Damadam.pk
Secret_Admirer's posts | Damadam

Secret_Admirer's posts:

Secret_Admirer
 

اور سوچو جس شخص نے اللہ پاک کے ہر فیصلے پہ سر جھکانا سیکھ لیا اور صبر کر لیا
اسے پھر دنیا کی کونسی چیز توڑ سکتی ہے
بس لوگوں کا ڈر ختم ہو جاتا ہے، اور اُن کی باتیں دکھ نہیں دیتی کیونکہ تب دل یہ سوچ کر مطمٸن ہو چکا ہوتا ہے کہ
🫰"بس اللہ پاک کافی ہے ہمارے لیے"
..پھر لوگ کیا سوچتے ہیں
..کیا بولتے ہیں.. اور کیا کرتے ہیں
✨"فرق نہیں پڑتا اس سے"

Secret_Admirer
 

برداشت ایسی مضبوط شے ہے کہ
پتھر پلٹ کر
مارنے والے کے منہ پر جا پڑتے ہیں
💫🍁💯

Secret_Admirer
 

..اللہ معاف کرتا ہے"
..ہم انسان معاف نہیں کرتے
یہ سارے گڑھے جس میں ہم گرے ہوۓ ہیں
یہ اللہ نے نہیں کھودے، ہمارے ہی کھودے ہوۓ ہیں
اللہ تو عیب پر پردہ ڈالنےوالا بخشنے والا ہے
اس کی سب سے بڑی صفت ہی
💫❤️"بندے سے اس کی محبت ہے

Secret_Admirer
 

ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ
آپ کے بارے میں برا گمان کریں
اور کچھ لوگ آپ کو
بارش کے پانی سے زیادہ پاکیزہ سمجھیں
اور یہ سب آپ کو کوٸی فاٸدہ نہیں پہنچا سکتے اور نہ ہی نقصان پہنچا سکتے ہیں
اہم بات یہ ہے کہ
..آپ کی حقیقت کیا ہے"
اور اللہ تعالٰی آپ کے بارے میں کیا جانتا ہے؟
✨🫰💯

Secret_Admirer
 

✨..دل کو مارے بغیر نور نہیں ملتا
دل کو مارنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اپنے اندر جینے کی اُمنگ چھوڑ دو..اس کا مطلب یہ ہے کہ
ایسی خواہشات کو دبا لو، چھوڑ دو جو تمہیں اپنے رب سے دور کردیں
اپنے نفس کو اپنا غلام بنا لو، نا کہ نفس کے غلام بن جاٶ
اپنے رب کے حکم کے آگے سر جھکا دو
'..یہ ہے دل کو مارنا'
اور جب تک دل کو مار کر اپنے نفس پر قابو نہیں پایا جاتا، نُور نہیں ملا کرتا
اور جس کو نُور مل جاۓ
اُسے پھر کسی چیز کی طلب نہیں رہتی
💯💯💯💯💯
مجھے اب کسی چیز کی طلب نہیں
اپنے اللہ کیلٸے سب کچھ قربان
جب اللہ کا ساتھ ہے تو مجھے کسی اور ساتھ کی ضرورت نہیں
💫🖤🫰

Secret_Admirer
 

مولا مشکل کشا امیرالمومنین علی ابنِ ابی طالب علیہ السَّلام کی ایک خوبصورت دعا ہے کہ
"میرے معبود میری عزت کے لیے یہی کافی ہے کہ میں تیرا بندہ ہوں
اور میرے فخر کے لیے یہی کافی ہے
کہ تو میرا پروردگار ہے
اے اللہ! تو ایسا ہے جیسا کہ میں چاہتا ہوں، بس مجھے ویسا بنا دے
جیسا کہ تو چاہتا ہے
✨آمین یا رب العالمین
رجب۱۳ جشنِ ولادت
مولا علی علیہ السَّلام تمام مومنین کو بہت بہت مبارک ہو
❤️🌹🎉

Secret_Admirer
 

اللہ کی مصلحتیں سمجھنے والوں کے دل"
🖤🫰"ضدی نہیں ہوا کرتے

Secret_Admirer
 

ایک بار جب یہ اشک اللہ کے سامنے بہنے لگیں
اور یہ ہاتھ مانگنے کے لیے اللہ کے آگے اُٹھنے
لگیں نا
تو پھر اللہ کبھی اِن ہاتھوں کو لوگوں کے آگے پھیلانے نہیں دیتا
اور نہ ان آنکھوں کو کسی کے سامنے تر ہونے دیتا ہے
💫🖤

Secret_Admirer
 

🖤اللہ کا رنگ🖤
اللہ کے رنگ میں رنگ جانے کا مطلب یہ نہیں کے آپ دنیا چھوڑ دیں
آپ نے دنیا میں رہ کر ہی تو ثابت کرنا ہے کہ آپ کو اللہ سے کیسی محبت ہے
بس دل میں یہ جزبہ رکھیں کہ اللہ کی پسند اور رضا کو سب سے پہلے رکھنا ہے
!اور اس پہ سمجھوتا نہیں کرنا
پھر چاہے وہ پردہ ہو،نماز ہو"
✨"یا دل کی خواہش
💫🖤🫰

Secret_Admirer
 

میں نے بہت لوگوں کو ہدایت کا طلبگار پایا ہےمگر وہ ہدایت کا مطلب نہیں سمجھتے، ہدایت کوشش اور عمل مانگتی ہے
ہدایت نافع علم سے جڑی ہے یعنی قرآن، جو لوگ اِسکو پابندی سے تھام لیتے ہیں وہ ہدایت کی راہوں پر سفر کرنا شروع کر دیتے ہیں اور پھر یہ سفر انسان کو دونوں جہانوں میں کمال بخشتا ہے
قرآن کی پابندی سے مراد اِسکو مضبوطی سے تھامنا ہے، اس کو سمجھ کے پڑھنا کے وہ ہم سے کیا کہہ رہا ہے
تبھی آن لوگوں کی طرح ہدایت ملے گی
جن پر رب نے انعام کیا تھا
بس قرآن پاک کو غور سے اور
سمجھ کے پڑھنا شروع کرو
کیونکہ اس کا ایک ایک لفظ
✨ہمارے لیے ہدایت کا خزانہ ہے
🖤

Secret_Admirer
 

کتنے لوگ ایسے ہیں جو زمین پر مشہور ہیں
..مگر آسمان پر گمنام
اور کتنے ایسے بھی ہیں جو زمین پر گمنام ہیں
مگر آسمان پر مشہور
✨..عزت تقویٰ سے ہے، قوت سے نہیں
🖤

Secret_Admirer
 

!..اے بنتِ حوا
..خود کو اس کتاب کی طرح مت بناٶ
جسے ہر کوٸی وقت گزاری کیلٸے پڑھتا ہے،
جو ہر کسی کو آسانی سے میسّر ہو
..اور جسے پڑھ کر انسان بھٹک جاۓ
بلکہ خود کو اس کتاب کی طرح بناٶ
..جو غلاف میں لپٹی ہوتی ہے'باپردہ
جسے پڑھنے کیلٸے انسان خود کو پاک کرتا ہے، جسے پڑھ کر انسان راہِ راست حاصل کرتا ہے
🖤

Secret_Admirer
 

میں اب رشتے نہیں بناتی،نہ کوٸی میرا ہے
نہ مجھے کسی سے محبت ہے
اگرکوٸی مجھ سے بات کرتا ہےتو میں مسکرا کر جواب دیتی ہوں
اگر کوٸی بات نہیں کرتا تو میں سارا دن بغیر کچھ بولے خوشی سے رہ سکتی ہوں
سچ پوچھو تو اب یہ رشتے ناطے دوستیاں اب مجھے فضول لگتی ہیں
میں ان کے بغیر خوش رہ لیتی ہوں
اب مجھےکسی سےکوٸی امیدنہیں ہے،کافی مضبوط بن چکی ہوں
ہاں میں اپنے ساتھ بہت خوش ہوں کیونکہ میرے ساتھ وہ ذات پاک ہےجو مجھےکبھی بھی تنہا نہیں چھوڑتی،میرا رب مجھےزیادہ دیر پریشان نہیں رہنے دیتا وہ مجھےبہت غور سے سُنتا ہے
میری زندگی کا مقصد بس اپنے رب کو راضی رکھنا ہے میں اپنے اور اپنے اللہ کے درمیان کسی کو نہیں آنے دینا چاہتی اب
مجھے نہیں ضرورت کسی کی
لوگ کہتے ہیں میں بےحس ہوں پر میں جانتی ہوں مجھ میں احساس ہے
پر اب اپنے احساس کسی پہ عیاں نہیں ہونے دیتی
✨🖤

Secret_Admirer
 

وہ رب مکمل طور پر آزماٸش میں مبتلا نہیں کرتا
کہیں نہ کہیں کوٸی دروازہ کھلا ضرور رکھتا ہے، جہاں سے رحمت کی ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں کی طرح آ کر دل کو پُرسکون کرتی رہتی ہے
کوٸی نہ کوٸی آسانی مشکل کے ساتھ موجود رہتی ہے
💫🖤

Secret_Admirer
 

ہر کسی کی نعمتیں بھی الگ ہیں، ہر کسی کی آزماٸشیں بھی
ہر کسی کی کہانی الگ ہے، سبق الگ ہے
کبھی کسی اور کو دیکھ کر یہ مت سوچیں کہ میں محروم ہوں
آپ پر بھی آپ کے رب کی بہت عطا ہے
✨🖤💯

Secret_Admirer
 

!اللہ کو بتایا کریں
اپنے دل کی کیفیت اسے بتایا کریں کہ
..آپ کیا محسوس کر رہے ہیں
..کتنی تکلیف میں ہیں
آپ یقین کریں وہ بہت پیار سے سُنے گا
اسکے سامنے رو لینے سے آپ کے دل میں سکون اترے گا
کبھی سوچا ہے کہ ہم اپنے اللہ سے بات کر لیتے ہیں اسکے آگے رو لیتے ہیں تو کیسے ایک الگ ہی سکون مل جاتا ہے
کیونکہ وہ بہت غور سے ہمیں سُنتا ہے اور پھر ہمارے دل میں سکون بھر دیتا ہے
بیشک وہ دلوں کا ہمراز ہے
وہ سب کچھ جانتا ہے پھر بھی ہمیں سُننا چاہتا ہے
💫🖤

Secret_Admirer
 

تَبٰرَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ
وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌ۝
بڑی شان ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں ساری بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے.. (سورہ الملک)
اللہ کے منصوبے ہمارے گمان سے باہر ہیں..آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ آپ کا رب کیا کچھ کر سکتا ہے..وہ ایک لمحے میں آپ کی زندگی کے صفحات آپ کی حمایت میں پلٹ سکتا ہے
آپ کی زندگی جو ابھی الٹ پلٹ ہوٸی پڑی ہے، وہ اسے ترتیب دے کر سیدھا کر سکتا ہے۔تو آپ اتنے گھبراۓ ہوۓ کیوں ہیں؟
کیا آپ کو اپنے خالق کے وعدوں پر یقین نہیں ہے؟
اللہ بہت مہربان ہے وہ بس ہمارے صبر اور یقین کو آزماتا ہے
اور جو لوگ اپنے رب پر اندھا یقین رکھتے ہیں اور صبر کرتے ہیں،اللہ اُنہیں کیلٸے معجزے کرتا ہے
اور بےشک وہ تو ہر چیز پر قادر ہے
✨جیسے چاہے انجام کو بدل سکتا ہے
💫🖤🫰💯

Secret_Admirer
 

Ma kabii kabii soxhti hu ki mjy Kya hy? koii Jou mrzi krta rhy sb ky apny amaal hain sb apna axha bura janty han.,pr fir khyal ata ki Allah ny hmy asaaniya paida krny ka kaha hy means Jo chiz Jo glt bat hmary samny ho rhii uss ma hmari bi ak azmaish chupi hotii ky ham ussy rokty ya nai,mny kahi prha tha ki
ہمیں زمین پر ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کیلٸے بھیجا گیا ہے تا کہ ہم سب ایک دوسرے کو خیر کی راہ پر رکھ سکیں انسانوں کو اللہ کے قریب کر سکیں
اور اگر ہم یہ آسانیاں تقسیم نہیں کر سکتے تو اپنی زندگی کی اہم عبادت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں
Jo ilm Tum ko hasil hy uss ko bantna sikho,ik tou agla insan kxh sikhy ga ya fir ap ko kxh sikhny ko mil jae ga..hr waqt apna nai kbi kbi dusro ka bi axha soxh lyna chai but sirf Apny Allah ky liye..✨

Secret_Admirer
 

Jab ham janty han ky Quran pak aik saxhi kitab hy jis Ko koi jhutla nai skta..tou isi kitab ma Allah hmy bar bar Sabr ka kah rha hy ki ma Sabr krny walon ky Sath hu..aur ak surah ma 2 bar Allah ny kaha
" ِفَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا۝"
"اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاؕ۝"
سو بےشک مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے۔
بےشک مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے
Tou kya apny Allah py itna bi bhrosa nai kya ki jb wo bar bar apni kitab ma hmy kah rha hy mushkil ky sath asani bi hy..tou fir q hoty ho na umeed? Q dua mangna chour daty ho?Bas itna e yqeen hy us Rehman py?
Jb wo kah rha hy,
"سب کچھ چھوڑ کر اندھا اعتبار کر لو مجھ پہ
یقین رکھو!میں اپنے وعدوں کا بڑا سچا ہوں"
Tou jaha itna Sabr kiya waha Thora aur nai kr skty?
bas Sabr kro aur yqeen rkho apny Rab py✨

Secret_Admirer
 

!اے اجنبی
تم فیشن پرستی کے دور میں سادگی کی جانب،
لغویات کی محفل میں خشیت الٰہی کی طرف،
بد اخلاقی کے اس ہجوم میں کردار و عمل کی سمت،
مادیت پسندی کے اندھیرے میں نور الٰہی کی متلاشی،
باطل پگڈنڈیوں سے بچ کر صراطِ مستقیم کی راہ پر تنہا تنہا قدم اٹھاتی ہو!
اک محرم کا احساس رکھتی ہو، وہ جو اوپر بہت اوپر عرش پر مستوی تمہیں دیکھ رہا ہے،
✨!اس نے تمہیں بچا لیا
"اے اجنبی! "وہ تم سے محبت کرتا ہے
💫🖤🫰💯