نیند اتنی بھی ضروری نہیں خوابوں کے لیے
آؤ سوئے ہوئے لوگوں کو خبر کرتے ہیں
😴😴😴
زندگی میں کچھ لوگ خوشبو کی مانند ھوتے ہیں
ساتھ نہیں ہوتے
پاس نہیں ہوتے
نظر بھی نہیں آتے
لیکن
ان کی چاہت
ان کا خلوص
ان کی باتیں
تاعمر ہماری سوچ میں
ہمارے الفاظ میں
زندگی کے ہر پہلو میں مہکتی رہتی ہیں
مسکراہٹیں جھوٹی بھی ھوتی ھیں
انسان کو دیکھنا نہیں پڑھنا سیکھو
میں پورے شہر کی ہمدردیوں کا کیا کرتی
مجھے کسی کی ضرورت تھی،ہر کسی کی نہیں
میں ہر وقت اس کے انتظار میں
اور وہ مجھ سے اکتایا ھوا شخص
تیرا ناراض ھونا بھی واجب ھے
میں بھی آج خود سے تنگ ھوں
I'm sorry
مجھ کو اتنی باتیں کرنی ہوتی ہیں
تم ھو کہ سارا دن مصروف رہتے ھو
😒
میں تھوڑی دیر سنجیدہ رہوں تو
میرا خود کا ہاسا نکل جاتا ہے
😂🤭🤣
" ہر ایک سے یہ توقع کرنا چھوڑ دو کہ وہ تمہاری بات سمجھے گا ہر ایک بات ہر ایک کے لیے نہیں ھوتی "
وقت کا خاص ھونا ضروری نہیں
کسی خاص کے لیے وقت ھونا ضروری ہوتا ہے
انسان کی زندگی میں رشتوں کا اہم کردار ہوتا ہے اور جو انسان رشتوں کا مان رکھنا جانتا ھو وہ دل سے ان رشتوں کو نبھاتا ہے اور کچھ رشتے تو ہمارے لئے اتنا خاص مقام رکھتے ہیں کہ اگر ہماری محبت کے بدلے میں ان کی بے اعتنائی بھی ملے تو ہماری محبت میں کوئی کمی نہیں آتی ان کے لیے ہمارے دل میں ایک خاص عقیدت ہوتی ہے فرق اتنا پڑتا ہے کہ ہم ان کی خوشی کے لیے اپنی محبت جتانا چھوڑ دیتے ہیں اور خاموش ہو جاتے ہیں کہ بھرم قائم رہے
مزاق وہی اچھا
جس میں دونوں ہنس رہے ہوں
کہنے والا بھی
سننے والا بھی
اگر ایک ہنس رہا ہے اور ایک کو تکلیف ہو رہی ہے
تو اس کو مزاق نہیں بولتے
فضول انسان
اللہ حافظ
اپنا خیال رکھنا
اور پھر کہہ دیا جاتا ھے کہ مزاق تھا
کچھ سچ مزاق میں بھی کہہ دیئے جاتے ھیں
کبھی اعتبار الفت ، کبھی ہم سے بد گمانی
تیری یہ بھی مہربانی ، تیری وہ بھی مہربانی
ایسا کرو سنا لو مجھے سب شکایتیں
شاید میں اس کے بعد مکمل نہ مل سکوں
احساس کے رشتے دستک کے محتاج نہیں ہوتے
یہ ایک خوشبو ہے جو بند دروازوں سے بھی گزر جاتی ہے
حاصل ہے دعا تو کیا ضرورت ہے مایوسی کی
کر کے سجدہ اپنی ہر تکلیف بیان کر دیجیۓ
لڑائی بھی کروں گی
منہ بھی بناؤں گی
اور بحث بھی تم سے ہی کروں گی
اور رہوں گی بھی تمہارے ساتھ ہی
کھڑوس جو تم ھو
وقت نہیں رکتا لیکن کہیں نہ کہیں ہم رک جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔
سرخ اینٹوں سے بنے کسی آنگن میں۔۔۔۔۔۔
کہیں باورچی خانے میں چولہے کے پاس دھری پیڑھی پر۔۔۔۔۔
یا کسی چھت پر لیٹے تارے گنتے۔۔۔۔
ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا کہ کب لمحے ہمیں قید کر لیتے ہیں۔۔۔
کوئی چائے کی پیالی ایسی ہوتی ہے کہ جس کا ذائقہ زبان کبھی نہیں بھولتی۔۔۔۔
کوئی سرگوشی،کوئی مسکراہٹ،کوئی مہک،کوئی قہقہہ،کوئی آنسو،کوئی سناٹا تمام عمر کے لیے زندگی پر حاوی ہو جاتا ہے۔۔۔
پرانی یادوں پر نئی یادیں سجانا در حقیقت ایک مشکل عمل ہے۔۔۔۔
کبھی تو ہم تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں ۔۔۔۔
اور زندگی مسکراتی ہوئی پاس سے گزر جاتی ہے۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain