اے میرے مولا میں تھک گیا ہوں
نجانے کیوں دور تک گیا ہوں
میری سیاہ شب کو نور کر دے
میں تیری راہ سے بھٹک گیا ہوں
اداس دل کی دکھی کہانی
غموں میں الجھی ہے زندگانی
آپ تیری یاد میرے مولا
عطا کرے شجر جاں کو پانی
گرل فرینڈ۔۔۔
گرل فرینڈ ۔۔۔
گرل فرینڈ ۔۔
جسکو دیکھو وہ کہتا ہے مجھے گرل فرینڈ چاھیئے۔۔
کون ہوتی ہے گرل فرینڈ کبھی سوچا ؟
اپنی ماں کو کسی کی گرل فرینڈ بنتا دیکھ کر برداشت کرسکتے؟
اپنی بہن کو کسی کی گرل فرینڈ بنتا برداشت کرسکتے۔۔
بظاہر ایک چھوٹا سا لفظ مگر اسکے مفہوم میں اس قدر گھٹیا چیزیں چھپ گئ ہے کہ عورت کہ لیئے یہ لفظ ایک گالی سے کم نہیں۔۔۔
تو خدارا۔۔۔
جو چیز آپ اپنی بہن بیٹوں ماؤں کہ لیئے پسند نہیں کرتے وہ دوسروں کی ماؤں بیٹیوں کہ لیئے بھی مت کیا کریں۔۔
قرآن مجید میں ہے جو تم کو پسند ہے اس سے نکاح کرلو پر ہم لوگ ایسا نہیں کرتے ہیں
ہم اس کی عزت خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں کسی کا بھروسہ جیت کر پر اس کے بھروسے کا قتل کر دیتے ہیں
اگر کسی کو پوسٹ بری لگی تو معذرت الفاظ سخت بول گئی
*وہ بشارتیں سُن کر بھی فِکرمند تھے اور ہم ہیں کہ کمزور ایمان کے ساتھ بھی مطمئن ہیں*💔
*{رضی اللہ عنھم اجمعین}*
😭😭😭😭😭
گناہوں پر شرمندہ ہوتے ہیں جھلیا مایوس ہو کر نہیں بیٹھ جاتے۔
رب سوہنا تو بہت معاف کرنے والا ہے اور بار بار بخشنے والا بھی ہے۔
یہ سوچ کر پریشان نہ ہوا کر پُتر میرے کہ گناہ ہوگئے ،
پریشانی اس بات کی ہونی چاہیے کہ توبہ نہیں کی۔
رب نے ہر شے کا حل دیا ہے اور گناہوں کا حل بھی توبہ کی صورت موجود ہے میرا پُتر
اپنی غلطیوں پر ندامت اور توبہ ہی وہ فرق ہے جو ہمیں انسان کہلواتا ہے۔
میرا سوہنا یہ بات پلے باندھ لے اپنے کہ ہم انسان غلطی کریں گے کیونکہ خطا سے پاک رب ہے یا بس وہ جس کو رب بچا لے۔
ہم انسان ہیں جھلیا اور غلطیاں بشر میں گوندھی گئی ہیں
اور انسانوں سے غیر انسانی کام سرزد نہیں ہوا کرتے میرا پُتر۔
ایک وقت تھا جب گاؤں کے سب لوگ بس میں بیٹھ کر بازار جایا کرتے تھے، سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں پتہ چلتا کہ پہلا ٹائم گزر رہا ہے، کسی کو اپنے ہاں مہمان آنے کی اطلاع ہوتی اور کسی کو اپنے گھر بیٹھے مہمان کو روانہ کرنے کی فکر ہوتی اور پھر وقت بدل گیا, روڈ بدل گئے، لوگ بدل گئے ،محبتیں بدل گئیں، بسیں بدل گئیں، سائیکلیں ٹھکانے لگ گئیں، درخت کٹ گئے، چِڑیاں اُڑ گئیں ،چہچہاہٹ تھم گئی، پیدل چلنے والے راستوں پر گھاس اُگ آئی،
اور پھر گاؤں کے لوگ آپس میں بیگانے ہو گئے، ایک دوسرے کی پرواہ ختم ہو گئی، اور یوں ایک حسِین زمانے کا اختتام ہو گیا
ﺳُﻦ ﺍﻭ ﻏﺎﻓﻞ ! ﺟﮭﻠﯿﺎ ﺑﻨﺪﯾﺎ !
ﮐﯿﻮﮞ ﺍَﮐﮭﯿﺎﮞ ﻭِﭺ ﭘﺎﻧﯽ ﺍﮮ؟
ﮐِﺴﮯ ﺳﺪﺍ ﻧﺌﯽ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮨﻨﺎ
ﮨﺮ ﺷﮯ ﺁﻧﯽ ﺟﺎﻧﯽ ﺍﮮ
ﺟﻨﺪﮌﯼ ﺟﻨﺞ ﻭﯼ ﮨﻮﻭﮮ ﺟﮭﻠﯿﺎ !
ﻓِﺮ ﻭﯼ ﮐﭧ ﮨﯽ ﺟﺎﻧﯽ ﺍﮮ
ﻣﺎﯾﻮﺳﯽ ﻧﺌﯽ ﭼﻨﮕﯽ ﮨﻨﺪﯼ
ﺍﮮ ﺩُﻧﯿﺎ ﺗﮯ ﻓﺎﻧﯽ ﺍﮮ
ﺭﺏّ ﺩِﯼ ﺳُﻦ ! ﺍﻭ ﮐﯽ ﮐﮩﻨﺪﺍ ﺍﮮ !
"ﻣﺸﮑﻞ ﻧﺎﻝ آﺳﺎﻧﯽ ﺍﮮ"
میں نے اس جہان کی فضاؤں اور
جہان والوں کے دلوں میں
کثرت سے پھیلتے گھور گھٹاؤں جیسے
خالی پن کو دیکھا،
جانچا،
اور
جانا کہ
اجسام بھلے جیسے ہوں
مگر روحیں اُداس ہیں،
خفا ہیں
اور شکوہ کررہی ہیں
اس تیز رفتاری کا
جس نے ہمیں احساسات کو سمجھنے سے محروم کردیا ہے
اور ہماری روحوں کو تھکا دیا ہے...
"نفس بہت ظالم ہے؛ کبھی گناہوں میں مبتلا کرکے ربّ سے دور کرتا ہے، کبھی نیکیوں اور عبادتوں کے غرور میں مبتلا کرکے اعمال کوبھسم کر دیتا ہے!"
*یا اللّٰه! ہمیں نفس کے شَر سے محفوظ رکھنا!*
آمین یارب العالمین
ہم انسان اشرف المخلوقات ہوتے ہوئے بھی بہت حقیر ہیں
اتنے حقیر ہیں کہ اپنے ہی جیسے دوسرے انسانوں کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ بڑائی صرف اور صرف رب العالمین کے لیے ہے
کسی نے یحیٰ بن معینؒ کوگالی بکی؛
انھوں نے جواب نہیں دیا؛ پوچھا گیا تو فرمایا:
گالی کا جواب ہی دینا ہے تو پھر بھلا میں نے علم کیوں پڑھا ہے؟
[حلية الأولياء لأبي نعيم]
قرآن پاک کی وہ کون سی سورت ہے
جس کا آغاز دو پھلوں کے نام سے ہوا؟
1_سورت شمس
2_سورت التین
3_سورت الکوثر
4_سورت نصر
بندے کی ( میں ) نے اُس کو جنت سے نکلوا دیا
اللہ سوہنے نے رحمت کی دنیا میں بھیجا کہ جا بندیا جا کر اپنی ہستی مٹا اور اپنے گھر واپس آ جا "
عجیب بات ہے بندہ آیا تو اپنی ہستی مٹانے تھا اپنی ہستی بنانے لگ گیا
" بندہ بڑا جھلا ہے "
بری عادت ختم کرنے کا ایک اور طریقہ کبیرہ گناہوں سے بچنا ہے۔ جب آپ غیبت‘ جھوٹ‘ چوری اور ایسے فواحش سے بچتے ہیں جو کبائر میں شمار کیے جاتے ہیں‘ تو اللہ تعالیٰ آپ کی چھوٹی موٹی بری عادتیں خود بخود چھڑوادیتا ہے۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے۔
ایک لازمی بات...آپ نے اپنی بری عادت کسی سے بیان نہیں کرنی۔اپنے گناہوں پہ لوگوں کو کبھی گواہ نہیں بناتے۔یہ آپ کے اور اللہ کے درمیان ہے۔بس اس کو چھوڑ دیں۔اللہ تعالیٰ کو خود سے راضی کریں۔
اگر آپ کا دل بات بات پر گھبراتا ہے تو ڈھونڈ ڈھونڈ کر نیکی کیا کریں کسی کا دل رکھ لینا, کسی کو پانی پلادینا, زبان پر طنز آجانے کے باوجود کسی کو ہرٹ نہ کرنا, خاموش رہنا اور ایسے ان گنت کام آپ کے دل کو بہادر بنا ئیں گے
قرآن کریم کی وہ کون سی سورت ہے جن کی تمام تر آیتیں حرف (د) پر ختم ہوتی ہیں؟
جواب
سورت اخلاص
اگر آپ کی بہن ،بیٹی ،بیوی سب باہر جاتے ہوئے پرفیوم کا استعمال کرتی ہیں ،اور بے پردہ بھی رہتی ہیں، تو یاد رکھئیے!!!
آپ کی بھی پکڑ ساتھ ہو گی، کیونکہ آپ نے برائی دیکھ کر اسے منع نہیں کیا.
❓ *عورتیں جو جنت کی خوشبو نا پائیں گیں*
✨حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا* :’’ جہنمیوں کے دو گروہ ایسے ہیں ، جنہیں میں نے نہیں دیکھا ، ایک وہ لوگ جن کے پاس گائے کی دموں جیسے کوڑے ہوں گے جن کے ساتھ وہ لوگوں کو مارتے ہوں گے ، اور وہ عورتیں جو لباس پہن کر بھی عریاں ہوں گی ، مائل کرنے والی ، مٹک مٹک کر چلنے والی ہوں گی ، ان کے سر بختی اونٹوں کی جھکی ہوئی کوہانوں کی طرح اٹھے ہوئے ہوں گے ، یہ دونوں گروہ نہ تو جنت میں جائیں گے اور نہ اس کی خوشبو پائیں گے ، حالانکہ اس کی خوشبو دوردراز تک پھیلی ہو گی ۔‘‘ رواہ مسلم ۔
*قصاص کا بیان#3524*
میں مرد کو ذرہ برابر قصوروار نہیں سمجھتی۔ سارا قصور عورت کا اپنا ھے۔ آج بھی پردے اور برقعے کی عزت اور وقار قائم ھے اور دیکھنے والے نظر جھکا کے بات کرتے ہیں(سوائے چند ایک کے)۔
ہم دیکھتے ہیں بازاروں میں خواتین کو۔ مجھے بتائیں آپکو خریداری کرنی ہے نا تو ضرورت کی چیزیں لینے کیلئے نیم برہنہ اور میک اپ زدہ ہو کر نکلنے کی آخر ضرورت کیا ھے؟
کیوں میک اپ کر کے تیار ہو کے جاتی ہیں؟ کس کے لئے؟ مفت میں نمائیش، جینز ،ٹائیٹ پاجامے، بنا دوپٹے کے طوائف بازار میں نہیں نکلتی تو عزت دار گھرانوں کی شہزادیاں نکلتی ہیں کیا؟
ھے کوئی جواب؟
اگر ھے تو مجھے نہیں اپنے ضمیر کو جواب دو۔
اور کل اپنے رب کو وہی جواب دینا۔
ایسی ایسی ڈریسنگ کہ میں عورت ہو کر لرز جاتی ہوں۔
دستک دینا ہمارا فرض ہے
بند دروازے کھولنا اللہ کا کام
نامحرم رشتے ، تعلق ، رابطے اور ناتے کو ایک چھت تلے رہنے والوں سے جب چھپانا پڑجائے ، وہ کبھی خیر کا باعث نہیں بن سکتا ۔۔۔ کبھی بھی نہیں!
تعلق مخلص ہے تو چھپایا ہی کیوں جاتا ہے ۔۔۔ اور جب ظاہر کرنے میں ڈر ہے تو مخلص کیسے ہوا ؟
جب غیر محرم کی اتنی محبت کی باتوں کو ، میسیجز اور افسانوی وعدوں اور محبت کی قسموں کو اپنے محبوب والدین اور عزیز بہن بھائیوں سے خفیہ رکھنا پڑ رہا ہے ، آپ کیا سمجھتے ہیں یہ رشتہ حلال ھوسکتا ھے یہی بات ہے نہ کہ حرام چیزوں کو چھپایا جاتا ھے ؟
نامحرم کی محبت سراسر شر ہے! خوبصورت پیکنگ والے ڈبے میں لپٹا ھوا زہر ہے جو آہستہ آہستہ ہماری زندگیوں سے معصومیت اور عزتوں کا صفایا کرتا جارھا ہے ۔
جب اندر کہیں گہری چوٹ لگتی ہے تو دل کے ساتھ جو چیز زخمی ہوتی ہے۔۔۔ وہ زبان ہوتی ہے اور زخمی زبان اپاہج ہو جاتی ہے یا پھر زہر اگلنے لگتی ہے اور اندر کی تلخی لفظوں میں سرائیت کر جاتی ہے ۔۔۔اس لیے اکثر دنیا کے ستائے اور لوگوں سے چوٹ کھائے لوگ تلخ ہی ہوتے ہیں۔۔۔
بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو اتنی تلخیوں کے بعد بھی اپنے لہجوں کی نرمی اور الفاظ کی چاشنی نہیں بھولتے ۔۔۔ بہت اعلی ظرف ہوتے ہیں ایسے لوگ جو تلخیاں پی کر بھہ محبت سے بولتے ہیں ۔ اور محبت بانٹتے ہیں ۔۔۔۔ میری دعا ہے کہ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں ۔۔
سلف صالحین فرماتے تھے:
"دل کی خطائیں کم ہوں، تو آنسو جلد بہاتا ہے!"
امام ابن رجب رحمه الله
(مجموع رسائل : 262/1)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain