آزماٸش ایمان کا حصّہ ہے
اور جس کا ایمان جتنا مضبوط ہوتا ہے نا
اتنی ہی سخت اس کی آزماٸش ہوتی ہے
لیکن آزماٸش اللہ سے اور قریب کر دیتی ہے
اور اسے سزا سمجھنا یا مایوس ہونا
انسان کو اللہ سے دور کر دیتا ہے
اس لیے کبھی آزماٸش کو سزا مت سمجھا کریں
اللہ سے اس پر ثابت قدمی کی دعا مانگا کریں
یقین کریں وہ آپ سے اتنی محبت کرتا ہے کہ
دنیا کی ہر فانی شے آپ سے دور کر کے
آپ کو اپنے قریب کرنا چاہتا ہے
پر ہم انسان پھر بھی نہیں سمجھتے
اور اس فانی دنیا کیلٸے اپنے اللہ کو چھوڑ دیتے ہیں
ابھی بھی وقت ہے سمجھ جاٶ کہ یہ دنیا صرف دھوکہ ہے ہمیشہ نہیں رہنا یہاں
اللہ سے محبت کر کے دیکھو
وہ تمہاری ہر بات کو بہت غور سے سنتا ہے
اور جس سے وہ محبت کرتا ہے نا
اس کا امتحان بھی اتنا ہی سخت لیتا ہے
پر ساتھ کبھی نہیں چھوڑتا
✨🫰🖤
دل برا رکھ کر زبان کا میٹھا بننا
مجھے نہیں آتا،جسے عزت دیتی ہوں
دل سے دیتی ہوں..جس کی
..فکر کرتی ہوں دل سے کرتی ہوں
اگر کہیں سے ہرٹ ہو جاٶں
تو بِنا کوٸی شکایت کیے ان سے
..دور ہو جاتی ہوں
میں اپنا دل صاف رکھتی ہوں پر
جسے ایک بار دل سے چھوڑ دوں نا
پھر کبھی اسے مُڑ کے نہیں دیکھتی
بہت حساس ہوں میں..پر مظبوط بھی ہوں
اپنا ہر دکھ ہنسی میں اڑا دیتی ہوں اور
کسی کو کچھ محسوس بھی نہیں ہونے دیتی
✨🫰🖤
آپ کو کسی روّیے سے تکلیف ہوٸی ہے
تو اس رب کو بتاٸیں
ہر انسان کا دل اسکے ہاتھ میں ہے
وہ اپنی مرضی سے اس کو الٹ پلٹ کر دے گا، آپ اپنے رب کو چھوٹے بڑے بظاہر نظر نہ آنے والے کاموں میں یاد رکھیں گے تو وہ بھی آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا
کیونکہ اک وہی تو ہے جو ہمارے چھوٹے سے چھوٹے دکھ کو بھی سمجھتا ہے اور دور بھی کر دیتا ہے بس ایک بار پکارو تو سہی اپنے رب کو
بیشک وہ ہر مشکل آسان کر دیتا ہے
✨🫰🖤
ہم تب خدا سے رجوع کرتے ہیں جب دنیا بھی رد کر چکی ہوتی ہے، تمام دروازوں سے دھتکارے جانے کے بعد ہم خدا کے در پر دستک دیتے ہیں
خدا ہمیشہ ہمارا سیکنڈ آپشن کیوں ہوتا ہے؟
ہماری اوّلین ترجیح ہمیشہ دنیا ہوتی ہے
اور حیرت کی بات ہے کہ ہم اس پر ذرا بھی شرمندہ نہیں ہوتے
✨🥀
ایسے شخص کو کبھی صفاٸی نہ دیں
جو وجہ اور تفصیل پوچھے بغیر
..آپ کی تذلیل شروع کردے
ایسے لوگ مستقل خاموشی کے حقدار ہوتے ہیں
✨🤍💯
اکیلے رہنا اچھا لگتا ہے..اکیلے رہنے کا مطلب تنہا ہونا نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ
آپ کا ذہن معاشرے سے متاثر یا آلودہ نہیں ہے
✨❤
مایوس وہ ہوتے ہیں جن کو رب پر یقین نہیں ہوتا
مایوس وہ ہوتے ہیں جن کا ایمان کمزور ہوتا ہے
..تم ایسے لوگوں میں ناں ہونا
ہمیشہ اس بات کو یاد رکھنا کہ
تمہارا رب تمہاری پریشانیوں سے بہت بڑا ہے
💫🖤🌹🫰
ہمیں دوسروں کے حقوق اس لیے ادا کرنے ہیں کیونکہ ان کے حقوق ادا کرنا
،ہم پر فرض ہے
اس لیے نہیں کہ وہ ہمارے حقوق
✨ادا کرتے ہیں یا نہیں
قرآن کو دل کی آنکھ سےاگرپڑھا جاۓ
تو صاف نظر آتا ہے کہ اللہ کا سخت
لہجہ صرف کافروں،منافقوں،مشرکوں،اللہ
اور اللہ کے رسولوں کا مذاق اڑانے
والوں اور اللہ کو بھول کر دنیا میں
✨💯مگن ہو جانے والوں کیلٸے ہے

اللہ نے میرا دل ایسا بنایا ہے کہ
کسی کو روتے ہوۓ دیکھ لوں تو
میں خود بھی رونے لگ جاتی ہوں
اپنی دعاؤں میں پوری دنیا کو شامل
کر لینا..ساٸرن بجاتی ساتھ سے گزرتی
ایمبولینس میں پڑے انجان انسان کا
درد محسوس کر کے اداس ہو جانا
دور بہت دور آسمانوں میں جہاز دیکھ
کر اس میں موجود لوگوں کیلٸے دعا
مانگنا اللہ پاک انہیں حفاظت سے اپنے
پیاروں تک لے جانا
تم جانتے بھی ہو؟
جب ایسے دلوں کو چوٹ ملتی ہے
تو کیا ہوتا ہے؟
..دل خالی ہو جاتا ہے، ہر رنگ سے
اور ایسے دلوں کو سنبھالنے میں
✨وقت لگتا ہے
:مولا علی ع کا فرمان مبارک
جاہل نہ تو اپنی کمزوری کو سمجھتا ہے"
نہ تو
نصیحت کرنے والوں کی باتوں کو
✨"..قبول کرتا ہے
اس لیے جاہل سے بحث کرنے سے
بہتر ہے معافی مانگ کے جان چھڑالو
جومخلص ہیں بےوقوف تصورکیےجاتےہیں
یہاں مطلب پرست لوگ عقلمند کہلاتےہیں
کسی دوسرے کیلٸے اپنی زبان پر مچلتے
تلخ لفظوں کو صرف اللہ پاک کی رضا
کیلٸے روک لینےسے آپکو جو بعد میں
سکون ملتا ہے وہ اُس کے سکون سے
کہیں زیادہ ہوتا ہے جو صرف وقتی
طور پر کسی کو اپنی زبان کے تلخ
لفظوں سے بے سکون کرکے خود کو
✨پُرسکون سمجھتے ہیں
جانتے ہو مجھے اللہ سے کیوں محبت ہے؟
کیونکہ میں گنہگار ہوں اور وہ پھر بھی
مجھے دینے سے نہیں تھکتا، میں تھوڑا
سا رو لوں تھوڑا سا صبر کر لوں وہ
انہیں ضائع نہیں ہونے دیتا قبول کر
لیتا ہے میں جتنا بڑا گناہ کر لوں
وہ میری معافی پہ مجھے معاف
بھی کر دیتا ہے اور مجھے کبھی
بھی تنہانہیں چھوڑتا،اس لیےمیں نے
صرف اور صرف اللہ کو اپنا بنایا
کیونکہ اس سے بڑھ کر محبت
ہم سے کوٸی اور نہیں کر سکتا
✨🫰🖤💯
..لوگوں کو معاف کر دیں
..جانے دیں
..بدلے کی آگ میں نہ جلیں
,یہ آگ آپ کے دل کے سبزے کو جلا رہی ہے
,یہ آگ آپ کے دل کی زمین کو دہکا رہی ہے
جو آپ سے آگے نکل گیا ہے، اس سے حسد کرنا چھوڑ دیں
,اس رب کی طرف دیکھیں
جو جلد ہی آپ کو بھی آگے
✨..لے جانے والا ہے
پیچھے وہ نہیں رہ جاتے جو کچھ حاصل نہیں کر پاتے، پیچھے وہ رہ جاتے ہیں
جو سب پا کر یاکچھ نہ پا کر بھی
..اللہ کی محبت حاصل نہیں کر پاتے
آپ بالکل بھی خالی ہاتھ رہ جانے والے نہیں ہیں
✨..کیونکہ اللہ کا ظرف بہت بلند ہے
وہ مانگنے والوں کو دینا جانتا ہے
کیونکہ جو بنا مانگے ہی سب کچھ
دے سکتا ہے وہ مانگنے پر کیسے عطا نہیں کرے گا
اور جس نے اللہ کی محبت پا لی نا
🫰سمجھو اس نے سب کچھ ہی پا لیا
✨❤
یہ ہمیشہ یاد رکھنا کہ
ماں باپ کے سوا کوٸی مخلص نہیں
ہے آپ کے ساتھ، آپ کو آپکے والدین
سے زیادہ محبت کوٸی بھی نہیں
کر سکتا چاہے وہ آپ کا دوست ہو
..آپکا رشتہ دار ہو یا آپکی محبت ہو
اور امید ہمیشہ اپنے رب سے رکھنا
یہاں تک کہ اگر جوتے کا تسمہ بھی
مانگنا ہو تو اللہ کی ذات سے مانگو
کیونکہ وہی ذات ہے جو بہتر عطا
کرنے والا ہے اور تمہارے
عیبوں پہ، تمہاری نیّتوں پہ، تمہارے
اعمال پہ، تمہاری چوری پہ، تمہارے
حوس بھرے دل و دماغ پہ پردہ
✨..ڈالے ہوۓ ہے
جب انسان میں عاجزی پیدا ہو جاتی ہے نا
تو وہ ایک چیونٹی کو بھی بےجا
،نقصان پہچانے سے ڈرتا ہے
...انسان تو بہت دور کی بات ہے
اس کو بھلاٸی کرنے کی اتنی عادت ہوجاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ برا کرنے والوں کا بھی برا نہیں کرتا
اور ایسے انسان کا اللہ کبھی بھی برا نہیں ہونے دیتا
💫🖤🫰
جب تک آپ کے ہاتھ سے خیر تقسیم ہو رہی ہے آپ کے اوپر زوال نہیں آ سکتا
خیر کا مطلب..علم، شعور، اچھا مشورہ، محبتیں، دُکھ میں دلاسہ، مسکرا کر سلام کا جواب، بلا حسد مبارکباد اور اس طرح کی چھوٹی چھوٹی باتیں جن کی وجہ سے مخلوق میں خوشیاں بانٹی جا سکیں
کوشش کیا کریں کہ ہر روز
چھوٹی چھوٹی ہی سہی
پر نیکیاں کرتے رہا کریں
نیکی نہیں کر سکتے تو کم از کم
ایک ایک گناہ یا اپنی کوٸی
بری عادت چھوڑ دیا کریں
اپنے اللہ کے لیے اتنا تو کر ہی سکتے ہیں نا؟
💫🌹🖤🫰
اپنی زندگی میں دینا شروع کر دیں
کسی کو راستہ..کسی کو علم..کسی کو وقت..کسی کو اچھا مشورہ
اور کسی ضرورت مند کو اس کی ضرورت کے مطابق کوٸی پیسے دے دیں
غیر ضروری خواہشات اور دباٶ سے دور رہیں اور یاد رکھیں کہ دینے کی خصوصیت تو ..صرف اللہ پاک کی ہے
جب آپ دینا شروع کر دیتے ہیں نا"
تو آپ کی نسبت ربّ کریم سے
"جڑ جاتی ہے
پھر آپ پریشانی اور ڈپریشن کا شکار
نہیں ہوتے
جتنا زیادہ آپ دینے والے بنیں گے"
اتنی زیادہ آپ کی زندگی میں
"خوشیاں آنا شروع ہو جاٸیں گی
بس آپ طے کر لیں ہر روز
کسی کو کچھ نہ کچھ ضرور دینا ہے
..پر صرف اپنے اللہ کے لیے
کیونکہ صلہ لوگ نہیں بلکہ اللہ دیتا ہے
"اور بیشک وہ بہتر صلہ دینے والا ہے
✨🖤💯
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain