کچھ نہیں بدلا ہم دیوانے تھے دیوانے ھی رھے ہم نئے شہروں میں رہ کر بھی پرانے ھی رھے ہم نے کوشش بہت کی مگر وہ نہیں پگھلا کبھی اس کے ہونٹوں پر بہانے تھے بہانے ھی رھے
منہ سے نکلی ھوئی ھر بات پکڑ لیتے ہیں بھول کر جیت کو بس مات پکڑ لیتے ہیں ھے محبت کا یہ انداز بھی دلکش کتنا پھول پکڑاوں تو وہ ہاتھ پکڑ لیتے ہیں کچھ مقدر بھی مرا کھل نہ سکا مجھ پر اور ناگہاں کچھ مجھے حالات پکڑ لیتے ہیں جھوٹ سننےکا ھے عادی یہ جو سارا عالم سچ کہوں جب تو مری ذات پکڑ لیتے ہیں گھر کی تنہائی سے بے کل ھو کے لاغر بوڑھے ہاتھ میں تاش کے پھر پات پکڑ لیتے ہیں ناہید گُل لاہور
" اکثر تھک ہار کر جب میں موبائل اُٹھاتی ہُوں تو لگتا ھے کہ ؛ جیسے اسکرین کے اُس پار تُم مُنتظر مِلوگے ، گِلہ کروگے کہ ؛ کہاں تھی تُم!؟ کب سے میسجز کر رھا ہُوں ، مگر اسکرین کے اُس پار اب کوئی بھی نہیں ھوتا! ۔ " 💔
تو بھی محبت میں گرفتار رھا. جھوٹ کہا محبتوں میں بےقرار رھا, جھوٹ کہا بڑے سکوں سے مجھے چھوڑ دیا توڑ دیا پھر میرے بعد سوگوار رھا, جھوٹ کہا کئی رتوں سے میرا حال تک نہیں پوچھا تو رابطے کا طلبگار رھا, جھوٹ کہا مجھے صلیبِ انتظار پر تو ٹانگ دیا تجھے بھی میرا انتظار رھا, جھوٹ کہا
اِنَّ اللّٰہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا. اللہ اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں مومنو! تم بھی پیغمبر پر درود اور سلام بھیجا کرو..... فِدَاکَ اَبِیْ وَاُمِّیْ وَرُوْحِیْ وَقَلْبِیْ یَاسَیِّدِیْ یَارَسُوْلَ اللّٰهﷺ کثرت سے درود شریف کا ورد کرتے رہیں
کوئی انوکھا بھیس بدل چل جوگی اب دیس بدل ہجرت بھی بے فائدہ ٹھہری اب یہ بھی پردیس بدل نئے سرے سے زخم لگا پہلے والی ٹھیس بدل یا مُورت لا اور کوئی یا اپنا شو کیس بدل اور کوئی الزام لگا مجھ پر اپنا کیس بدل پہن فقیرا قیمتی کپڑے چادر، چولا، کھیس بدل