مسجد بھی کیا عجیب جگہ ہے. جہاں غریب باہر اور امیر اندر بھیک مانگتا ہے بارات میں دولہا پیچھے اور دنیا آگے چلتی ہے جبکہ میت میں جنازہ آگے اور دنیا پیچھے چلتی ہے. یعنی دنیا خوشی میں آگے اور غم میں پیچھے ہو جاتی ہے موم بتی جلا کر مُردوں کو یاد کرنا اور موم بتی بجھا کر سالگرہ منانا عمر بھر بوجھ اٹھایا ایک کیل نے اور لوگ تعریف تصویر کی کرتے رہے. پازیب ہزاروں روپے میں آتی ہے، پر پیروں میں پہنی جاتی ہے اور بِندیا 1 روپے میں آتی ہے مگر پیشانی پر سجائی جاتی ہے. اس لئے قیمت معنی نہیں رکھتی قسمت معنی رکھتی ہے. نیم کی طرح کڑوا علم دینے والا ہی سچا دوست ہوتا ہے، میٹھی بات کرنے والے تو چاپلوس بھی ہوتے ہیں. تاریخ گواہ ہے کہ آج تک نیم میں کبھی کیڑے نہیں پڑے اور مٹھائی میں تو اکثر کیڑے پڑ جایا کرتے ہیں. اچھے راستے پر کم لوگ چلتے ہیں لیکن برے را