سخت ھاتھوں سے بھی چھوٹ جاتی ھیں انگلیاں
رشتے طاقت سے نہیں محبت سے تھامے جاتے ھیں
ارادے باندھتی ھوں سوچتی ھوں توڑ دیتی ھوں
کہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ایسا نہ ہو جائے
طاری ھوا ھے لمحہ موجود اس طرح
کچھ بھی نہ یاد آئے اگر یاد کچھ کروں
زندگی ھم تیرے کند ذہن سے شاگرد
جنہیں کچھ سوالات سمجھنے میں بڑی دیر لگی
میری تحریروں میں لپٹے ہوئے تابوت نہ کھول
جی اٹھے لفظ تو تم خود سے مر جاؤ گے۔
خیال یار میں بیٹھے ھوئے وہ لوگ ہیں ھم
جنہیں زمانہ سمجھتا ھے کوئی کام ہی نہیں
😔🤕😟
جتنا سلجھاؤ گے یہ اور الجھ جائے گی
زندگی زلف تو نہیں جو سنور جائے گی۔
حقیقت سے بہت دور تھیں خواہشیں میری
پھر بھی خواہش تھی کہ اک خواب حقیقت ھوتا
ہر کسی کے نام پر نہیں گونجتی
دھڑکنے بڑی بااصول ھوتی ھیں
سونپ دی جاتی ھے جب کسی کو دل کی سلطنت
پھر کسی دوسرے کو تخت دل کا تاج پہنایا نہیں جاتا
ضروری نہیں کہ ہر تعلق کی وجہ محبت ھے
کچھ رشتے محبت سے اونچا مقام رکھتے ہیں
میں یہ نہیں کہتی کہ میری خیر خبر پوچھو
تم خود کس حال میں ھو اتنا تو بتا دیا کرو
🤷
🤷
آج لکھنے کو کچھ نہیں
لفظ ، لہجہ ، انداز ، سب خفا ھیں
نہیں ھو گا کمزور کبھی ھمارا تمھارا رشتہ
یہ تو وقت کی سازش ھے کبھی تم مصروف تو کبھی تم ہی مصروف
🤭🤭 کیونکہ میں تو ویلی ھوں نہ کھڑوس🙄🙄
وہی بے بسی، وہی بندشیں، وہی الجھنیں، اے زندگی
میں ابھی تلک نہ سمجھ سکی تو نصیب ھے کہ نصاب ھے
اسے اپنے مقدر کا لکھا مل ہی جائے گا
اے اللہ!
پر وہ عطا کر میرے دوست کو جس کی اسے آرزو ھو تمنا ھو
آمین ثم آمین
دوست محبت کرنے والوں سے بہتر ھیں
کیونکہ دوست مسائل حل کرتے ھیں
جبکہ محبت کرنے والے انہیں پیدا کرتے ھیں
باتیں کم ھوئیں
انتظار زیادہ رہا
😔
🤕
تسلسل آج بھی قائم ہے تجھ سے دوستی کا
یہ تیری بھول ھے کہ تجھے بھول جائیں گے...
بات کہنے کا جو ڈھنگ ھو تو ہزاروں باتیں
ایک ہی بات میں کہہ جاتے ہیں کہنے والے
لیکن ان کے لیے ہر لفظ کا مفہوم ھے ایک
کتنے بے درد ھیں اس شہر کے رہنے والے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain