Damadam.pk
Saraali_77's posts | Damadam

Saraali_77's posts:

Saraali_77
 

ساری دنیا سے الجھتی ہوں مگر تیرا کہا
مان لیتی ہوں شرافت سے یہی کافی ہے

Saraali_77
 

کبھی کبھی کسی کے الفاظ اس قدر تلخ ہوتے ہیں اور ہمیں اس قدر چبھتے ہیں کہ ہم کچھ پل بلکل خاموش ہو جاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ
"کیا ہم واقعی اتنے بڑے ہیں"

Saraali_77
 

جانے کس عمر میں جائے گی یہ عادت میری
کہ روٹھنا اس سے تو اوروں سے الجھتے پھرنا
🤦

Saraali_77
 

کبھی ہلکی سی سرگوشی بھی سنائی پڑ جاتی ہے
کبھی چیخنے چلانے پر بھی کوئی کان نہیں دھرتا

Saraali_77
 

!خاموش ہم رہیں ، تو ٹھہرتے ہیں باقصور
بولیں تو بات بڑھتی ہے چھوٹی سی بات سے

Saraali_77
 

بہادر مارے جاتے ہیں ذہین پاگل ہو جاتے ہیں
اور یہ دنیا مطمئن بیوقوفوں سے بھری رہتی ہے

Saraali_77
 

!اے زندگی
تیری کتاب میں ہم
سوکھے پھولوں کی مانند
بس دھرے رہ جائیں گے

Saraali_77
 

کیا دل کی تسلی کے لیے صرف یہ یقین کافی نہیں کہ جس اللّٰہ نے آپ کو پیدا کیا ہے وہ کبھی آپ کے ساتھ برا نہیں ہونے دے گا ۔
صبح بخیر زندگی

Saraali_77
 

نہ دید ہے نہ سخن اب نہ حرف ہے نہ پیام
کوئی بھی حیلہ تسکین نہیں اور آس بہت ہے
امید یار نظر کا مزاج درد کا رنگ
تم آج کچھ بھی نہ پوچھو کہ دل اداس بہت ہے

Saraali_77
 

مجھ سا کوئی بھی نہیں تیرے وفاداروں میں
اڑ کے رہ جائے گا یہ رنگ وفا میرے بعد
جیتے جی قدر بشر کی نہیں ہوتی پیارے
یاد آئے گی تجھے میری وفا میرے بعد

Saraali_77
 

آساں نہیں ہوتا
گیلی مٹی کے برتن کا
ہمیشہ تازہ دم رہنا
کہ پانی سوکھ جائے تو
دراڑیں پڑ ہی جاتی ہیں

Saraali_77
 

ایک دوست کی دوستی آپ کو بتاتی ہے۔۔۔
کہ آپ کون ہو ۔۔۔؟
آپ کی اوقات کیا ہے
آپ میں برداشت کرنی ہے
کتنا ظرف ہے آپ کا
کتنے رحمدل ہیں آپ
کتنا غصہ ہے آپ میں
احساس کیا چیز ہوتی ہے
مانگنا کیا ہوتا ہے
جھکنا کسے کہتے ہیں
اور ویسے بھی دوستی عقلمند لوگوں کے ساتھ زیادہ دیر تک چل بھی نہیں سکتی
دوستی کے لیے تھوڑا پاگل تھوڑا بیوقوف ہونا ضروری ہوتا ہے
اور عقلمند لوگ دوستی نہیں تجارت کرتے ہیں اور ہمیشہ خسارہ دیکھ کر راستہ بدل لیتے ہیں

Saraali_77
 

مخلص رشتے اور دوست اللّٰہ پاک کی نعمت ہوتے ہیں ۔انہیں کبھی ضائع مت ہونے دیں ،چاہے کتنی ہی مجبوری کیوں نہ ہو ،مجبوریاں تو ختم ہو جائیں گی مگر رشتے اور دوست دوبارہ کبھی نہیں ملیں گے
صبح بخیر زندگی

Saraali_77
 

لوگ بس سرسری سا پڑھتے ہیں
غیر دلچسپ اقتباس ہوں یار
ایک ہی ہوں مجھے بھی گنوا دو گے
میں کونسا ایک سو پچاس ہوں یار

Saraali_77
 

سردی اور سرد مہری
میں کیا سمجھوں کہ
اثر کس پے ہوا ہے کس کا ؟
تیرے لہجے نے رت بدلی
یا موسم نے تیرا لہجہ ؟؟؟؟

Saraali_77
 

ہم ہاتھ بڑھائیں تو تیرے اونچے دروبام
احساس دلاتے ہیں کہ اوقات میں رہنا

Saraali_77
 

کبھی کبھی ہزاروں جواب ہوتے ہوئے بھی
حرف کھو جاتے ہیں
لفظ مر جاتے ہیں
کبھی کبھی زندگی وہاں سے گزرتی ہے
جہاں خاموشی بھی چپ رہتی ہے

Saraali_77
 

ہم ہی ہدف، ہم ہی بسمل ،ہم پہ ہی طعنہ زنی ؟؟
ستم بھی تیرے ، گلے بھی تیرے ، یہی سہی ، یوں ہی سہی

Saraali_77
 

خوش خیالی ہے ورنہ لوگوں کا
لوگ نعم البدل نہیں ہوتے
اس لیے پونچھ لیں بھری آنکھیں
مسئلے رو کے حل نہیں ہوتے

Saraali_77
 

One Small
Positive
Though
In The
Morning
Can Change
Your Hole
Day
Good Morning 🌄