I LOST MY SMILE AGAIN, BUT IT'S OKAY
میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے حتیٰ کہ تو بھی نہیں
میرا وہم وہم رہا کہ تجھے بہت عزیز ہوں میں
کسی بھی خواب یا آرزو کے ٹوٹ جانے سے زندگی سے مایوس نہیں ہو جانا چاہیے کیونکہ گھڑی کے خراب ہو جانے سے وقت تھم نہیں جایا کرتا
صبح بخیر زندگی
جو چیز آپ کے ساتھ ہوتی ہے وہ ہونی ہوتی ہے تو ہی ہوتی ہے کسی چیز کا ملنا یا بچھڑنا نصیب میں ہوتا ہے یا نہیں ہوتا اس سب میں آپ کسی کو اپنے کئے پر بلیم نہیں کر سکتے کیونکہ جو آپ کے ساتھ ہوا اس میں اللّٰہ کی رضا تھی بندہ کیا ہی کر لیتا ہے ہوتا تو وہی ہے جو اس کی رضا ہو اور کہیں نہ کہیں آپ کے لئے بہتر ہوتا ہے
صبح بخیر زندگی
زندگی ،ڈھیر تقاضوں کا بھرم رکھتی ہے
میں گزاروں ،نہ گزاروں ،یہ گزر جائے گی
خاص دوست ہی ہوتے ہیں جو ہماری آواز سن کر ہماری خوشی اور غم کا اندازہ لگا لیتے ہیں
کھلے جو آنکھ تو منتظر ہوں ہزاروں خوشیاں آپ کے لئے
دعا ہے رب سے کہ ایسی ہر صبح آپ کی تقدیر بن جائے
صبح بخیر زندگی
میں تم سے لڑنا نہیں چاہتی ہوں اور نہ ہی خود کو سہی اور تمھیں غلط ثابت کرنا چاہتی ہوں میں بس یہ چاہتی ہوں کہ تم سمجھو مجھے اور میری باتوں کو
😔😔😔
دل جس بات پر ضد کرتا ہے
رب اسی بات پر آزماتا ہے
دوسروں کو سمجھانا مشکل ہو جائے
تو خود کو سمجھا لینا بہتر ہوتا ہے
درد سب کے ایک جیسے ہیں
مگر حوصلے الگ الگ ہیں
کوئی بکھر کر مسکراتا ہے
تو کوئی مسکرا کر بکھر جاتا ہے
اک تیری مسکان سے میری دنیا میں رونقیں ہیں
جب تم بات نہیں کرتے تو زمانہ ویران سا لگتا ہے
کوئی بھی رشتہ بڑی بڑی باتیں کرنے سے نہیں
بلکہ چھوٹی چھوٹی باتیں سمجھنے سے گہرا ہوتا ہے
لوگوں کو سمجھنے کے لیے،ہمیں کبھی نہ کبھی ان کی جگہ کھڑے ہو کر سوچنا پڑتا ہے۔جب تک ہم ان کے حالات ، تجربات اور جذبات کو اپنے دل سے محسوس نہیں کرتے،تب تک ہم ان کی سوچ
کی حقیقت کو پوری طرح نہیں سمجھ سکتے،ہم جو دیکھتے ہیں یا جو سنتے ہیں،وہ صرف ایک زاویہ ہوتا ہے ، لیکن جب تک ہم ان کی آنکھوں سے زندگی کو نہیں دیکھتے،تب تک ہم انہیں پورے طور پر نہیں سمجھ پاتے
صرف جگہیں ہی سیف زون نہیں ہوا کرتی
کچھ لوگ بھی آپ کا سیف زون ہوا کرتے ہیں
ان کے آس پاس آپ کو عجیب محسوس نہیں ہوتا ، گھٹن محسوس نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی ڈر محسوس ہوتا ہے۔ان کے سامنے آپ کو کچھ اور نہیں بننا پڑتا آپ جو ہوتے ہیں جیسے ہوتے ہو ویسے ہی رہتے ہو۔اپنے سیف زون کی قدر کریں اور دل سے حفاظت کریں
میں دیر کروں تو خدشات لاحق رہیں اس کو
نظر نہ آؤں تو پریشان ہوا کرے کوئی
اب تیری شکایت کس سے کروں
ہر کسی سے کہا تھا تجھ سے بہتر کوئی نہیں
😐😕
زندگی میں کچھ تعلق الہامی ہوتے ہیں
بنا کسی غرض کے بنا کسی حرص کے
بیان سے باہر اور سدا دل کے مکین رہتے ہیں
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے سکون کے لیے دوا نہیں کسی کے لفظوں کی ضرورت ہوتی ہے
بات کرنا بھی ضروری نہیں ہوتا ، ہر وقت
لفظ ہوتے بھی نہیں ہیں کئی باتوں کے لیے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain