"تم بارش نہ ہونے پر تعجب کرتے ہو؛ میں تو اِس پر حیران ہوں، ہم پر (ابھی تک) پتھر کیوں نہیں نازل ہوئے!"
امام مالک بن دينار رحمه اللہ
(حلية الأولياء : 374)
اللہ اکبر
لا علمی، کم علمی یا غلط علمی کو جہالت نہیں کہتے"
:جہالت یہ ہے کہ حق معلوم ہوجائے لیکن مزاج اسے قبول نہ کرے"
جس کہانی کو کوئی سُننے والا نہ ملے ، وہ ناسور بن جایا کرتی ہے۔ یہ بات مجھے کینسر وارڈ میں داخل ایک بوڑھے نے بتائی تھی، جسے کئی ہفتوں سے کوئی ملنے نہیں آیا تھا۔ “بابا کہانی کیسے بناتے ہیں؟” چھوٹے بیٹے نے معصومانہ سوال کیا۔ مَیں مُسکرایا ، بیٹا! تخلیق کار بننا چکّی کے دو پاٹوں میں پِسنے جیسا مشکل کام ہے۔ تخلیق کے لیے سب سے بڑے تخلیق کار ، “خالقِ کائنات” کی صنّاعی پر غور و فکر کرنا پڑتا ہے۔ اندر کے بھیڑئیے کو سو سال کے لئے سلانا پڑتا ہے۔ سانحہ کربلا کی قیامت میں اپنا سر تلاش کرنا پڑتا ہے۔ ہندہ مزاج لوگوں میں رہ کر بھی اپنا کلیجہ بچانا پڑتا ہے۔ صحراۓ کربلا کی پیاس کو اپنے اندر اتارنا پڑتا ہے۔ تخلیق کار بڑا دُکھی شخص ہوتا ہے، وہ وقت کے کوفے میں وفا تلاش کرتا رہتا ہے۔ وہ خود خانہ بدوش ہوتا ہے مگر ہر شخص کے لیے آشیانہ اُٹھائے پھرتا ہے ............
میــں بہتــ ہی مومن اور پارســا نہیں ہــوں
شایــد مجــھ سے بــڑھ کر کوئی گُناہگار نہ ہو
مجھے ایسی اســلامی پوسٹیــں کرنا ہــی پسنـــد ہے
جو اعتــراض کرتا ہــے کــرتا رہے
میــرا مقصــد بــس اِتنــا ســا ہے کــہ
کوئی گمــراہی کـّے راستـّے پــر
جــاتے جاتے رُک جــائے
اور بــس
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ابلیس اتھرا تھا مگر سادہ تھا، کمبخت کو سجدہ ٹالنے کا بہانہ بھی نہ سوجھا، وضو نہیں ہے، کپڑے پلید ہیں ، سیدھا کہہ دیا دل پلید ہے۰ -
"جب تم مجھ سے کوئی قابلِ اعتراض بات سنو؛ تو مجھے بتا دیا کرو، ہو سکتا ہے، میں غلط ہوں، اور اللہ آپ کے ذریعے میری رہنمائی کر دے!"
امام ابنِ عثیمین رحمه الله
(لقاء الباب المفتوح : 68)
میری نظر میں محبت تو وہی ہے۔جو اللہ کے قریب لے جائے۔ جہاں ایمانی ساتھی قریب الہی حاصل کرنے میں ایک دوسرے کی معاونت کرتے رہیں۔اور ہر لمحہ ہر پل وہ ایک دوسرے کو جنت تک کا راستہ طے کروانے میں ساتھ دیں۔ یہی تو محبت ہے ۔اور کسی کی مخلصی کی اتنہا دیکھنی ہو تو یہی دیکھ لیں کہ سامنے والا دین کے معاملے میں آپ سے کتنا مخلص ہے۔کتنا وہ اس بات کی خواہش کرتا ہے۔کہ آپ اپنے ایمان میں آگے بڑھ رہے ہیں یا نہی کیونکہ وہی ہے۔ جسے آپ کی فکر ہے ۔۔۔۔۔باقی دنیاوی فکروں والے تو کئی مل جاتے ہیں لیکن خالص کم ہی ملیں گے
👈✨پہلے تو تم کسی سے پردہ نہیں کرتی تھی؟ اب یہ ڈرامے بازی کیوں؟
🌸جواب: اللّٰه ہدایت دیتا ہے، جسے چاہے سیدھی راہ دکھائے۔۔۔۔❤️✨
✨👈نقاب پہنتی ہو، تمہیں کون پسند کرے گا؟
🌸جواب: جو اللّٰه کو پسند کرے گا۔
👈✨اب شادی والے دن نقاب؟؟
🌸 جواب :کیوں شادی والے دن معافی مل جاتی ہے۔
👈✨تم پردہ کرتی ہو، اگر تمھارے شوہر کا دھیان کہیں اورچلا گیا تو؟
🌸 جواب: پردہ شوہر سے تھوڑی کرتی ہوں۔
✨👈اب اتنا بھی کیا پردہ کہ بندہ بھوت بن جائے؟
🌸 جواب:نقاب اتار کر چڑیل بننے سے بہتر ہے بندہ بھوت بن جائے۔
👈✨نقاب میں کیسے کھاؤں گی ۔؟؟
🌸جواب : منہ سے۔
✨👈تم نقاب میںice cream کھاؤ گی؟
🌸 جواب: کیوں؟؟ نقاب کو flu ہو جائے گا
👈✨تم university کی topper ہو، تم نقابی ہو،؟؟
🌸 جواب:میں اپنا face cover کرتی ہوں، brain نہیں۔
اگر اس روح زمین پر سارے ہی مرد ہوتے تو کیا یہاں کوئی رہنے کیلئے گھر بناتا یقیناً نہیں کیونکہ گھر گھر والی کیلئے بنایا جاتا ہے اگر اس زمین پر عورت نا ہوتی تو مرد کہیں بھی ڈیرہ لگا لیتا اکثر عورتیں کہتی ہیں کے عورت کا کوئی گھر نہیں ہوتا تو وہ غلط سوچتی ہیں
گھر تو ہوتا ہی عورت کا ہے کیونکہ گھر کی ضرورت عورت کیلئے ہے مرد کا کیا ہے وہ تو روڈ پر سو جاتا ہے اسے کسی پرائیویسی کی ضرورت نہیں ہوتی چھپا کر ہمیشہ خزانہ رکھا جاتا ہے عورت ایک بیش قیمتی خزانہ ہے اور مرد اس کا محافظ ہے لیکن افسوس اس خزانے کو اپنی قدر ہی نہیں ہے یہ چھپ کر رہنا ہی نہیں چاہتی جب یہ نہیں چھپ کر رہنا چاہتی تو عین ممکن ہے اس کا محافظ ہی اس کو لوٹ لے اور یہ بدترین خسارہ ہے
سورۃ البقرہ میں حضرت آدم علیہ السلام کا نام کتنی مرتبہ آیا ہے ؟؟؟
a پانچ بار
b سات بار
c نو بار
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْد ٌ
لوگ اکثر گلہ کرتے ہیں کہ ہم ہی کیوں ؟
ہم ہی وہ کیوں ہیں جن کے ہر کام کا سحرا مصلحت کے سر ڈال دیا جاتا ہے
ہم ہی وہ کیوں ہیں جن کے قدم ناکامیاں چومتی ہیں
لیکن کوئی یہ نہیں سوچتا کہ اگر اُن کی ہر خواہش کو ہاں کر دیا گیا اور اُنھی خواہشوں کی بدولت وہ جہنم میں ڈال دیے گئے تو پھر وہ یہ گلہ کرنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے کہ ہم ہی کیوں؟
اسلئے اگر بچایا جا رہا ہے اور کاموں میں رکاوٹیں درپیش ہیں تو بھی رب کا شُکر ادا کریں کیونکہ ہر کسی کو بچایا بھی نہیں جاتا
اگر پردہ کرنا ہی ہے تو شادی پر کیا لینے آئی ہیں
اگر مووی نہیں بنانی تو موبائل پر تصویر کیوں بنائی ہیں
اگر کبھی تھوڑا سا غصہ آجائے تو ویسے تو بڑی نیک بنتی ہیں اور غصہ دیکھو
ویسے نیک کتنی بنتی ہے اور مہندی دیکھو کتنی پیاری لگاتی ہیں (بندہ پوچھے تعریف کر رہے ہے یا طنز)
پہلے بھی تو تم پردہ نہیں کرتی تھی ؟
تم نے تو میرے چاچو کی شادی پر بھی مووی بنائی تھی نا؟
لوگوں کو کیا پتہ انسان اپنا اندر کے شیطان اور نفس سے کتنا لڑ رہا ہے
بس لوگوں کو لگتا ہیں بٹن دبا کر سب سہی ہو جائے گا
اللہ کے بندوں بری عادتیں اتنی جلدی نہیں جاتی آہستہ آہستہ انسان نیک ہوتا ایک۔دم سے کچھ بھی نہیں ہوتا
لوگوں سے التجا ہے کہ اگر کوئی نیک بن رہا ہیں تو اسے بننے دیں....
کیا وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ ہمارے قابو سے نکل جائیں گے؟ جو فیصلہ یہ کرتے ہیں برا ہے
(سورۃ العنکبوت ۴)
اللہ اکبر
ایک عدالت لگنے والي ہے اس عدالت میں نہ وکیل ہوگا اور نہ آئینی دلائل پھر اعلان ہوگا وَامۡتَازُوا الۡيَوۡمَ اَيُّهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ
اے مجرموں آج تم الگ ہو جاؤ
اللہ اکبر
_دلچسپی_
سننے میں آیا ہے کہ پچھلے دنوں ایک لڑکی کی ویڈیو بڑی وائرل ہوئی۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی کی ویڈیو کیسے وائرل ہوتی ہے؟
بالکل ،جس کسی کی ویڈیو کو بہت سارے لوگ دیکھیں، اس کا چرچا کریں،ان کے کہنے سے دوسرے لوگ تجسس میں پڑ کر اس ویڈیو کو ڈھونڈ ڈھونڈ کے دیکھیں۔
ایسے؟
اس ویڈیو نے ایک بات کو اچھا خاصا واضح کردیا
جانتے ہیں کیا؟
” ہماری اکثریت کی دلچسپی“
پاؤں میں انا کے چھالے ہیں
کمرے میں اندھیرے کے جالے ہیں
چور کی داڑھی میں تنکا
تنکے سے انہیں جان کے لالے ہیں
منہ کھولنے کی ہمت ہی نہ ہو
بے زباں اسی واسطے تو پالے ہیں
کیا خوب امتزاج ہے رنگوں کا
خون سفید اور دل کالے ہیں
دھوکہ مت کھائیں، غور کریں
اندر آوازیں اور باہر تالے ہیں
مایوس اور میں ؟ نہیں سنو
چارسو میرے امید کے ہالے ہیں
اکثر جس شے سے ہم پیچھا چھڑانا چاہتے ہیں یا جس شے کو پانا ہم زندگی کا مقصد بنا لیتے ہیں
وہی چیزیں ہماری آزمائش بن جاتی ہیں
وہی چیزیں ہمیں جی بھر کے رول دیتی ہیں اور بے سکونی کا باعث بنتی ہیں
کاش کے ہمارا رُخ مثبت ہو جائے
کاش کے ہمارا مقصد صرف رب کی رضا کو پانا ہو
کیونکہ رب کو پانے کی چاہ کرنے میں کم از کم اتنا تو ہوگا ہی کہ آخیر ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے
بیشک یہ ایک کُھلی ہوئی حقیقت ہے کہ رب کے علاوہ سب کچھ بے سکون کر دینے والا ہے کیونکہ سکون صرف رب کی یاد اُس کی راہ پہ چلنے میں ہے
باقی سب تو جہنم ہے یا جہنم کی راہ لگا دینے والا
اگر میری رائے آپ کی راۓ سے مختلف ہے تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ میں بے وقوف ہوں یا میں آپ کا دشمن ہوں، مطلب صرف میری رائے مختلف ہے۔ جہاں تک میری ابزرویشن ہے کسی ایک کا نقطہ نظر دوسرے سے مختلف ہونا حسن ہے ، کیونکہ یہی سے سیکھنے کا عمل شروع ہوتا ہے۔
پوائنٹ 💫 جب قرآن میں اللہ پاک نے کسی چیز یا بات سے منع کر دیا تو آپ کی رائے کوئی اہمیت نہیں رکھتی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain