Damadam.pk
SeddiGondal's posts | Damadam

SeddiGondal's posts:

SeddiGondal
 

ہر ابتداء سے پہلے ،ہر انتہا کے بعد
ذات نبی ﷺ بلند ہے ، ذات خدا کے بعد
دنیا میں احترام کے قابل ہیں جتنے لوگ
میں سب کو مانتی ہوں،مگر مصطفی ﷺ کے بعد
Thursday 6 october 2022
Time 12:50pm

SeddiGondal
 

رَبَّنَآ اٰتِنَا فِى الـدُّنْيَا حَسَنَةً وَّّفِى الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّّقِنَا عَذَابَ النَّارِ
🌹🌹🌹
اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں نیکی اور آخرت میں بھی نیکی دے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا
(سورۃ البقر
Thursday 6 October 2022
Time 5:36am

SeddiGondal
 

کیا لکھوں میں محمد ﷺ کی شان میں،
سب کچھ تو لکھ دیا ہے خدا نے قرآن میں
Wednesday 5 October 2022
Time 5:37am

SeddiGondal
 

والدین کبھی بھی عمر یا بڑھاپے سے بوڑھے نہیں ہوتے،یہ تب بوڑھے ہوتے ہیں جب انکی اولاد کو کوئی رنج پہنچائےیا اولاد انہیں رنج پہنچائے😕
🍁🍁🍁
Tuesday 4 October 2022
Time 5:33am

SeddiGondal
 

اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ- ❤
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.❤
Monday 3 October 2022
Time 5:32am

SeddiGondal
 

🌺﷽ 🇯🇺🇲🇦 🇲🇺🇧🇷🇰🇦﷽🌺
𝐀𝐬𝐬𝐚𝐥𝐚𝐦 𝐎 𝐚𝐥𝐚𝐢𝐤𝐮𝐦 🥀
_جمعہ مبارک ❤️🌸
"لاَّ إِلَـهَ إِلاَّ أَنتَ سُبْحَـنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ الظَّـلِمِين○َ
"ﷲﷻ ہم سب کى مشکلوں کو دور کرے"
آمین️🤲❤️
✨🦋𝐉𝐮𝐦𝐦𝐚𝐡 𝐌𝐮𝐛𝐚𝐫𝐚𝐤🦋✨
💓🥀✨😇’
🕌┏━━━﷽━━━━┓🕌
🕋𝙅𝙪𝙢𝙢𝙖 𝙈𝙪𝙗𝙖𝙧𝙖𝙠🕋
🕌┗━━━ ﷽━━━━┛🕌
اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ- ❤
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.❤

SeddiGondal
 

شادی کے بعد اس کے,, پا پا,,,نےاپنی اکلوتی بیٹی کا خاوند ہونے کی وجہ سے چالو بزنس ہی میرے حوالے کیا...
آج کل میں سسر کی دی ہوئی منڈی موڑ پہ چاٹ سموسے کی چھوٹی سی دوکان چلارہا ہوں..خدا کا شکر ہے اچھا گزارہ ہورہا ہے...
اور میرے سسر نے ان دنوں لاری اڈے کے باہر پکوڑوں کی ریڑھی لگا رکھی ہے..................
The 🔚

SeddiGondal
 

واہ جی واہ..اداکاری تو کوئی تم سے سیکھے استاد جی,,
اس کے الفاظ ہتھوڑے کیطرح میری کھوپڑی پہ لگ رہے تھے..میں شرمندگی اور بے عزتی کی شدت سے رونے ہی لگ گیا..
اس نے اچانک دھکا دیکر مجھے پیچھے رکھی کرسی پہ گرادیا...وہ میرے نزدیک آکر مجھے کان سے پکڑکر مجھ پہ جھک گئی...پھر ٹھوڑی سے پکڑ کر میرا چہرہ اٹھایا..اس کی چیونگم کی خوشبو میرے نتھنوں سے ٹکرارہی تھی...
میرے کان کے ساتھ منہ لگا کر اس نے جارحانہ انداز میں کہا..
,,کل ماں کو رشتے کیلیۓ ہمارے گھر بھیجنا اوکے,,
میں حیرت و بے یقینی سے اچھل پڑا بے اختیار میرے منہ سے نکلا....
,,کیا,,
اگلے دن اماں انکے گھر چلی گئی...واپسی پہ بہت خوش تھی انہوں نے اماں کو بہت محبت دی تھیی اور رشتہ بھی پکا ہوگیا تھا.....
شادی کے بعد اس کے ,,,پا پا,,,
Continue

SeddiGondal
 

کہ جس دن اس کو میری دو ٹکے کی حیثیت کا پتہ چل گیا..سیدھی کک لگاتی اور شاید پٹائی بھی کرتی...ویسے بھی وہ بڑے باپ کی اکلوتی بیٹی تھی دماع عرش پہ ہی رہتا تھا.....
ایک روز صبح جب میں میلے کچیلے کپڑوں میں سروس سٹیشن پر گاڑی دھونے پہ جتا ہوا تھا اچانک کسی نے پیچھے سے میرے کندھے پہ ہاتھ رکھا...جیسے ہی میں نے پیچھے مڑکر دیکھا....میرا دل دھڑکنا بھول گیا..حلق خشک ہوگیا اور رنگت ایسی کہ کاٹو تو لہو نہیں...
سامنے وہ بڑے سٹائل سے کولہو پہ ہاتھ رکھے کھڑی تھی اور حسب_عادت چیونگم چبارہی تھی....
,,ڈاکٹر صاحب کیا حال ہے,,وہ طنزیہ لہجے میں بولی....
میں ہونقوں کی طرح اس کا منہ تکنے لگا ..منہ سے آواز ہی نہیں نکل رہی تھی اس نے مجھے رنگے ہاتھوں پکڑلیا تھا اسے میری دو ٹکے کی حیثیت کا پتہ چل گیا تھا....
,,تم تو یار بہت بڑے فنکار نکلے ..
Continue

SeddiGondal
 

میں بہت خوش تھا...ہم ساری رات ایک دوسرے کو ایس ایم ایس کرتے رہے...
میں نے اس سے جھوٹ بولا کہ میڈیکل کا سٹوڈنٹ ہوں اور ڈیڈی بھی ڈاکٹر ہیں...
اس نے بتایا کہ اس کے پاپا بہت بڑے بزنس مین ہیں جو بزنس کیلیۓ زیادہ تر دوبئی ہوتے ہیں....میری تو گویا لاٹری ہی نکل آئی تھی..
آہستہ آہستہ ہماری دوستی گہری ہوتی گئی..ہم ایک دوسرے سے ملنے لگے..میں اسے واقعی ہی شدت سے چاہنے لگا...
اللہ بھلا کرے سروس سٹیشن کے مالک کے بیٹے کا..جو میرا دوست بن گیا تھا...ہر ملاقات پہ جانے کیلیۓ اس کا سوٹ,شوز,قیمتی گھڑی,موبائل ,گلاسز اور گاڑی لیکر جاتا...
مجھے اپنا آپ مرزاظاہردار بیگ لگ رہا تھا مگر کیا کرتا مجبوری تھی..
یہ کوئی فلمی سٹوری تو تھی نہیں کہ وہ میری اصلیت جان کر گلے لگاتی..رئیل لائف کا قصہ تھا مجھے پتہ تھا کہ
Continue

SeddiGondal
 

محبت روگ ھے جاناں💘
میٹرک تھرڈ ڈویژن میں پاس کرکے ادھر ادھر مزدوری کرتا تو اتنی دیہاڑی بن جاتی کہ ہم ماں بیٹے کا دو وقت کی دال روٹی کا بندوبست ہوجاتا..ان دنوں میں ایک سروس سٹیشن پہ نوکری کررہاتھا..سارا دن لوگوں کی گاڑیاں دھوتا...چٹھی والے دن پارکوں,بازاروں کے چکر لگاتا کہ شاید کوئی لڑکی تھوڑی بہت لفٹ دےدے ...زندگی کا بڑا مقصد ہی یہی تھا..خدا نے شکل وصورت اچھی دی تھی مانگے کے کپڑوں میں سوٹڈ بوٹڈ ہوکر لڑکیاں متوجہ ہوجاتیں....
اس کو پہلی بار میں نے سپرجناح میں شاپنگ کرتے دیکھا تھا اس کے ساتھ ایک اور لڑکی بھی تھی ...اس نے مسکراکر میری طرف کیا دیکھا کہ میں حسب عادت پیچھے ہی لگ گیا..
شاپنگ کرکے وہ دونوں نئے ماڈل کی گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئیں مگر اس سے پہلے میں نے اس سے موبائل نمبر حاصل کیا تھا..
یہ آج کے دن کی بہت بڑی کامیابی تھی

SeddiGondal
 

جن کے آنے سے روشن ہوۓ دونوں جہاں
اُن ﷺ کے قدموں کی برکت پہ لاکھوں
سلام 😍♥


SeddiGondal
 

*اعوذ بالله من الشیطن الرجیم*
*بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ اارَّحِيم*
*السَـلاَمُ عَلَيــْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَاتُۃ*
❤ *صلی اللہ علیہ وسلم*❤
*حدیث مبارک ہے کہ جو مجھ پر ایک مرتبہ درود پاک پڑھتا ہے اللہ اُس پر دس رحمت نازل فرماتا ہے*💐
*اللہ پاک ہمیں اپنے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود پاک پڑھنے کی توفیق عطا کرے*
*آمین*
❤💞❤💞❤💞❤
*درود ابراهيمي*
*اللَّهُمَّ صَلِِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ*
*كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ*
*.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*
*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ*
*كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ*
*.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ...☞◆*❤🤲

SeddiGondal
 

یہ جو ہاتھ ہوتے ہیں ماوُں کے،
یہ تھکتے ہیں پر رُکتے نہیں،
انہیں دھوپ چھاؤں کی نہ کوئی فکر،
یہ محبت بانٹنتے تھمتے نہیں،
یہ جو پھول سا ماں کا لمسِ ہے،
یہ جو میٹھی سی ہے ڈانٹ بھی،
انہیں جب بھی میں محسوس کروں،
میرا شُکر بڑھتا ہے اور بھی !🤍🤍
🥀💫🥀💫🥀💫

SeddiGondal
 

آٹھ سالہ بچے کی ماں انتقال کرگئی، والد نے دوسری شادی کر لی...
ایک دن باپ نے بیٹے سے پوچھا! بیٹا نئی والی ماں ٹھیک تھی یا پرانی والی؟
بیٹے نے معصومیت سے جواب دیا! پرانی والی ماں جھوٹی تھی نئی والی سچی ہے.
باپ نے پوچھا! وہ کیسے؟
بیٹا بولا: جب بھی میں کوئی شرارت کرتا، تو ماں کہتی تھی! بیٹا آج میں تجھے کھانا نہیں دوں گی، لیکن جب بھی کھانے کا ٹائم ہوتا، سب سے پہلے میرے ہاتھوں کو دھلاتی اور اپنے ہی ہاتھوں سے مجھے کھانا کھلاتی.
نئی والی ماں نے ایک بار کہا تھا! اگر شرارت کی تو کھانا نہیں ملے گا، آج میں نے شرارت کی ہے صبح سے بھوکا اور پیاسا رکھا ہے.😭😭😭😭😭😭
اللّٰہ پاک سب کی ماؤں کو سدا سلامت رکھیں، جن کے والدین اِس دنیا میں نہیں ہیں اُن کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور جن کے والدین زندہ ہیں، اللّٰہ پاک اُن کی عمر دراز کریں اور سدا سلامت رکھیں

SeddiGondal
 

🌺﷽ 🇯🇺🇲🇦 🇲🇺🇧🇷🇰🇦﷽🌺
𝐀𝐬𝐬𝐚𝐥𝐚𝐦 𝐎 𝐚𝐥𝐚𝐢𝐤𝐮𝐦 🥀
_جمعہ مبارک ❤️🌸
"لاَّ إِلَـهَ إِلاَّ أَنتَ سُبْحَـنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ الظَّـلِمِين○َ
"ﷲﷻ ہم سب کى مشکلوں کو دور کرے"
آمین️🤲❤️
✨🦋𝐉𝐮𝐦𝐦𝐚𝐡 𝐌𝐮𝐛𝐚𝐫𝐚𝐤🦋✨
💓🥀✨😇’
🕌┏━━━﷽━━━━┓🕌
🕋𝙅𝙪𝙢𝙢𝙖 𝙈𝙪𝙗𝙖𝙧𝙖𝙠🕋
🕌┗━━━ ﷽━━━━┛🕌

SeddiGondal
 

پھر میں نے ڈاکٹر کو بتایا کہ ڈاکٹر صاحب مجھے میری دوست نے کہا تھا کہ تم درود شریف پڑھو تو میں رات کو سونے سے پہلے تین سو بار نبی پاک حضرت مُحَمَّد مصطفٰی ﷺ پر درود بھیج کر سوتی تھی،
اور یہ سب درود کی برکتوں سے مجھے اس جان لیوا بیماری سے شفا ملی ہے۔
اب وہ الحَمْدُ ِلله مکمل صحت یاب ہے، اسے کوئی تکلیف نہیں ہے، گھر کے کام بھی باقاعدگی سے کرتی ہے اور بچوں کو بھی سنبھال رہی ہے۔ جیسے اسے کوئی بیماری تھی ہی نہیں۔
Complete

SeddiGondal
 

میں کہیں سے انجیکشن بھی نہیں لگوارہی۔
اب وہ بہت گھبرا گٸ اور اس نے ڈاکٹر سے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کیا بات ہے؟ آپ مجھے کیوں کنفیوز کر رہے ہیں؟ تو ڈاکٹر نے کہا کہ میں آپ کی پرانی رپوٹس دیکھ رہا ہوں جس پر آپ کو چھ سے آٹھ ماہ تک کا ٹائم دیا ہوا ہے اور اس پر آپ کے دستخط بھی ہیں اس نے کہا جی مجھے معلوم ہے۔
پھر ڈاکٹر نے کہا کہ اب میں آپ کی نٸ رپوٹس دیکھ رہا ہوں جس میں ہر چیز پازیٹیو آرہی ہے یعنی کہ اس بیماری کا کوئی وجود ہی نہیں ہے آپ میں۔
وہ کہتی ہے کہ میں نے اس وقت کچھ نہیں دیکھا کہ میں ڈاکٹر کے پاس بیٹھی ہوں یا ہاسپٹل میں ہوں۔ میں اسی وقت کرسی سے اٹھی اور وہیں زمین پر سجدے میں گِر گٸ اور اتنا روئی اتنا روئی کہ جب رو رو کر میرے آنسو تھم گۓ تو مجھے تسلّی دے کر سب نے اٹھایا۔
Jaari

SeddiGondal
 

ایک دم رک کر اس کا نام پوچھا اور پھر اس کے شوہر کا نام پوچھا تو اس نے اثبات میں سر ہلادیا، پھر وہ حیرت سے آپس میں سرگوشی میں کچھ کہنے لگے کہ یہ رپوٹس تو انہی کی ہیں اور اس سے کہا کہ آپ میرے ساتھ اندر ڈاکٹرکے پاس آئیں۔
وہ اندر گٸ تو ڈاکٹر نے اس کی رپوٹس کی اسکینگ کی اور اسے بغور دیکھنے لگے، پھر اس سے کہا کہ آپ اس طرف آکر بیٹھیں وہ ڈاکٹر کے قریب والی کرسی پر جاکر بیٹھ گٸ، ڈاکٹر بہت غور سے اور حیرت زدہ ہوکر کبھی اس کو دیکھتا اور کبھی اس کی رپوٹس کو، پھر ڈاکٹر نے پوچھا کہ آپ کہیں اور سے بھی علاج کروا رہی ہیں کیا؟ اس نے کہا نہیں! یہاں سے علاج ہورہا ہے اور بس اسلام آباد میں ایک جگہ دیکھایا تھا تو انھوں نے آپ کے پاس بھیج دیا۔
پھر ڈاکٹر نے کہا کہ اچھا کہیں سے انجیکشن لگوا رہی ہیں؟ تو اس نے کہا کہ نہیں!
Jaari

SeddiGondal
 

اور روز جتنا ہوسکتا درود شریف بھیجتی سرورِ کونین خاتم الانبیاء حضرت مُحَمَّد ﷺ پر۔
کچھ دنوں بعد اس کو اپنے اندر کچھ بہتری محسوس ہونے لگی، وہ سمجھی کہ دواٶں کی وجہ سے میری طبیعت ٹھیک ہورہی ہے، تین ماہ بعد وہ ڈاکٹر کو واپس چیک اپ کروانے کے لۓ گئی، اس نے جانے سے پہلے پھر مجھے فون کیا اور وہ بہت زیادہ گھبرائی ہوئی تھی کہ پتہ نہیں اب کیا رپوٹس میں آۓ گا، میں نے اسے پھر تسلّی دی کہ تم نبی پاک ﷺ پر درود بھیجتی ہو، دیکھنا درود پاک کی برکتوں سے سب بہتر ہوگا ان شاء اللہ، پھر اس کے ٹیسٹ ہوۓ اور ڈاکٹر نے اسے ایڈمٹ کرلیا اور کہا کہ رپوٹس دس گھنٹے کے بعد آئیں گی، دس گھنٹے کے بعد رپوٹس آئیں تو مزید اسے تین گھنٹے انتظار کے لۓ کہا گیا۔
اسی اثناء میں وہاں سے لیب ٹیسٹ والوں کا گزر ہوا تو انھوں نے اس کو دیکھا اور ایک دم
Jaari