رودادِ ستم کہہ کر میں نے جو کہا سمجھے منہ پھیر کے فرمایا ! جھوٹے کو خدا سمجھے وہ میری دعاؤں کو سمجھے کہ شکایت ھے کیوں میں نے شکایت کی؟ یہ ان کی بلا سمجھے جو مجھ پہ مصیبت ھے سب دل کی بدولت ھے اس دل نے مجھے کھویا، اس دل کو خدا سمجھے استاد امام بخش ناسخ لکھنوی
اجنبی راستے پر قطبی ستارے جیسے اچھے لگتے ہیں مجھے لوگ تمہارے جیسے میں نے پیڑوں کی طرح سب کو جگہ دی لیکن مجھ کو لہجے ملے احباب سے آرے جیسے ہم نے اس شخص کو یوں اپنی قرابت میں رکھا تجربہ کار کو رکھتے ہیں ادارے جیسے عاجز کمال رانا
راکھ ھوتے ہیں دھڑکتے ھوئے دل لمحوں میں آگ لہجوں کی لگائی بھی بری لگتی ھے پھر کتابوں میں کوئی اور نظر آتا ھے عشق ھو جائے پڑھائی بھی بری لگتی ھے کومل جوئیہ
"تم محبت میں کرو گے وفا مطلب کچھ بھی" اُس نے یوں طنز کیا اور کہا "مطلب کچھ بھی" میں کہ ہر لمحہ میسر ھوں تجھے جانِ جاں پھر بھی تم کرنے لگے ھو گلہ "مطلب کچھ بھی
منٹو نے عورتوں کے بارے میں ایک بہت عمدہ رائے دی وہ کہتے ہیں کہ عورت ہمیشہ اپنی مرضی سے مرد کے قابو میں آتی ھے اسکی مرضی کے بغیر اسے چھونا تو بڑی دور کی بات ھے محض ٹکٹکی باندھ کے تکنے پر بھی ہنگامہ کھڑا کر دیتی ھے۔۔!"
مُرشد نے اپنے حلقے میں بیٹھے ھوئے مُریدوں سے پُوچھا،رات،صُبح میں کس وقت ڈھلتی ھے ایک مُرید نے بڑے ادب سے جواب دیا،حضرت" جب سفید اور سیاہ دھاگے میں فرق نظر آنے لگے صُبح ھوجاتی ھے" دوسرے مُرید نے عرض کی "ُحضور جب دُور کے درختوں کو دیکھ کر معلوم ھوجائے کہ بیری کا درخت کونسا ھے اور شیشم کا درخت کونسا تو صُبح ھو چُکی ھوتی ھے" مُرشد نے یہ جواب سُن کر دیگر حاضرین کی طرف نظر دوڑائی،کسی اور کے پاس کہنے کو مزید کُچھ نہ تھا ، اس پر مُرشد نے ارشاد کیا "جب اتنی روشنی ھو جائے کہ تُم ضرورت مند کے چہرے پر اس کی ضرورت پڑھ سکو تو جان لو کہ رات جا چُکی ھے اور صُبح ھو گئی ھے"
احتجاجاً تجھے اب دل سے رہائی دوں گی ڈھونڈنے سے نہ ملوں گی وہ جدائی دوں گی بس کہ منظور ہیں اب ساری سزائیں مجھ کو جرمِ ناکردہ کی کب تک میں صفائی دوں گی مت سمجھ مجھ کو بھلا پائے گا آسانی سے تیری ہر سانس میں، دھڑکن میں سنائی دوں گی عمر بھر پھر نہ پلٹ کر کبھی دیکھوں گی تجھے آخری بار ترے در پہ دہائی دوں گی تو نہ دیکھے تو مرا سجنا سنورنا ہے فضول اب نہ ہاتھوں کو کبھی رنگِ حنائی دوں گی اس طرح سے ترے اعصاب پہ چھا جاؤں گی بند آنکھوں سے بھی میں تجھ کو دکھائی دوں گی صائمہ گل
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain