سب کچھ ٹوٹ جائے مگر وہ مان نہ ٹوٹے
جو آپ نے کسی پر خود سے زیادہ کیا ہو
اپنی شاموں میں حصہ پھر کسی کو نہ دیا ہم نے
دوستی تیرے بغیر بھی صرف تجھ سے ہی کی ہم نے
موم بتی کو آخر میں معلوم ہوتا ہے
اسے ایک ایسے دھاگے نے ختم کر دیا
جسے وہ اپنے سینے میں چھپائے بیٹھی تھی
صدیوں کی راکھ وقت کی جھولی میں ڈال کر
میں جا رہی ہوں اب تو میرا انتظار کر
کسے دوست اپنا بنائیں ہم کسے دل کا حال سنائیں ہم
سبھی غیر ہیں سبھی اجنبی تیرے شہر میں میرے گاؤں میں
وقت ، جو کبھی تھمتا نہیں ، بس ہمیں بدلتا جاتا ہے
لمحے تھمتے نہیں ، بس یادیں چھوڑ جاتے ہیں
کبھی کبھی شاندار وقتوں کی خوشگوار یادیں
بہت تکلیف دہ بھی بن جاتی ہیں
ایک اور سال گزر گیا زندگی کا
یعنی کہ ایک سال اور جی گئے ہیں ہم
HAPPY BIRTHDAY TO ME
دل کو فرصت ہی نہیں کار زیاں سے اپنے
اب تمنا ہے نہ خواہش نہ طلب ، کچھ بھی نہیں
اے زندگی تجھے کیا کہوں
میرے ساتھ تو نے کیا کِیا
جہاں آس کا کوئی دیا نہیں
مجھے اس نگر پہنچا دیا
نہ میں رک سکوں نہ میں بڑھ سکوں
نہ دل کی بات سمجھ سکوں
تجھے کیا کہوں
تو نے کیا کِیا
مجھے منزلوں کی خبر تو دی
پر راستوں کو الجھا دیا
اے زندگی تجھے کیا پتہ
میرے ساتھ تو نے کیا کِیا
وقت اور چوٹیں انسان کو پتھر بنا دیتی ہیں اور وہ اپنے ہاتھوں سے وہ دروازہ خود بند کرتا ہے جو اس کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا تھا،اسے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس سے مر جائے گا مگر ایک ہی بار کی موت بار بار کے مرنے سے کہیں بہتر ہے
ہم دونوں کو ہم جیسے بہت ملینگے
بس ہم دونوں کو ہم دونوں نہیں ملینگے
کچھ رابطے پھر سے بحال ہو بھی جائیں
تو ان میں پہلے سی کشش نہیں رہتی
ضروری تو نہیں کہ ہم کسی کی کہانی میں ہمیشہ رہنے کا کردار نبھائیں
ہمیشہ تو پتے بھی درخت پر نہیں رہتے۔خزاں کا آنا واجب ہے
ایک نقش بھی ادھر سے ادھر نہ ہونے پائے
میں جیسی تمھیں ملی تھی مجھے ویسی جدا کرو
🥺
دوست اور ستارے ایک جیسے ہوتے ہیں
چاہے کتنے ہی طویل فاصلوں پر ہوں
ان کی روشنی آپ تک پہنچتی رہتی ہے
ہر کسی کی زندگی میں ایسے دوست ضرور ہوتے ہیں
میری زندگی میں بھی ہے جو ہوتا تو میری نظروں سے بہت دور ہے پر رہتا دل کے نیچے والے خانے میں ہے میرا ایک ایسا دوست ہے جو مجھے بہت پیارا اور عزیز ہے ، جس کے لئے میرے دل کے کونے کونے سے دعائیں نکلتی ہیں اور آج میرے اس دوست کی سالگرہ ہے
🎂 Happy Birthday 🎂
اس اسپیشل سے دن پر میری دل سے دعا ہے کہ اللہ پاک تمھیں دنیا جہاں کی ہر خوشی نصیب کرے ، اور جو تمہارے دل میں جائز خواہشات ہیں سب پوری ہوں
ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہو
صرف آج سالگرہ کے دن ہی نہیں زندگی کا ہر دن آپ کے لئے مبارک ہو
ضروری نہیں کہ انسان کے پاس دولت ہو
اچھے دوست بھی اس کا سرمایہ ہوتے ہیں
صبح بخیر زندگی
کچھ باتیں سن کے لگتا ہے۔۔۔
ہر بات کو سننا ضروری نہیں۔
کچھ باتیں کہہ کر لگتا ہے ۔۔۔
چپ رہتے تو اچھا تھا۔
کچھ باتیں سہہ کر لگتا ہے ۔۔۔
کہہ دیتے تو اچھا تھا ۔
تو اگر مجھ سے گریزاں ہے تو چل ساتھ میرے
میں تجھ بھاڑ کی دہلیز پر چھوڑ آتی ہوں
سب سے گہرے لفظ جس کو ہر انسان سمجھ نہیں پاتا وہ لفظ ہیں
"کچھ نہیں"
کیونکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہر کچھ نہیں کے پیچھے بہت کچھ پوشیدہ ہوتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain