..شِفا تو ہر وقت مانگنی چاہیے ،صرف بیماریوں سے نہیں حد سے بڑھی ہوٸی خواہشات سے کسی کے خلاف پیدا ہونے والے بغض اور حسد سے دل کو گرد آلود کر دینے والی سوچوں سے ذہنی سکون چھین لینے والے انسانوں سے ✨🤍
کپڑوں جوتوں اور بناٶ سنگھار سے زیادہ اپنے مطالعہ شعور اور گفتگو پر کام کریں کوٸی بھی دس سیکنڈ کے لیے آپ کے بناٶ سنگھار سے متاثر ہو سکتا ہے لیکن اس کے بعد آپ کو گفتگو ہی کرنی ہوتی ہے ✨❤
گناہ انسان کا سکون ختم کر دیتے ہیں" عبادت کی لذت چھین لیتے ہیں .."چہرے کا نور ختم کر دیتے ہیں گناہ کو معمولی نہ سمجھا کریں، یہی چھوٹے چھوٹے گناہ بھی آپ کی آخرت تباہ کر سکتے ہیں ✨💯
جب تک اللہ نہ ٹھیک کر دیں تو تب تک جو جیسے چل رہا ہے اس کے ساتھ ویسے ہی چلنا سیکھ لیتے ہیں تاکہ یہ اداسی، سٹریس، ڈپریشن اور ان کا تمام خاندان ذرا ہمارے دل و دماغ میں اپنےخیمے نہ لگا سکے اور لگا لے تو ہمیں ان کے علاج معلوم ہوں کیونکہ ہر مرض شفا مانگتا ہے" "اور ہر شفا علاج کرنے سے ملتی ہے ✨🌸💯
رمضان بارش کی مانند ہے، لیکن بارش ہر جگہ زراعت پیدا نہیں کر سکتی..اس کے لیے زمین کو نم اور زرخیز ہونے اور مناسب حالات کی ضرورت ہوتی ہے اگر دل مردہ،سخت اور پتھر کی مانند ہو تو رمضان کی بارش اور قرآن کی بارش کا اس پر کوٸی اثر نہیں ہوگا..اس طرح ہم خود کو رمضان میں خالی محسوس کریں گے رمضان کی تیاری کے لیے سب سے پہلے اس مردہ دل کو زندہ کرنا ضروری ہے لیکن دل کو کیا چیز زندہ کرے گی؟ وہ دوا کیا ہے جو دل کو پگھلا دے؟ وہ چیز جو سب سے سخت" اور سرد دل کو پگھلا دیتی ہے "وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر اور قرآن پاک ہے استغفار کریں زیادہ سے زیادہ توبہ کریں اپنے رب سے معافی مانگیں اپنے ہر گناہ کی جو جانے انجانے میں ہوۓ وہ بہت رحیم و کریم ہے" ✨"کبھی خالی نہیں لوٹاۓ گا
جس طرح ایک ناقص گھر کو اسی لیے توڑ دیا جاتا ہے تاکہ اس کی جگہ بہترین، مضبوط اور خوبصورت گھر تعمیر کیا جا سکے اسی طرح بسااوقات آپ کی زندگی کی ٹوٹ پھوٹ اور توڑ پھوڑ اس لیے ہوتی ہے تاکہ آپ کو کمال، عروج، بہتری، بلند مرتبہ اور مضبوطی عطا ہو ✨..پس ناموافق حالات پر صبر کیجیے
اللہ دے دے تو شکر کیا کریں اور چھین لے تو شکر اور صبر دونوں کیا کریں اللہ نے اگر آپ سے کچھ چھینا ہے تو اس میں بھی حکمت ہے جو میں اور آپ نہیں سمجھ سکتے اس رب کے سارے فیصلے حکمت سے بھرے ہیں ہم انسانوں کے پاس کہاں ہے سمجھ کہ ہم ہمارے رب کے فیصلوں کو سمجھ سکیں بس یہ یقین رکھیں اللہ کے ہر فیصلے میں ہمارے لیے خیر ہوتی ہے ✨🫰🖤
,علم یہ طے کرتا ہے کہ کیا کہنا ہے ,تربیت یہ طے کرتی ہے کہ کیسے کہنا ہے ,طرزِعمل یہ طے کرتا ہے کہ کس قدر کہنا ہے اور دانشمندی یہ طے کرتی ہے کہ کہنا بھی ہے یا نہیں ✨
..ہمیشہ دعا کرو آپ کی آنکھیں بہترین کو دیکھیں دل بدترین کو معاف کر دے دماغ برے کو بھلا دے اور روح کبھی ایمان نہ کھوۓ ✨آمین یا رب العالمین 🌙 رمضان مبارک
لوگ سمجھتے ہیں ہم جو چاہیں کر سکتے ہیں وہ یہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالٰی چاہے ،تو یہ اختیار بھی تم سے چھین سکتا ہے ..اس کے فیصلوں کو قبول کرنا سیکھیں ✨وہ تمہارے حق میں بہترین ہی کرتا ہے