Damadam.pk
Sania-Ahmed's posts | Damadam

Sania-Ahmed's posts:

Sania-Ahmed
 

نبی کریم ﷺ نےفرمایا :
ﷲ کی قسم!
اگر تمہارے ذریعہ ﷲ تعالیٰ کسی ایک شخص کو بھی ہدایت دیدے تو وہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں (کی دولت) سے زیادہ بہتر ہے۔
[البخاري : ٣٧٠١، ٤٢١٠ || مسلم : ٢٤٠٦)]

Sania-Ahmed
 

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
" جب تم لوگ جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ اور جو شخص جنازہ کے ساتھ چل رہا ہو وہ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک جنازہ رکھ نہ دیا جائے "
(صحیح بخاری ١٣١٠)

Sania-Ahmed
 

أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيم
اے نبیؐ! تم نے دیکھا نہیں
اُن لوگوں کو جو دعویٰ تو کرتے ہیں
کہ ہم ایمان لائے ہیں
اُس کتاب پر جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے
اور ان کتابوں پر جو تم سے پہلے نازل کی گئی تھیں،
مگر چاہتے یہ ہیں کہ اپنے معاملات کا فیصلہ کرانے کے لیے
طاغوت کی طرف رجوع کریں،
حالانکہ انہیں طاغوت سے کفر کرنے کا حکم دیا گیا تھا
شیطان انہیں بھٹکا کر
راہ راست سے بہت دور لے جانا چاہتا ہے۔
سورہ النساء ۶۰

Sania-Ahmed
 

🍂 *چار چیزوں سے پناہ!*
*حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب فرمایا کرتے تھے : ایسے علم سے جو نفع نہ دے ‘ ایسے دل سے جو اللہ تعالیٰ سے نہ ڈرے ، ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو۔*
*سنن نسائی:5444*

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مجھے ایسا دل مل جائے
جو مجھے ایسا قرآن پڑھائے کہ
میں الحمد سے رونا شروع کروں اور
والناس تک ایسی شدت سے بہتے رہیں 🤍
کبھی انداز پر ،
کبھی تہش پر ،
کبھی اللہ کی محبت پر،
کبھی اللہ کے ڈر سے ،
کبھی سابقہ امت کے عذاب پر ،
کبھی اپنی حالت ذات پر،
ندامتوں والے آنسو،
خوشی والے آنسو ،
ڈر والے آنسو،
حوصلے والے آنسو،
عذاب سے بچنے والے آنسو
اور سب سے خوبصورت
اللہ کی محبت میں شدت سے
بہنے والے آنسو

Sania-Ahmed
 

"اُجلا" ہونے کی چاہ اکثر "میلا" کرکے چھوڑتی ہے جھلیا!!!
اسلئے اگر صراطِ مستقیم پہ چلتے ہوئے دنیاوی لباس داغ دار ہو بھی جائے تو پرواہ نہ کرنا میرا سوہنا کیونکہ
وہ اُوپر ساتھ آسمانوں پہ لباس کہ نہیں دل کہ داغ جانچے جاتے ہیں

Sania-Ahmed
 

انسان جب کسی بھی نیک عمل کو کرنے کے تیار ہو جاتا ہے تو شیطان اُس کی راہ کہ ہر ممکنہ دروازے پہ پہریدار بن کہ رکھوالی شروع کر دیتا ہے
مسئلہ تب نہیں ہوتا میرا سوہنا جب شیطان کھڑا ہوجاتا ہے کیونکہ یہ تو اُس مردود کا کام ہے
مشکل تب پیدا ہوتی ہے پُتر جب انسان کا نیکی کی طرف بڑھتا قدم یہ سوچ کر رُک جاتا ہے کہ شیطان رکاوٹ ڈالے گا
اسلئے کبھی یہ سوچ کر اپنے قدم نہ روکنا کہ شیطانی رکاوٹیں راہ مشکل کر دیں گی
بلکہ یہ سوچ کر ثابت قدم رہنا کہ جس نے اپنی حفاظت میں کھڑا ہو جانے کی توفیق دے دی ہے وہ آگے بھی ہر قدم پہ حفاظت کرتا ہوا منزل پر پہنچ جانے کی توفیق دے گا

Sania-Ahmed
 

اللّہ دیتا سبھی کو بہت کچھ ہے لیکن یہ جو انسان کے اندر پلنے والی حرص ہوتی ہے ناں اس کو بہت کچھ بھی بس کچھ ہی لگتا ہے
اور حرص کا پیٹ تو قبر کی مٹی ہی بھرتی ہے

Sania-Ahmed
 

سوچتی رہتی ہوں وہ جہان کیسا ہوگا ۔۔۔۔
دوسری طرف سے یہ آسماں کیسا دکھتا ہوگا ۔۔۔۔۔
اس جہان سے پار کہیں دور میرا بہت اپنا بستا ہے
وہاں تواللّٰــــــــه سبحانہ وتعالیٰ کا دیدار ہوگا
الہیٰ۔۔۔۔۔۔۔ آپ سن رہے ہیں نا
اس قابل بنا لیجیے گا نا اپنی گمنام سی بندی کو
اور کب جا پاؤں گی اس جہاں۔۔۔۔
یہ دنیا پتا نہیں بہت سیراب سی لگتی ہے
کب تک یہ انتظار اور چلے گا ابھی ۔۔۔۔۔۔
اس رب سے ملاقات ، اس رب کا دیدار ۔۔۔۔۔۔
ابھی تو بہت تیاری بھی کرنی ہے ۔۔۔۔۔۔
اس سفر کے لیے زاد راہ بھی تو اچھا چاہیے ہوگا نا ۔۔۔۔۔۔
اللّٰه سبحانہ وتعالیٰ اچھا زادراہ جمع کرنے کی توفیق عطا کردیں
جلدتیاری مکمل کروادلیں بس ۔۔۔۔
اور پھر میں ہونگی اور آسمان ہوگا اور اللّٰه سبحانہ وتعالیٰ ہونگے
سوچ کرہی رونگھٹے کھڑے ہوتے ہیں،
کبھی خوشی ،کبھی محبت ،اور ڈر سے

Sania-Ahmed
 

ہم اتنے نادان لوگ ہیں جھلیا کے جب کوئی مصیبت یا پریشانی ہم پر پڑتی ہے تو آسمان کو قرآن مجید دیکھا دیکھا کر رحم کی بھیک مانگتے ہیں
مگر افسوس کے اُسی کتاب کو جس کے واسطے دے رہے ہیں کھول کر دیکھنے کی جرات نہیں کرتے کے وہ کیا کہتی ہے
اگر ہم صرف وہ کتاب جسے قرآن مجید کہتے ہیں کھول کر دیکھ لیں اور اُس پر عمل کر لیں تو یہ پریشانیاں مصیبتیں عذاب آئیں ہی نہ
نہ عذاب آئیں نہ ہی واسطے دینے پڑیں
مگر ہم سمجھنا ہی نہیں چاہتے میرا سوہنا اور اسی جہاں کو ہی سب سمجھ کر بیٹھ گئے ہیں جو صرف عارضی ٹھکانہ ہے
صرف منزل پر پہنچنے کا راستہ ہے
اور کوئی شک نہیں میرا پُتر کے قرآن مجید کو ہماری دی گئی اہمیت ہی یہ طے کرے گی کے ہماری منزل جنت ہوگی یا جہنم

Sania-Ahmed
 

صبر سے رب کی رحمت کا انتظار کریں
رب کیسے کریں گا ؟
کب کرے گا ؟
کس کے زریعے کرے گا؟
یہ سوچنا رب کا کام ہے
رب تو کہتا ہے " ہو جا " تو ہو جاتا ہے
اور جب رب کا حکم آ جاتا ہے تو معجزے ہوتے ہیں فرشتے اُتارے جاتے ہیں مومنوں اور متقیوں کی داد رسی کے لیے تاکہ اُن کے قلب اطمینان پا سکیں اور اُن کا یقین بڑھ سکے

Sania-Ahmed
 

کیا تم اللّٰه کا احسان بُھول گئے ہو؟
کہ جب تمہارے خود کے ہی ہاتھوں کیے گئے گناہ کے نتیجے میں غمزدہ ہو گئے تھے تم
کیسے تم راتوں کو بے چین ہوتے تھے
روتے تھے، یاداشت کا چلے جانا مانگتے تھے
تب کیسے اللّٰه نے تمہیں
سکون مہیا کیا اور گناہ بھی بخش دیا
تو اب جب اُس شہ سے سکون پا چکے ہو
تو اللّٰه کو پھر سے بُھول بیٹھے ہو؟
نۓ گناہوں کی طرف گامزن ہو گئے ہو؟
پھر سے دنیا میں گُم ہونے لگے ہو؟
بُھول گئے ہو تم اللّٰه کا احسان؟

Sania-Ahmed
 

سوال
قرآن پاک میں اللہ پاک نے کس پہاڑی کی قسم کھائی ہے؟
1-جبل احد
2-کوہ طور
3-کوہ صفا

Sania-Ahmed
 

"عزت" کی گمنامی "بےحیائی" کی شہرت سے بہت بہتر ہے

Sania-Ahmed
 

بےشک تیرا رب ہی ہے جو خوب جانتا ہے اسے جو بھٹک گیا اس کے راستے سے اور وہی خوب جانتا ہے اسے بھی جو سیدھے راستے پر ہے۔
(سورہ النجم)
(حصہ آیت نمبر 30)

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
قال اللّٰه ﷻ ﴿إِنَّ الَّذينَ قالوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ استَقاموا﴾ [فصلت : ٣٠]
اللّٰہ کو اپنا رب کہنے والے تو بہت ہیں لیکن اس پر استقامت دکھانے والے کم ہیں!
حافظ ابن رجب رحمہ اللّٰہ
[مجموع رسائل١/٣٣٩]

Sania-Ahmed
 

"أُذنِبُ ثم أتوب، أُذنِبُ ثم أتوب
فهل أنا منافق؟
لا، أنتَ أوَّاب"
میں گناہ کرتا ہوں، پھر توبہ کرتا ہوں، پھر گناہ کرتا ہوں، پھر توبہ کرتا ہوں؟
تو کیا میں منافق ہوں؟
نہیں تم تو بار بار رجوع کرنے والے ہو!

Sania-Ahmed
 

کیا یہ وہی امت ہے۔۔۔ جو سوشل میڈیا پر ناچتی اور گاتی ہے ۔۔۔!!؟
وہی امت جس کے لیے رسول اللّٰـه ﷺ روتے تھے جن سے ملنے کے خواہش مند تھے...!!
کیا یہ وہی مرد ہیں جو سوشل میڈیا پر ناچتے ہیں، حرام چیزیں دیکھتے ہیں ۔۔۔ جو اپنی عورتوں کی نمائش کرتے ہیں۔۔۔ اپنی بیویوں، بیٹیوں کو سوشل میڈیا پر دکھاتے پھرتے ہیں ۔۔۔!!
کیا یہ وہی ہیں جن کے بارے میں رسول اللّٰـه ﷺ نے فرمایا تھا کہ میں اپنے بھائیوں کو یاد کرتا ہوں۔۔۔؟ صحابہ کرام نے پوچھا تھا ۔۔۔ اے اللّٰـه کے رسول! کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟
رسول اللّٰـه ﷺ نے فرمایا: تم میرے صحابہ ہو، میرے بھائی وہ ہیں جو میرے بعد آئیں گے اور مجھ پر ایمان لائیں گے اگرچہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہوگا۔۔!!
کیا ہم وہی امت ہیں؟؟؟؟؟
😭

Sania-Ahmed
 

*"دل اندھا کیوں ہو جاتا ہے"*
*حضرت عبدللہ بن رازی رحمتہ الله علیہ سے کسی نے پوچھا*
*" دل اندھا کیوں ہو جاتا ہے لوگ اپنے عیبوں سے واقف ہونے کے باوجود درست راہ کیوں نہیں اپناتے "*
*آپ نے فرمایا " اس لیے کہ لوگ علم پر عمل کرنے کی بجائے اس پر فخر کرنا شروع کر دیتے ہیں دنیا کے کاموں میں لگ جاتے ہیں اور آدابِ باطن پر توجہ نہیں دیتے چناچہ الله ان کے دلوں کو اندھا کر دیتا ہے اور ان کے اعضاء کو عبادت سے روک دیتا ہے ."*

Sania-Ahmed
 

بابا
پُتر یہ نہ کہہ کے اُن کو سکھایا اور بتایا یہی
گیا ہے
مجھے صرف یہ بتا میرا سوہنا اُنہوں نے ہر اُس معاملے میں جو مشکوک تھا یہ کیوں نہ کہا کے اگر ہم غلطی پر ہیں
تو اے رات کی سیاہی کو دن کی سفیدی سے بدلنے والے رب ہمیں بھی سیدھی راہ کی طرف ہدایت دے ؟؟
اوئے کملیا نجات اتنی آسان نہیں ہے میرا پُتر
بیشک ہدایت رجوع کرنے والے ہی پائیں گے