Ye post un ky liye Jo hr time dusro ky aiybo pr nzr rkhty Hain..wsy yh Haq kis ny diya hmy ky dusro ky aib ya buraiyo py nzr rkhy?? Q ham koii apnii zaat ma frishty Hain kyaa? bas dusro ki buriya e nzr aati aur Jo khud frishto waly kaam kr rhy kis ny Haq diya?..insan bazahir jaisy dikhta hy lazmi naii ky wo waisa e ho, ham koun hoty ksi ko judge krny waly?..Islam dusro ky aib chupany ka hukm dta hy naa ky dusro ma buraiya dhundny ka..dusro sy axha pahly apnii islah kr lo..koii insan kisi ka batin naii janta bas woii Janta hy Jo zahir hota hy..To ksi ka zahir daikh ky judge Mt kiya kry ksi ko..
Dusro ki islah krnii e hy tou tmiz sy aram sy Kahi akely ma pyar sy smjany ka hukm hy Islam ma..ksi ko hurt krny ka tou hmy koii haq naii
اللہ طاقت سے نہیں "تقویٰ" سے عزت دیتا ہے،
..جس کا جتناایمان اُس کی اتنی عزت
ایمان ہی فخر و عزت کی چیز ہے
آپ کو تقویٰ مل گیا تو آپ کو عزت مل گٸی، پھر رزق کے دروازے خودبخود کھل جاتے ہیں
پھر کاموں میں آسانیاں بھی خودبخود پیدا ہو جاتی ہیں
✨عزت اللہ کا ہونے سے ملتی ہے
تمہیں جو کچھ بھی دیا گیا ہے
وہ دنیاوی زندگی کا چند روز کا فاٸدہ ہے
اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہت بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے اُن لوگوں کے لیے جو اپنے رب پر ایمان لاتے ہیں
اور صرف اُسی پر توکّل کرتے ہیں
اور جو بڑے گناہوں اور بے حیاٸی کے کاموں سے بچتے ہیں
اور جب انہیں غصہ آۓ تو معاف کر دیتے ہیں
(36,37...سورة الشوریٰ)
اور انسان نہیں جانتا اللہ کب کہاں اور کس طرح اپنے بندے کو اپنے بندوں کے شر سے بچاتا ہے
ہم صرف تعلق ٹوٹتا دیکھتے ہیں مگر اس سے جڑا شر نہیں جانتے
مگر وہ "رب" خوب جانتا ہے
وہ بڑا جاننے والا ہے سینوں کے اندر چھپے رازوں اور نیّتوں کو
✨🌸🫰💯
،منزل کو چھونےسے قبل واپسی ہوجاۓ
بنے ہوۓ کام بگڑ جاٸیں، زندگی سے
کنٹرول چھوٹ جاۓ، حالات حق میں
بہتر نہ ہوں تو انسان کو سمجھ لینا چاہیے کہ اسکے اور اللہ کے درمیان کچھ آگیا ہے
وہ نہ دے کر بتانا چاہ رہا ہے کہ کچھ حاصل کرنے کی کوشش میں تم مجھے پیچھے چھوڑے جا رہے ہو
"وَ مَنْ یَّقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبِّهٖۤ اِلَّا الضَّآلُّوْنَ"
اور کون مایوس ہوگا"
اپنے رب کی رحمت سے
"سواۓ گمراہوں کے
اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں
وہ "غم" جس کے ملنےپر تمہارا رجوع
،اللہ" کی طرف ہو جاۓ"
اس "خوشی" سے لاکھ درجہ بہتر ہے
جس کے ملنے پر تم
اللہ" کو بھول جاٶ"
✨🖤💯
دنیا میں طرح طرح کے لوگ ہوتے ہیں
کچھ برے وقت میں بدل جاتے ہیں
اور کچھ برے وقت کو بدل دیتے ہیں
جب تک طاقت اور اختیار ہو اللہ کی مخلوق پر احسان کرو اور آسانیاں پیدا کرو
کیونکہ انسان کی طاقت اور اختیار
...ہمیشہ باقی نہیں رہتے
اللہ ہم سب کو آسانیاں عطا فرماۓ
✨آمین
صبرِ جمیل یہ ہے کہ
انسان کسی کو خبر نہ ہونے دے
✨اور اپنی تکلیف کو چھپا لے
خود کو ساتھ ساتھ بار بار سمجھایا کریں کہ ہمارے ہاتھ میں صرف کوشش ہے
محنت، کوشش اور دعا مکمل رکھنی ہے
,باقی سب اللہ پر چھوڑنا ہے
✨یقیناً وہ بہترین کارساز ہے
کسی کو کچھ دینا ہی ہدیہ نہیں ہوتا بلکہ
کسی پر غصہ آ جاۓ تو
..اس کا اظہار نہ کرنا
اور کسی کے راز معلوم ہوں
..تو انہیں چھپانا
کسی کو معاف کرنا مشکل ہو
..تو اس کو معاف کر دینا
کسی کی عزت کو تار تار کرنے سے
اپنی زبان کو بچانا بھی ہدیہ ہی ہے
✨بلکہ یہ قیمتی ہدیہ ہے
اگر تم گناہ کرکے تکلیف محسوس کرتے ہو
اور روتے ہو تو کچھ دیر نہیں کہ
تم توبہ کرکے اللہ کے مزید قریب چلے جاٶ
✨🫰🖤
✨اللہ الجبّار ہے
یعنی وہ ٹوٹی ہوٸی ہر چیز کو ٹھیک کر سکتا ہے..اس سے کوٸی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کتنا ہی ٹوٹا ہوا ہے، وہ اسے دوبارہ جوڑ سکتا ہے..آپ اپنی زندگی میں جتنے بھی مساٸل کا شکار ہیں،صرف اپنے اللہ پر بھروسہ کریں اور اسے کہیں کہ سب ٹھیک کر دے
کیونکہ
"اللہ کےلیے تو کچھ بھی ناممکن نہیں"
✨🫰🌸💯
...زندگی بنانی پڑتی ہے
،اس سے لڑنا پڑے گا
ہر روز اک نٸے امتحان، اک نٸی مشکل، اک نٸے تجربے کے لیے تیار رہنا ہوگا
پھر کہیں جا کر یہ گزارنے کے قابل ہوگی
✨🌸
..شِفا تو ہر وقت مانگنی چاہیے
،صرف بیماریوں سے نہیں
حد سے بڑھی ہوٸی خواہشات سے
کسی کے خلاف پیدا ہونے والے بغض اور حسد سے
دل کو گرد آلود کر دینے والی سوچوں سے
ذہنی سکون چھین لینے والے انسانوں سے
✨🤍
کپڑوں جوتوں اور بناٶ سنگھار سے زیادہ
اپنے مطالعہ شعور اور گفتگو پر کام کریں
کوٸی بھی دس سیکنڈ کے لیے آپ کے بناٶ سنگھار سے متاثر ہو سکتا ہے لیکن اس کے بعد آپ کو گفتگو ہی کرنی ہوتی ہے
✨❤
گناہ انسان کا سکون ختم کر دیتے ہیں"
عبادت کی لذت چھین لیتے ہیں
.."چہرے کا نور ختم کر دیتے ہیں
گناہ کو معمولی نہ سمجھا کریں، یہی چھوٹے چھوٹے گناہ بھی آپ کی آخرت تباہ کر سکتے ہیں
✨💯
جب تک اللہ نہ ٹھیک کر دیں تو تب تک جو جیسے چل رہا ہے اس کے ساتھ ویسے ہی چلنا سیکھ لیتے ہیں
تاکہ یہ اداسی، سٹریس، ڈپریشن
اور ان کا تمام خاندان ذرا ہمارے
دل و دماغ میں اپنےخیمے نہ لگا سکے
اور لگا لے تو ہمیں ان کے علاج معلوم ہوں
کیونکہ ہر مرض شفا مانگتا ہے"
"اور ہر شفا علاج کرنے سے ملتی ہے
✨🌸💯
خلوص اور اچھاٸی صرف الفاظ میں نہیں
اپنی نیّت اور فطرت میں بھی پیدا کریں
تاکہ آپ لوگوں کے عیب نہیں
✨..ان کی خوبیاں دیکھ پاٸیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain