کاش کہ کچھ ایسا ہو کہ میں کھل کے رو سکوں ورنہ میں گھٹ کے مر جاؤں گی
آج میں خود کو تمہارے ہر حق سے دستبردار کرتی ہوں، اب اس سے زیادہ تم پر بوجھ نہیں بننا چاہتی تم جیو اپنی لائف کو جیسے بھی جینا چاہتے ہو اپنی کنڈیشنز پر، میں تمہاری کسی بات میں کوئی مداخلت نہیں کروں گی
پتہ نہیں کب تک ناکردہ گناہ کی سزا مجھے ملتی رہنی ہے۔شاید میں اسی لائق ہوں میرے ساتھ یہی ہونا بنتا بھی ہے ۔
اللّٰہ کو بتایا کریں
اپنے دل کی کیفیت اسے بتایا کریں کہ
آپ کیا محسوس کر رہے ہیں ، کتنی تکلیف میں ہیں ۔آپ یقین کریں وہ بہت پیار سے سنے گا ،اس کے سامنے رو لینے سے ہی آپ کے دل میں سکون اترے گا ۔
بےشک وہ دلوں کا ہمراز ہے ۔
تم بھاڑ میں جاؤ یا کہیں بھی جاؤ
میں یہیں تمہارا انتظار کروں گی
🤗🤗
مجھے اس کے سامنے بولنا بہت پسند ہے کیونکہ وہ میری بے تکی باتوں کو بھی دل سے سنتا ہے
کچھ لوگ ہماری زندگی کے موسم ہوتے ہیں
وہ چلے جائیں ، تو
درجہ حرارت منفی ہو جاتا ہے
وہ آ جائیں ، تو
دھوپ میں بارش ہونے لگتی ہے
وہ دور ہو جائیں ، تو
دل کا آسمان بے رنگ ہو جاتا ہے
جو شخص ہمیشہ تمہاری خوشی چاہے ، اس کا اداس ہونا تمہارے لئے فکر کی بات ہونی چاہیے ۔
میرے نخروں کو اٹھایا جائے
میں ناراض ہوں مجھے منایا جائے
😫😫
میں ہر کسی سے بات نہیں کرتی
نہ ہر کسی کے پیچھے بھاگتی ہوں
میری لائف میں کچھ خاص لوگ ہیں
جن کے اردگرد رہنا مجھے پسند ہے
لیکن جب یہی لوگ مجھ سے بیزار ہونے لگیں
تو ان کے پیچھے بھاگنے سے اچھا خود کو
ان کی زندگی سے نکال دینا ہی بہتر سمجھوں گی
ایسے جیسے وہ لوگ کبھی خاص تھے ہی نہیں
دوستی ہو یا دشمنی میں آدھی ادھوری نہیں کرتی
غم پریشانیاں زندگی کا حصہ ہیں۔جس نے اپنی پریشانی پر قدم رکھا وہ جیت گیا اور جس نے پریشانی کو سر پر سوار کیا وہ ٹوٹ گیا۔
صبح بخیر زندگی
صبح کی نیند انسان کے ارادوں کو کمزور کرتی ہے
منزلوں کو حاصل کرنے والے کبھی دیر تک سویا نہیں کرتے۔
صبح بخیر زندگی
تم نے تم ہی رہنا ہے
میں بھی میں کی عادی ہوں
الفاظ کا تعلق جزبات سے ہوتا ہے ۔ جزبات بدل جائیں تو الفاظ بے معنی ہو جاتے ہیں ۔پھر وہ دلوں کو متاثر نہیں کر سکتے ۔
خوبیاں اور خامیاں تو سب میں ہوتی ہیں
اتنا بہتر تلاش نہ کرو کہ بہترین کو ہی کھو دو
آپ کے اچھے وقت کے اصل حقدار وہی لوگ ہیں
جو برے وقت میں آپ کے ساتھ رہے ہوں
ساری دنیا سے الجھتی ہوں مگر تیرا کہا
مان لیتی ہوں شرافت سے یہی کافی ہے
کبھی کبھی کسی کے الفاظ اس قدر تلخ ہوتے ہیں اور ہمیں اس قدر چبھتے ہیں کہ ہم کچھ پل بلکل خاموش ہو جاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ
"کیا ہم واقعی اتنے بڑے ہیں"
جانے کس عمر میں جائے گی یہ عادت میری
کہ روٹھنا اس سے تو اوروں سے الجھتے پھرنا
🤦
کبھی ہلکی سی سرگوشی بھی سنائی پڑ جاتی ہے
کبھی چیخنے چلانے پر بھی کوئی کان نہیں دھرتا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain