ہر وقت میسر کی بھی وقعت نہیں رہتی
ہر وقت محبت کا بھی نقصان یہی ہے
اپنوں کے بدلتے ہوئے اندازِ تکلّم
اے دوست بُرے وقت کی پہچان یہی ہے
فیصل محمود
نازک موڑ کاٹتے ہوئے پاکستان کا اگلا ٹائر لوڈ شیڈنگ والے کھڈے میں جا گرا
😵💫🫣🥲
میرے حِصے میں یار خوشی نہیں کوئی۔
غم مُجھے اور غموں کو___راس ہوں میں۔
مجھ سے کون پوچھے گا میرے بارے میں۔
آخر کِس کو بتاؤں کہ___ اُداس ہوں میں۔
آپ اہلِ اختیار ہیں، سب چھین سکتے ہیں
سب کچھ ! ہماری جرآتِ انکار چھوڑ کر
🖤
اِس معرکے میں عِشق بچارا کرے گا کَیا
خود حُسن کو ہیں جان کے لالے پڑے ہُوۓ۔۔۔!
احمد مشتاقؔ
محبتوں کی شکستوں کا اک خرابہ ہوں
خدارا مجھ کو گراؤ کہ میں دوبارہ بنوں
✍️ : فارغؔ بخاری
(یوم وفات 13 اپریل 1997)
سب رفتگاں کو بھولنے آئے ہمارے پاس
ہم سے کسی کو پہلی محبت نہیں ہوئی
عبید ثاقب🖤
یہ جو لاہور سے محبت ہے
یہ کسی اور سے محبت ہے
اور وہ 'اور' تم نہیں شاید
مجھ کو جس 'اور' سے محبت ہے
تمہارا دل ہے __ بہل جاتا ہوگا دنیا سے
ہماری اپنی اداسی ہے، اپنی وحشت ہے
کومل جوئیہ
کسی کو پھر سے محبت ہو رہی ہے ہم سے
یعنی ابھی تک خساروں کی نظر میں ہیں ہم🤍
ماہرِ طب نے تشخیص کیا ہے یہ !
مرض اب جسمانی سے کچھ آگے ہے !
آنکھ کے گرد یہ حلقے رت جگا ہی نہیں !
ذہنی ایک رائیگانی سے کچھ آگے ہے !
رامش علی امر !
اب یہ کیا کم ستم ہے کہ تمام عمر
بارشیں ہوتی رہیں گی تم یاد آتے رہو گے
آپ تب آتے کہ جب آتش درد اوج پر تھی
آپ اب آئے ہیں ، جب صرف دھواں رہ گیا ہے !
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain