندگی میں بھی کہہ دیتے ہیں۔۔
مگر ان دنوں بہت زیادہ دیکھا گیا یے فیسبک پہ بھی کہ کسی کو کہا جا رہا ہے شیطان قید کر لیا گیا ہے یا اس طرح کے اور بہت سے جملے ۔
مزاح اپنی جگہ مگر
شیطان لفظ کا مطلب یے مردور
رد کیا ہوا
اللہ کی رحمت سے دور
جس پہ اللہ ایک نظرِ رحمت کرنا پسند نہی فرماتے ۔
الحمدللہ انسان ہیں اور الحمد للہ مسلمان ہیں ، ایسے الفاظ کے چناؤ سے اجتناب کرنا چاہیے ۔
اس بابرکت مہینے کی رحمتیں سمیٹیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
جزاک الله خیرا کثیرا

Sania-Ahmed
 

اللّٰہ کی پسند
ایک بات کہوں !!
تمہارے نزدیک کچھ بھی اللّٰہ کی پسند سے بڑھ کر مقدم نہیں ہونا چاہیے ،پھر وہ کوئی چیز ہو ،بات ہو یا پھر کوئی انسان ۔۔
ورنہ یہ حقیقت ہے کہ تم جسے اللّٰہ کی پسند سے بڑھ کر ترجیح دو گے اسی کے ذریعے ذلیل وخوار ہو جاؤ گے

Sania-Ahmed
 

💞عورت ایک مستقل شخصیت کی مالک ہے💞
عورتیں اپنے دین کو مردوں کے حوالے نہ کریں وہ مردوں کا ضیمہ نہیں ہیں ،ان کی کی اپنی ایک مستقل شخصیت ہے ، عورتوں کو بھی مردوں ہی کی طرح خدا کے روبرو پیش ہونا ہے۔❤️
اور اپنے اعمال و افعال کا خود حساب دینا ہے ، قیامت کے روز ہر عورت اپنی ہی قبر سے اُٹھے گی . اپنے باپ یا شوہر , یا بھائی, کے قبر سے نہیں اُٹھے گی ، اپنے اعمال کا حساب دینے وقت وہ یہ کہہ کر نہ چھوٹ جائے گی کہ میرا دین میرے مردوں سے پوچھو ۔ اپنے طریق زندگی گی وہ خود دمنہ دار ہے ۔۔۔۔۔❤️
اور اسے خدا کے سامنے اس بات کی جواب دہی کرنی ہوگی کہ وہ جس طریقہ پر چلتی رہی، کیا سوچ کر چلتی رہی ۔❤️

Sania-Ahmed
 

[ صحبت صالح ترا صالح کند ]
امام ابن قيم رحمه الله فرماتے ہیں :
نیک لوگوں کے ساتھ بیٹھنا آپ کو چھ چیزوں سے چھ کی طرف منتقل کر دیتا ہے
شک سے یقین کی طرف دکھاوے سے اخلاص کی طرف
غفلت سے ذکر کی طرف
دنیا کی خواہش سے آخرت کی چاہت کی طرف
تکبر سے عاجزی کی طرف
بری نیت سے خیر خواہی کی طرف
[ إغاثة اللهفان ١٣٦/١ ]

Sania-Ahmed
 

اور نیکی یہ بھی ہے کہ آپ کی ذات دوسروں کے ایمان کو بڑھانے کا باعث بنے
نا کہ کسی کے ایمان میں کمی اور گناہوں کی طرف رغبت کا باعث ہو

Sania-Ahmed
 

" میں نے دیکھا ہے اور آزمایا ہے کہ جب ہم کسی دوسرے کی مشکل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تب ہماری اپنی مشکل خود بخود حل ہوجاتی ہے ۔
اللہ کتنا مہربان ہے نا ۔ !

Sania-Ahmed
 

بابا::؛؛
پُتر ضروری نہیں ہے کہ بلندی اور اونچائی
سحر انگیز ہی ہو
یہ بھی ہوسکتا ہے میرا سوہنا کہ وہ اتنی بھیانک ہو کہ تُو ہر پل مرنے کی تمنا کرے
اسلئے وقت کی رفتار اور رب کے فیصلوں پر راضی رہنا میرا سوہنا کیونکہ اسی میں سکون اور بھلائی ہے

Sania-Ahmed
 

مجھے اُس پل ایک اور انجانا اور بہت عجیب سا ادراک بھی ہوا کہ مرد کی نظر اور عورت کی حیا میں دامن اور چنگاری کا تعلق ہے۔ مرد کی نظر چنگاری ہے تو عورت کی حیا ایک نازک دامن ہے۔ کبھی چنگاری دامن کی طرف لپکتی ہے تو کبھی دامن اس چنگاری کو ہوا دے کر بڑھکا دیتا ہے۔ اور نتیجہ دونوں صورتوں میں صرف اور صرف آگ بن کر ہی وارد ہوتا ہے۔ یہ دامن اور چنگاری کا کھیل ازل سے جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گا۔

Sania-Ahmed
 

پس لوگوں کو چاہیے خوشی منائیں قرآن ان سب چیزوں سے بہتر ہے جنھیں لوگ جمع کررہے ہیں " (یونس 58)
وو یک لخت چونکی -
کیا دیکھ رہی ہو محمل ؟ فرشتے بغور اسے دیکھ رہی تھی .
"یہی کہ میں نے بھی ابھی ایسا ہی کچھ سوچا تھا ، جو ادھر لکھا ہے - کتنا عجیب اتفاق ہے نا "
"اتفاق کی کیا بات ہے؟ یہ فریم اسی لئے تو ادھر لگا تھا ، کیونکہ تم نے آج صبح یہاں یہی بات سوچنی تھی "-
"مگر فریم لگانے والے کو تو علم نہیں تھا کہ میں یہ بات سوچونگی!"
"لیکن اس آیات کے اتارنے والے کو تو تھا نا !"
وہ چونک کر اسے دیکھنے لگی ..
کیا مطلب؟
"جس نے قرآن اتارا وہ جانتا ہے کہ تم نے کب کیا سوچنا ہے اور یہ تمہاری سوچ کا جواب ہے".
#مصحف
کاپی

Sania-Ahmed
 

بچپن سے یہ سنتے آئے تھے کہ اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کردو، کئی دفعہ کیا لیکن اطمینان،سکون اور چین پھر بھی نہیں ملتا تھا، حیرت بھی ہوتی تھی کہ جب اللہ کے سپرد معاملہ کردیا پھر پریشانی کیوں؟
ایک دن حضرت سلطان باہو رحمۃاللہ علیہ کا ملفوظ نظر سے گزرا کہ جب معاملہ اللہ کے سپرد کرو تو معاملہ اور اللہ کے درمیان سے خود نکل جایا کرو۔
ایسا لگا کہ گویا آنکھوں اور دل پر سے پردہ ہٹ گیا ہو، میں معاملہ تو سپرد کرتا تھی لیکن خود بیچ میں ہی رہتا تهی، یہ ہو جائے گا،وہ ہوجائے گا،ایسا نہ ہوجائے،ویسا نہ ہوجائے۔
عمل بھی کرنا ہے اور اسباب بھی اختیار کرنے ہیں لیکن معاملہ کا نتیجہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دینا ہے،یہی سپردگی اور معاملہ فہمی ہے اور پھر اس پر راضی ہو جانا ہے۔

Sania-Ahmed
 

تُمہاری ضد ہے کہ وہ تُمہاری دُعائیں قبول کرے اور اُس کی ضِد ہے کہ وہ تُمہارا نقصان نا ہونے دے۔۔ اور بے شک اُس کے فیصلے ہی اٹل ہیں

Sania-Ahmed
 

یہ سوال کہ مرد کا نظریں نیچی کرنا زیادہ ضروری ہے یا عورت کا اپنے جسم کو ڈھانپنا ، بالکل ایسے ہی ہے جیسے آپ پوچھ رہے ہوں کہ کون سی نماز زیادہ اہم ہے ، ظہر یا عصر ، حالانکہ دونوں ہی فرض ہیں __؛

Sania-Ahmed
 

اور میرے بندوں سے کہو
منہ سے اچھی بات نکالا کریں
(القرآن )
سورہ بنی اسرائیل آیت53

Sania-Ahmed
 

یاسر الہیثمی نے پوڈ کاسٹ میں ایک زبردست بات کہی۔
- میں کسی سے جھگڑا نہیں کرتا، لیکن میں اپنے ساتھ اس کا درجہ بدل دیتا ہوں۔
= کیسے؟
- میں اس کے ساتھ زیادہ بات چیت نہیں کرتا، میں اسے اس طرح جواب نہیں دیتا، میں اپنے ساتھ اس کا موقف بدلتا ہوں اور یہ کہ اب پہلے جیسا نہیں ہوگا۔
میں اسے وہ وقت نہیں دیتا جو پہلے دیتا تھا۔
میں اس کے بارے میں نہیں سوچتا اور نہ ہی اس پر وہ توجہ دیتا ہوں جو میں کرتا تھا۔
میں اس کے لیے اس طرح دعا نہیں کرتا جیسے میں کرتا تھا..
فون سے اس کا نام بھی بدل ڈالو..
یہ قاعدہ بہت اچھا ہے، جس میں قرآن کریم کا ایک اقتباس ہے اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے، "اور ان کو خوبصورت انداز میں چھوڑ دو۔" ان سے دور رہو اور انہیں یہ احساس دلاؤ کہ اب تم وہ نہیں رہے جو تم نے استعمال کیا تھا۔

Sania-Ahmed
 

داستانِ غم
تم ایک لڑکی کا دکھ سمجھو گی؟
جو صبغتہ اللّٰہ کھو بیٹھی ہے
حرام کی لذت میں سکون کیلیے
جو اپنے آپ کو کھو بیٹھی ہے
ایک ایسی لڑکی جو اچانک بہک گئی ہے
سفید چمکتے دل کو کالا کر بیٹھی ہے
جو چمکتے سراب کے پیچھے چلتے
صحراٶں میں بسیرا کر بیٹھی ہے
اپنا وجود گھُپ اندھیرے میں چھوڑ گئی ہے
پیاسی روح کو بھی مقید کر بیٹھی ہے
شر کی پگڈنڈیوں میں کھو گئی ہے
یوں وہ خود پر جبر کر بیٹھی ہے
اب تو پیچ و تاب کے بلوں میں آخری سانسیں ہیں
مکمل شکستگی کی مار کھا بیٹھی ہے
کیا تم دیکھ سکو گی اس کا کرب؟
جو لڑکی خون کے آنسو بہاۓ بیٹھی ہے
مگر پھر ہدایت کا پروانہ پہنچا اُس تک نور
اب وہ صراطِ مستقیم ڈھونڈنے بیٹھی ہے