"اعتراف" بُھولتا کون ھے ؟؟ وقت کے گھاؤ کو ھِجر کے تُند طُوفان میں وَصل کے خواب کی ڈُوبتی ناؤ کو بھولتا کون ھے ؟؟ اپنے قاتل کے قاتل خَدوخال کو دُکھ اُٹھاتے دِنوں اورماہ وسال کو بُھولتا کون ھے ؟؟ عُمرکی شاخ پر کِھلنے والی اُس ایک اوّلیں شام کو بے سبب جو لگا ھے ، اُس الزام کو پھر تیرے نام کو بُھولتا کون ھے ؟؟ ❞نوشی گیلانی❝