پہلے تو میں کسی بھی رشتے کو نبھاتے ہوئے سامنے والے کے ساتھ اتنا مخلص ہو جاتی تھی کہ اگلا مجھ سے اکتا جاتا تھا۔ اب تو میں خود سے بھی بیزار ہوں مجھے کسی اور کو اپنے لئے مخلص دیکھ کر الجھن محسوس ہوتی ہے ۔
دعا کرو کہ ادھورے معاملات مکمل ہو جائیں جو کسی نے خواب دیکھے تھے وہ تکمیل تک پہنچ جائیں جہنوں نے سفر شروع کیا تھا وہ منزل تک پہنچ جائیں جہنیں ٹھوکر لگ گئی ہے وہ دوبارہ سنبھل جائیں جہنوں نے گناہ کر لئے ہیں وہ توبہ کر لیں جو پتھر دل ہو گئے ہیں وہ نرم ہو جائیں آسانیاں پیدا ہو جائیں مخلص محبتیں عام ہو جائیں اور ہاں آخر میں دعا کرو کہ دعائیں قبول ہو جائیں۔ آمین یا رب العالمین ✨صبح بخیر زندگی ✨