کریں کیا بات تجھ سے فتنہ گر اک کھیل ہے تجھ کو
الجھ پڑنا ، بگڑنا ، رنج کرنا ، غصہ ہو جانا
داغ دہلوی ۔
چھپکلی 🦎 اپنے بچوں کی بالکل بھی ٹھیک تربیت نہیں کرتی 😐
چھت کے بجائے فرش پر چلتے ہیں 😭😭


ہزار عیب گنے تو نے ایک ساعت میں
تری نظر میں مری سادگی نہیں آئی
مرے عزیزو مرا حال پوچھنے والو
بس اتنا سن لو کوئی بہتری نہیں آئی 🖤
علی عمران




ہائے وہ لوگ جو اب جان سے پیارے نہ رہے
ہائے وہ پیڑ جو دریا کے کنارے سوکھے 🖤
ابرار عمر
قوتِ دید و نظر ان پہ نچھاور ہو جائے
اس طرح دیکھ کہ پھر زحمتِ دیدار نہ ہو
ہائے، وہ آگ کہ جو دل میں سُلگتی ہی رہے
ہائے، وہ بات کہ جس کا کبھی اظہار نہ ہو
شکیب جلالی
یونہی مجھے جنون تھا اس کے حصول کا
حالانکہ جوڑ ہی نہیں تیغ اور پھول کا
میں تجھ سے دور آ کے بھی مصروف تجھ میں ہوں
گھر آ کے کام کرتے ہیں جیسے سکول کا ♡
پارس مزاری
پورا سال سوئی ہوئی قوم،
اب 14 اگست کو رولا پا دے گی کہ ہم زندہ قوم ہیں😅😄
شام ہوتی ہے دیا جلتا ہے میخانے کا
کون سا باب ہے یہ زیست کے افسانے کا
― عبد الحمید عدم

"چُپ"
تم نے کہا تو
چُپ کو اوڑھ کے بیٹھ گئے ہیں
چُپ کا ذائقہ
ہونٹ پہ رکھ کر بیٹھ گئے ہیں
چُپ کا ڈسنا اچھا نہیں ہے
آؤ مجھ کو معاف کرو
آؤ لب آزاد کرو
فائزہ صابری نوا
میں ہوں اس شہر میں تاخیر سے آیا ہوا شخص
مجھ کو اک اور زمانے میں بڑی دیر لگی
یہ جو مجھ پر کسی اپنے کا گماں ہوتا ہے
مجھ کو ایسا نظر آنے میں بڑی دیر لگی
اک صدا آئی جھروکے سے کہ تم کیسے ہو
پھر مجھے لوٹ کے جانے میں بڑی دیر لگی
عباس تابش
روز خود کو ترے قدموں میں پڑے دیکھتا ہوں
آدمی چھوٹا سہی خواب بڑے دیکھتا ہوں
لوگ ساحل پہ کھڑے کہتے ہیں سب جھوٹ تھا جھوٹ
اور میں آج بھی دریا میں گھڑے دیکھتا ہوں
گریہ کرتا ہوں عزاداری بھی ان کی خاطر
جن درختوں کے بھی میں پتے جھڑے دیکھتا ہوں
اس سلیقے سے نکلتا ہے سنور کر وہ شخص
شہر بھر کو میں قطاروں میں کھڑے دیکھتا ہوں
آج سوکھی ہوئیں ہیں آنکھیں خلاف ِ معمول
ورنہ ہر روز یہ دریا میں چڑھے دیکھتا ہوں
پھول کھلتے ہیں ترو تازہ مرے اندر روز
زخم ہر وقت نئے دل میں جڑے دیکھتا ہوں
میرا نعرہ ہے فقط نعرہ ء ترویج ِ ادب
لابیاں حلقے ہیں میرے نہ دھڑے دیکھتا ہوں
روئے تو آنکھوں تلے رکھتا ہوں میں دونوں ہاتھ
اور ہنسے جب وہ تو گالوں کے گڑھے دیکھتا ہوں
فقیہ حیدر
فرینڈ لِسٹ سے زیادہ دلچسپ ہے
ســـــــــــــــرچ لِســـــٹ میں ہونا
کبھی کبھار آپ کے چاہنے والے آپ کو
اپنی نسبت میں رکھنے کے لیۓ دور سے ہی
دیکھنے کا ایک خاص رشتہ رکھتے ہیں!!
کبھی کبھار جُڑے رہنے سے زیادہ اہم تعلق ہوتا ہے
ڈھونڈ کر نظر میں رکھا جانے والا رشتہ۔!!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain