Damadam.pk
Sania_786_me's posts | Damadam

★ Sania_786_me's posts:

Sania_786_me
 ★ 

لاج اوڑھے ہوئے، چپ چاپ کھڑی ہے خواہش
بات چلنے نہیں پاتی کبھی تمہید کے بعد
ورنہ یہ سبز نہیں، سرمئی رہتی ہے سدا
آنکھ میں رنگ اترتے ہیں تری دید کے بعد
دل؟ اور اُس نام کے الزام پہ رنجیدہ ہو؟
مسکرا دیتے ہیں لب، ہلکی سی تردید کے بعد ♡
سیماب ظفر

Sania_786_me
 ★ 

کسی کا ہجر، کسک، انتظار، اپنی جگہ
پھر ان کے بیچ غمِ روزگار اپنی جگہ
خطوط شیلف میں اور خواب ایک کونے میں
پڑے ہوئے ہیں سبھی سوگوار اپنی جگہ
فیضان احمد فیضی

Sania_786_me
 ★ 

ایک اک بات میں سچائی ہے اس کی لیکن
اپنے وعدوں سے مکر جانے کو جی چاہتا ہے
✍️ : کفیل آزرؔ امروہوی

Sania_786_me
 ★ 

کیا کیا روگ لگے ہیں دل کو کیا کیا ان کے بھید
ہم سب کو سمجھانے والے کون ہمیں سمجھائے
✍️ : جمیل الدین عالی

Sania_786_me
 ★ 

اکتوبر ہو گیا ختم ، نومبر بھی جانےوالا ہے..
تیری یادوں کو لے کر پهر دسمبر آنے والا ہے
نامعلوم

Sania_786_me
 ★ 

ہَم بھی منیرؔ اَب دُنیا داری کرکے وَقت گُزاریں گے
ہوتے ہوتے جِینے کے بھی لاکھ بہانے آ جاتے ہیں۔۔۔!
منیرؔنیازی

Sania_786_me
 ★ 

بھٹک گئے کہ ہمیں راہ کا شعور نہ تھا
حریمِ ناز تیرا ، ورنہ اتنی دور نہ تھا
نِکل گئے ترے نزدیک سے تُجھے نہ مِلے
ہماری اپنی خطا تھی ترا قصور نہ تھا...!
عبدُالحمید عدمؔ

Sania_786_me
 ★ 

دوست یکطرفہ محبت ہے بڑے کام کی چیز
نہ کوئی چھوڑ کے جاتا ہے نہ دکھ ہوتا ہے
کومل جوئیہ

Sania_786_me
 ★ 

اس سے کڑی آزمائش اور کیا ہو سکتی ہے کہ آدمی اپنی پسلیوں میں پھنسا سسک رہا ہو _

Sania_786_me
 ★ 

جو اَزل تا ابد نہ ٹوُٹ سکی
آج اُس خامشی سے بات کریں
"فراق گورکھپوری"

.. 😟🤭🤔🤔🙃🙄
S  ★ : .. 😟🤭🤔🤔🙃🙄 - 
Sania_786_me
 ★ 

کیا بات بتائیں گے وہ حالات کے مارے
بادل سے بھی ڈر جاتے ہیں برسات کے مارے
مل جاتی ہے عزت سے کہیں ان کو جو روٹی
خُوش ہو کے بھی مر جاتے خیرات کے مارے
کچھ زعمِ تکلم میں بھی کرتے ہیں بڑی بات
احساس سے محروم یہ جذبات کے مارے
مٹی کے گھڑوں میں نہیں اب پانی میسّر
سمجھیں گے کہاں پیاس یہ اب دھات کے مارے
آتا ہے بہت یاد وہ گھر جیتے تھے جس میں
ہو جاتے ہیں خاموش بس اولاد کے مارے
جس گھر سے نہ دِکھتے ہو کبھی چاند ستارے
مر جاتے ہیں شب میں وہاں سب رات کے مارے
باتوں میں روانی نہ وہ اب چال پُرانی
اور دل بھی دھڑکتا ہے تو خدشات کے مارے
کچھ ایسا لکھو تم بھی رضا بُھول کے ہر غم
پڑھ لیں تو ذرا ہنس دیں یوں صدمات کے مارے
سید محتشم رضا

Sania_786_me
 ★ 

کَیا اِرادے ہیں وَحشَتِ دِل کے
کِس سے مِلنا ہے خاک میں مِل کے۔۔۔!
ناطقؔ گلاوٹھی

Memes & Satire image
S  ★ : فلسفیوں میں انسانی نفسیات سے سب سے مایوس کن شخص نطشے تھا ☹️ - 
Paintings image
S  ★ : Painting - 
Sania_786_me
 ★ 

یُوں تو تنہائی میں گھبرائے بَہُت
مِل کے لوگوں سے بھی پچھتائے بَہُت
(وکیل اختر)

Sania_786_me
 ★ 

انجم میں بد دعا بھی نہیں دے سکا اسے
جی چاہتا تو تھا وہاں کہرام کر کے آؤں
انجم سلیمی

Sania_786_me
 ★ 

اَشْهَدُأَنّا فَاطِمَةَالزّهْرَا الصِّدِّيقَةُالْكُبْرَى
میں گواہی دیتا ہوں کہ جنابِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کائنات کی سچی خاتون ہے!
🌺

Sania_786_me
 ★ 

اگر ہم پرواز کر سکتے تو آسمان فرار ہونے والوں سے بھرا رہتا۔۔۔ 🌸

Sania_786_me
 ★ 

فرضِ منصبی کے تقاضے الگ ہوا کرتے ہیں،
اور محبت کے تقاضے الگ۔
تم نے محبت سمجھا… اور نہ ہی فرض جانا ہم کو،
مگر سنو صاحب… جدائی کے یہی جواز ہوا کرتے ہیں۔
تم سے ادا نہ ہوئی مکمل رسمِ جفا بھی،
چلو… یہ رسم بھی ہم ہی ادا کیے دیتے ہیں۔
🥀