تم مجھے ہمیشہ
نرم دل والوں کی قطار میں پاؤ گے
کیونکہ مجھے علم ہے
ایک خود غرض دل کبھی نہیں بھرتا
کسی چیز سے نہیں بھرتا
جبکہ ایک نرم دل
ایک پھول سے خوش ہو جاتا ہے
یا پھر ایک معصوم سی دعا سے
اور کبھی کبھار تو ہونٹوں کے کناروں پہ ابھرنے والی ایک مبہم مسکراہٹ سے بھی جس کا احساس شاید مسکرانے والے کو بھی نہیں ہوتا۔
خوابوں کی دنیا میں ننگے پاؤں گھومنے سے واپسی پر خوابوں کے ٹکڑے پیروں میں نہیں آنکھوں میں چبھ جاتے ہیں ۔۔۔
ہنس تو رہے ہیں دنیا کے روبرو لیکن
اک اداسی ہے جو حلق تک بھری ہوئی ہے
سائیڈ ایفیکٹس صرف دوائیوں کے ہی نہیں ہوتے۔ رویوں اور الفاظ کے بھی ہوتے ہیں
،
جب ضرورت ہوئی تو آواز دے دینا آ جاؤں گی
اچھے دوست اور دوائیں دونوں ہماری زندگی میں بہت اہم ہیں، دونوں ہمارے درد میں کمی کرتے ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ دواؤں کے برعکس اچھے دوست کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں ہوتی
بعض اوقات بظاہر خوش نظر آنے والوں میں اداسیاں حلق تک بھری ہوتی ہیں
🥺🥺
اگر کوئی آپ کی فکر کرتا ہے
تو اس کی قدر کرنی چاہیے
کیونکہ اس دنیا میں تماشائی زیادہ ہیں
اور فکر کرنے والے بہت کم
کہتے ہیں کہ زندگی ہمیں خوبصورت دوست دیتی ہے
لیکن
کچھ دوست ہمیں خوبصورت زندگی دیتے ہیں ۔
رشتہ بنایا ہے تو نبھائیں گے بھی
روز لڑیں گے بھی اور منائیں گے بھی
کچھ لوگوں کے پاس ہمارے جذبات کی کنجیاں ہوتی ہیں
وہ جب چاہیں ہمیں اداس کر دیں جب چاہیں ہنسا لیں
خوابوں کی دنیا میں سفر کرتے ہوئے وقت روک دینا چاہیے ، کیونکہ حقیقت ہمیں دیکھنے کا موقع نہیں دیتی ہے
حاصل اور لاحاصل کے دائروں میں سب گھوم رہے ہیں
حاصل کی ناقدری اور لاحاصل کی حسرت ختم ہی نہیں ہوتی
زندگی میں ہم بہت کچھ سیکھتے اور سکھاتے ہیں اور اس کی وجہ ہمارے اردگرد کے لوگ ہوتے ہیں ۔کچھ ہمیں آزماتے ہیں کچھ ہمیں سکھاتے ہیں کچھ زندگی سے ہمیں دور لے جاتے ہیں اور کچھ ہمیں زندہ رہنے کا صحیح مطلب بتا جاتے ہیں ۔اس لیے دلوں میں رہنا سیکھیں مکانوں میں تو سبھی رہتے ہیں
کبھی تو اشعار لکھ لکھ کر طبیعت ہی نہیں بھرتی
کبھی فقط اک مصرعے کی مسافت مار دیتی ہے۔
می اس کی دوست ہوں لیکن کبھی بہترین دوست نہیں بن سکتی اس کی پسندیدہ نہیں آپشن بن سکتی ہوں میں انتخاب تھی ہاں لیکن وہ کبھی بھی نہیں جسے منتخب کیا گیا ہو ۔میں جانتی ہوں ک آخر میں جب انتخاب کرنا ہو گا مجھے منتخب نہیں کیا جائے گا میں اکیلی رہ جاؤں گی۔یہ ایک حقیقت ہے جسے مجھے ہر بار نمٹنا پڑتا ہے ۔اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ سب کو دلاسے دینے والا شخص اکثر اپنے دکھوں میں اکیلا ہوتا ہے
اظہار پہ بھاری ہے۔۔۔خاموشی کا تکلم
حرفوں کی زباں اور ہے۔۔۔آنکھوں کی اور
آزماؤ گے تو بہت بری ہوں میں
سمجھو گے تو سارے جہاں میں مجھ سی نہیں ملے گی
اسے کہنا سدا موسم بہاروں کے نہیں رہتے
سبز پتے بھی گرتے ہیں جب ہوائیں رخ بدلتی ہیں
غلط نہ ہوتے ہوئے غلط ہو جانا آسان لگا مجھے کیونکہ صحیح ہو کر بھی صحیح ثابت کر پانا مشکل لگا مجھے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain